ذوالحجۃ الحرام کے فضائل و برکات

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
1:17 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.77
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
حرمت والے مہینے:قَمَری سال کا آخری مہینا ”ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام“ہے۔یہ اُن مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں تخلیقِ آسمان و زمین کے وقت سے ہی اللہ تعالٰی نے مُحترم بنایا۔ نبیِّ آخرالزمان صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:زمانہ گھوم پھرکر اپنی اسی حالت پر آگیا جس پر اللہعَزَّوَجَلَّ نے اسے آسمان و زمین بنانے کے دن کیا تھا۔ سال بارہ مہینے کا ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں۔ تین تو مسلسل ہیں ”ذوالقَعْدہ،ذو الحجہ،محرّم“ چوتھا ماہِ رجب۔(بخاری،ج2،ص376،حدیث:3197 )ذوالحجۃ الحرام کے چند فضائل: (1) اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس مہینے کے دس ایّام کی قسم اپنےپاکیزہ کلام میں ارشاد فرمائی ہے چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: (وَ الْفَجْرِۙ(۱)وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲)) (پ30، الفجر :1،2) تَرجَمَۂ کنزُالایمان:اس صبْح کی قسم اور دس راتوں کی۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ ان سے مراد ذو الحجہ کی پہلی دس راتیں ہیں کیونکہ یہ
Please, Log in or Register to view URLs content!
کے اعمال میں مشغول ہونے کے ایام ہیں۔ (خازن،ج4،ص374) (2)حرمت والے سارے مہینے ہی محترم ہیں مگر یہ ان سب میں فوقیت رکھتا ہے۔ خُصوصیّت سے اس ماہ کے پہلے دس دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو بہت محبوب ہیں۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے زمانے کو چُنا تو سب سے زیاد ہ محبوب حرمت والے مہینوں کو رکھا،ان مہینوں میں ذوالحجہ کو سب سے محبوب رکھا اوراس ماہِ ذو الحجہ میں بھی پہلے عَشَرے (دس دن)کو سب سے زیادہ محبوب فرمایا ۔(لطائف المعارف، ص467) (3)اس ماہ کی فضیلت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسلام کا پانچواں رُکن ”حج“ اسی مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔(4)یوں تو یہ سارا مہینا ہی رحمتوں اور برَکتوں کا خزینہ ہے لیکن خُصوصیّت کے ساتھ اس ماہ کے پہلے عشرے میں اللہ تعالٰی کی رحمتوں اور برکتوں کی بَرکھا(بارش) عُروج پر ہوتی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:اس ماہ کے پہلے دس دن میں کی جانے والی عبادت دوسرے ایام کی بنسبت اللہتعالٰی کو زیادہ محبوب ہے۔( ترمذی،ج 2،ص191، حدیث:758) (5)اسی ماہ میں ”یومِ عَرَفہ“ (۹ذوالحجہ)جیسا عظیم و مُقدَّس دن ہے جو کثیر فضائل و برکات سے مُشرَّف ہے، حج کا رکْنِ اعظم وقوفِ عَرَفہ ہے اسی لئے یہ دن باعثِ شَرَف و فضیلت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: اللہ تعالٰی یومِ عرَفہ سے زیادہ کسی دن جہنَّمیوں کو آزاد نہیں کرتا۔ (مسلم، ص540، حدیث:3288)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خُصوصی اہمیّت و فضیلت کے حامل اوقات و لمحات کی ہر مسلمان کو قَدْر کرنی چاہیے اور انہیں عبادت و ریاضت، توبہ و اِسْتِغْفار اور تَسْبِیح و تَحْمِید میں بَسَر کرنا چاہیےاور ان مبارک لمحات میں ہر طرح کی مَعصِیّت و نافرمانی سے بچنا چاہئے۔

تکبیرِ تَشْریق​

نویں(9)ذُوالِحجۃ الحرام کی فجر سے تیرھویں (13) کی عَصْر تک پانچوں وقت کی فرض نمازیں جو مسجد کی جماعتِ اُولی کے ساتھ ادا کی گئیں ان میں ایک بار بُلند آواز سے تکبیر کہنا واجب ہے اور تین بار افضل۔(تبیین الحقائق،ج1،ص227)اسے تکبیرِ تشریق کہتے ہیں اور وہ یہ ہے: اَللہ اَکْبَرُ ط اَللہ ُاَکْبَرُ ط لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ وَ اللہ اَکْبَرُ ط اَللہ اَکْبَرُ ط وَلِلّٰہِ الْحَمْد ط۔ (تنویر الابصار مع ردالمحتار، ج3،ص71) تکبیرِ تشریق کا پس منظر: مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں: تکبیرِتشریق حضرت جبریل، حضرت خلیل(حضرت ابراہیم علیہ السَّلام)، حضرت اسماعیل(علیہ السَّلام) کے کلاموں کا مجموعہ ہے کہ جب حضرت جِبرِیل جنّت سے دُنبہ لے کر حاضر ہوئے،اُدھر خلیل اپنے لختِ جگر کو ذَبْح کرنے لگےتو(حضرت جبریل نے) اوپر سے پکارا:اَللہُ اَکْبَر اَللہُ اَکْبَر حضرت خلیل نے اوپر دیکھا تو جبریل کو آتے دیکھ کر فرمایا: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَر،پھر بحکمِ پروردگارعَزَّ وَجَلَّ حضرت اسماعیل کے ہاتھ پاؤں کھولے اور قَبولیّتِ قربانی کی بِشارت دی تو آپ(یعنی حضرت اسماعیل علیہ السَّلام) نے فرمایا:لِلّٰہِ الْحَمْد۔(مراٰۃ المناجیح،ج2،ص88)
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
5:17 PM
Threads
844
Messages
12,173
Reaction score
14,162
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.73
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks