لفظ اور کی تحقیق قسط اول

Afzal339

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Dynamic Brigade
Designer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
511
Reaction score
766
Points
595
Gold Coins
72.50
Silver Coins
638.41
Diamonds
0.00
ایک اہم بات نوٹ کرلیں کہ اس طرح کے تمام مضامین میں جس لفظ کی تحقیق ہوئی ہے اس لفظ کے ساتھ متصل لفظ کے ہم رنگ ہونے کا مطلب یہی ہے کہ یہاں پر اس لفظ سے یہی معنی مراد ہے مثلا نمبر ایک میں اور کے ساتھ متصل لیکن کے رنگ کا مطلب ہے کہ یہاں اور کا مطلب لیکن ہے اور یہی حال اگلے جملوں کا ہے ۔وگرنہ اصلا یہ لفظ محذوف ہے ظاہر نہیں ہے ظاہر جملہ یہ ہے میں کل کافی دیر تک تمھارا انتظار کرتا رہا اور تم غائب تھے۔نیز یہاں کے تمام اشعار محذوف جملوں کے ظہور کے ساتھ مرقوم ہے لہذا اس بات کا بھی دھیان رہے ایسا نہ ہو کہیں یہاں سے نقل کرتے ہوئے اس غلطی کا ارتکاب سرزد ہو۔
۔۔۔۔۔۔
نمبر ایک
لیکن کے معنی میں
میں کل کافی دیر تک تمھارا انتظار کرتا رہا اور لیکن تم غائب تھے
نمبر دو مگر کے معنی میں
(یک نگہ سے بیش کچھ نقصاں نہ آیا اس تئیں
اورمگر میں بے چارا تو اے مہرباں مارا گیا
نمبرتین بلکہ کے معنی میں
میرے تمام دوست مجھ سے اچھے ہیں اوربلکہ بہت اچھے ہیں۔
نمبرچارغیر کے معنی میں
میں اوروں غیروں کی طرح نہیں ہوں
نمبر پانچ بیگانہ کے معنی
لباس عاریتی سے۔۔۔۔۔۔۔ سفید پوش نہ ہو
نہ سر پر اوربیگانہ کا احسان لے قمر کی طرح
نمبرچھ دوسرا یا دوسرے یا دوسری کے معنی میں
ہوا ہے توں عاشق سو معشوق پر
لگایا ہے من اوردوسرےمحبوب پر
تیرا جسم تو یہاں ہے لیکن تیری روح کہیں اوردوسری جگہ ہے
نمبر سات دیگر کے معنی میں
یہ تو شریف انسان ہے یہ اوردیگرلوگوں کی حرکت لگتی ہے۔
نمبر آٹھ حال سابق سے مختلف اوربدلا ہوا کےمعنی میں
صافی دل کا اورپہلے سے مختلف عالم ہے
عکس آئینہ جس پہ زنگ ہوا
گہ روتے ہو گہ ہنستے ہو گہ چپ گہے نالاں
حال آپ کا ہم آج ظفر دیکھتے ہیں اوربدلا ہوا
نمبر نوپھر کے معنی میں
اگر تو وہاں نہیں تھا تو اورپھر کون تھا
نمبر دس علاوہ ازیں اور بعد ازیں کے معنی
ہاں بھلا کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترا بھلا ہوگا
اورعلاوہ ازیں درویش کی صدا کیا ہے
شیر نے ہرن کودوبوچا اوربعد ازیں اسے ختم کردیا
نمبر گیارہ الٹا کے معنی میں
تری آشنائی میں کیا ہم نے پایا
دیا نقد دل اورالٹااپنی گرہ کا
نمبر بارہ مزید کے معنی میں
اس روش پر تو ان کی اے حیرت
شکر کیسا شکایتیں ہیں اورمزید
نمبر تیرہ طرف ، جانب اور سمت کے معنی میں
وہ شخص اس اور طرف گیا
نمبر چودہ ساتھ ، ہم رکاب اور ہم راہ کے معنی میں
نہ ترکی نہ تازی کے ہو اورساتھ وہ
نکالے گلے سے نہ گل خور وہ
نمبر پندرہ حد، انتہا اور تھاہ
گئی لے کر بنا اس کے تئیں چور
زنون کے مکر کا کس کو ملا اورانتہا
نمبر سولہ آگے کے معنی میں
کی عرض قتل ہوں گے برادر کہا کہ اورآگےسناؤ
بولا کہ مارے جائیں گے اکبر کہا کہ اورآگے سناؤ
نمبرسترہ ہائے افسوس کے معنی میں
اے چرخ بے مدار یہ کیسا ستم ہے آہ
شمشیر شمر اورہائے افسوس محمد کی بوسہ گاہ
نمبر اٹھارہ حیرت کے معنی میں
بھلا تم اورحیرت ہے کہ مجھ پر مہرباں ہو
عنایت یہ نصیب۔۔۔۔۔۔۔۔ دشمنان ہو
نمبر انیس فعل سابق ختم ہوتے ہی معاً ، فوراً ، ایسا ہوتے ہی اور اس کے ساتھ ہی کے معنی میں
سوئچ پش کیا اوراس کے ساتھ ہی موبائل فون آن ہوا
نمبربیس ایک حکم میں دو چیزوں کو شامل کرنےے کے معنی میں
میں نے اپنی مصیبت اور اس کو شامل تباہی کا حال ظاہر کیا
نمبر اکیس فعل سابق کا لازمی نتیجہ ظاہر کرنے کے لیے ، مترادف : اس کا نتیجہ یہ کہ ، اس کا انجام یہ کہ کے معنی میں
تم کراچی گئے اوراس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تم ہیٹ سٹروک کا شکار ہوگئے​
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
 
Top