موبائل فون کے استعمال کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
12:27 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
موبائل فون کے استعمال کا یہ نقصان جانتے ہیں؟
5cd332048f116.jpg
آج کل لوگ اپنا زیادہ تر وقت اسمارٹ فونز یا موبائل فونز کی اسکرین پر نظریں جما کر گزارنے کے عادی ہوچکے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔

نیویارک اسپائن سرجری اینڈ ری ہیبلیٹیشن میڈیسین کی ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ اسکرین کو دیکھنے کے لیے سر آگے جھکاتے ہیں چاہے وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو، اس سے ہماری گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر 60 پونڈز کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔

کیا آپ اپنی گردن پر اتنا وزن اٹھا سکتے ہیں جو کہ ایک 8 سالہ بچے جتنا ہوسکتا ہے ؟ اور کیا آپ یہ کام روزانہ دو گھنٹے سے زائد کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں تو موبائل فون کے استعمال کا دورانیہ واضح نہیں مگر امریکا میں اوسطاً ہر شخص روزانہ 2 گھنٹے 42 منٹ اپنے موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے گزارتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی پوزیشن پر کسی بالغ شخص کے سر کا وزن 10 سے 12 پونڈز ہوتا ہے تاہم جب اسے آگے جھکاتے جاتے ہیں اس میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گردن کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی پر بھی دباﺅ بڑھتا ہے اور کمر و گردن میں درد کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق صرف امریکا میں ہی ریڑھ کی ہڈی سے متعلق امراض کی شرح میں گزشتہ دہائی کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے کی جانے والی ایک تحقیق میں انتباہ کیا گیا تھا کہ موبائل ڈیوائس پر بہت زیادہ وقت گزارنا درمیانی عمر میں بینائی کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق موبائل کی اسکرین کمپیوٹر کے مقابلے میں چھوٹی ہوتی ہے اور اس وجہ سے آپ کو آنکھوں کو سکیڑنا پڑسکتا ہے جس سے بینائی پر دباﺅ بڑھتا ہے۔
 

S A B E E H

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
7:27 PM
Threads
207
Messages
5,574
Reaction score
6,991
Points
1,234
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,444.01
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
موبائل فون استعمال کے متعلق رفتہ رفتہ ایسی تحقیقات سامنے آرہی ہیں جس سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، کئی راہ چلتے اورکئی ٹریفک کے حادثات ہورہے ہیں اور موبائل کی ہی وجہ سے گھروں کے ماحول میں بھی باہمی طور پر کھینچاؤ اور اپنی اپنی زندگی جینے کا ایک تصور ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
جہاں جسمانی نقصانات وہیں ذہنی و فکری پریشانیوں کا سبب بھی ہیں۔
موبائل فون کے نقصانات کے گوناگوں وجوہات ہیں جن میں سوشل ازم ،مسیجنگ، سیلفیوں کا اشتراک ،لوگوں کا زیادہ سے زیادہ سوشل سلیبریٹیز بننے کے شوق میں بھڑکیلے ملبوسات میں حیا باختہ تصاویر و مختصر کلپ کا اشتراک تاکہ وہ فوری و بروقت توجہ حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ لائک، ہارٹ سے مقبولیت پائیں،پھر انہی تصاویر سے آنلائن بلیک میلنگ کا نشانہ بننی والی بھی زیادہ تر مغرب و یورپ کی ٹین ایجز اور نوجوان لڑکیاں ہیں۔
تصویر بندیوں سے جڑے مسائل کا انبار ہے(ٹائم میگزین میں امریکن ینگ ایج لڑکیوں کے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ چھپ چکی ہے ) جہاں ہماری مشرقی گھریلوں زندگیوں کو بھی اس موبائل نے ہدف بنا کر کئی گھرانوں کو نقصانات سے دوچار کردیا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔
لیکن افسوس ان سب کے باوجود بھی یہ ایک ایسا مقنطیسی آلہ انسان کے لیے بن چکا ہے جس کے بغیر وہ خود کو ادھورا خیال کرتا ہے۔آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جس کے پاس یہ موبائل فون نہیں۔
جب تک گھر کے بڑےخود کو اس کے استعمال سے روک نہ پائیں گے اور سیل فون پرکم سے کم انحصار نہ کرنا سیکھیں گے، وہ اپنے سے چھوٹوں کو بھی اس سے منع نہ کر پائیں گے اور پھر نقصانات کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جائے گا۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
12:27 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
موبائل فون استعمال کے متعلق رفتہ رفتہ ایسی تحقیقات سامنے آرہی ہیں جس سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، کئی راہ چلتے اورکئی ٹریفک کے حادثات ہورہے ہیں اور موبائل کی ہی وجہ سے گھروں کے ماحول میں بھی باہمی طور پر کھینچاؤ اور اپنی اپنی زندگی جینے کا ایک تصور ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
جہاں جسمانی نقصانات وہیں ذہنی و فکری پریشانیوں کا سبب بھی ہیں۔
موبائل فون کے نقصانات کے گوناگوں وجوہات ہیں جن میں سوشل ازم ،مسیجنگ، سیلفیوں کا اشتراک ،لوگوں کا زیادہ سے زیادہ سوشل سلیبریٹیز بننے کے شوق میں بھڑکیلے ملبوسات میں حیا باختہ تصاویر و مختصر کلپ کا اشتراک تاکہ وہ فوری و بروقت توجہ حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ لائک، ہارٹ سے مقبولیت پائیں،پھر انہی تصاویر سے آنلائن بلیک میلنگ کا نشانہ بننی والی بھی زیادہ تر مغرب و یورپ کی ٹین ایجز اور نوجوان لڑکیاں ہیں۔
تصویر بندیوں سے جڑے مسائل کا انبار ہے(ٹائم میگزین میں امریکن ینگ ایج لڑکیوں کے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ چھپ چکی ہے ) جہاں ہماری مشرقی گھریلوں زندگیوں کو بھی اس موبائل نے ہدف بنا کر کئی گھرانوں کو نقصانات سے دوچار کردیا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔
لیکن افسوس ان سب کے باوجود بھی یہ ایک ایسا مقنطیسی آلہ انسان کے لیے بن چکا ہے جس کے بغیر وہ خود کو ادھورا خیال کرتا ہے۔آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جس کے پاس یہ موبائل فون نہیں۔
جب تک گھر کے بڑےخود کو اس کے استعمال سے روک نہ پائیں گے اور سیل فون پرکم سے کم انحصار نہ کرنا سیکھیں گے، وہ اپنے سے چھوٹوں کو بھی اس سے منع نہ کر پائیں گے اور پھر نقصانات کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جائے گا۔
بہت عمدہ تحریر کا اشتراک کیا ہے۔اس سے مزید اضافی باتوں کا پتہ چلا بیشک ہمیں اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانی ہونگی۔شکریہ
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
Proud Pakistani
🏆 ZH Top Poster in a Month Award 🕖
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
Top Poster
ITD Developer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
4:27 PM
Threads
926
Messages
14,296
Reaction score
15,532
Points
2,036
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
4,202.01
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top