دماغ سے متعلق تھوڑی سے بحث قسط ہفتم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
6:51 PM
Threads
205
Messages
592
Reaction score
953
Points
460
Gold Coins
418.61
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی راستے پر جارہاہوتا ہے کہ اچانک وہ اپنے پیچھے آنے والے اس شخص کی طرف دیکھتا ہے جو اس کا خصوصی نظروں سے تعاقب کیے ہوتا ہے یہاں پر اگر عام روٹین کی بات کی جائے تو راہ چلتے کسی شخص کو ہزاروں لوگ پس پشت سےدیکھتے ہوں گے لیکن کسی کی نظر اسے اس طرح سے پیچھے مڑنے پر مجبور نہیں کرتی ہے
جیسا کہ مذکورہ صورت میں ایک شخص اچانک پیچھے مڑنے پر مجبورہوجاتا ہے دراصل یہی وہ انٹیلی جنس لہریں ہیں جو یہ بتارہی ہیں کہ پس پشت شخص خصوصی نظروں سے تعاقب کیے ہوئے ہے
دماغ کا یہ نیٹ ورک محض چند واٹ کی بنیاد پر کتنی دور رابطے قائم کرسکتاہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ آپ کا کوئی دوست ، عزیزیا رشتہ دار جو آپ سے سینکڑوں میل دور بیٹھا ہو(بعض اوقات یہ فاصلہ ہزاروں میل میں بھی بدل جاتا ہے )اور اچانک آپ کواس دوست ، عزیز یا رشتہ دار کی کال آئے کہ اور وہ آپ سے کہے کہ اسے آپ کی یاد آئی تو اس نے آپ کو کو کال کیا
اور حال یہ ہو کہ کچھ دیر پہلے آپ بھی اس دوست ،عزیز یا رشتہ کو یاد کررہے تھے دراصل دماغ کا انٹیلی جنس نیٹ ورک جو دنیا کا تیز ترین نیٹ ورک ہے جب ہم کسی شخص کو خصوصی توجہ کے لائق سمجھنے لگ جاتے ہیں تو دماغ اس شخص کے نام کی ایک الگ فائل تیار کرلیتا ہے یا الگ فریکوینسی سیٹ کرلیتا ہے اس فائل کو دماغ کے تمام نیٹ ورکس میں ٹاپ پر ڈال دیا جاتا ہے اس شخص سے جڑی ہر چیز دماغ کے لیے خصوصی ہوجاتی ہے
اس کے بعد جب بھی ہمارے دماغ میں اس شخص کی یاد کی لہریں پیدا ہوتی ہیں تو دماغ کا انٹیلی جنس نیٹ ورکس ہمارا پیغام اس شخص کے دماغ کے نیٹ ورکس سے جوڑنے کے لیے اس تک ضرور لے جاتا ہے نتیجے میں دو باتوں میں سے ایک ضرور ہوتی ہے اول یہ کہ ہمارا دوست جیسے ہم سوچتے ہیں ویسے ہی کرجاتا ہے مثلا ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں یاد کریں یا ہمیں کال کریں اور وہ ہمیں یاد کرلیتا ہے یا ہمیں کال کرلیتا ہے یا پھر ہمارا دوست ایسا کچھ نہیں کرپاتا جیسا کہ ہم چاہتے ہیں اس کی بھی دو وجوہ ہیں لیکن اس کا ذکر آخری قسطوں میں کیا جائے گا
یا کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی محفل میں آپ کسی دوست کا ذکرکررہے ہو اور اچانک وہ دوست کہیں سے محفل میں نمودار ہوجائے جسے عرف عام میں اس کی عمر بڑھی ہے یا یہ بھی کہاجاتا ہے کہ شیطان کو یاد کیا اور وہ آں پہنچا سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے حالانکہ یہاں پربھی ہمارے دوست کی آمد سے پہلے دماغ کا نیٹ ورک اس کی آمد کی لہروں سے باخبر ہوجاتا ہے پھر دماغ دوست کی تصویر اپنی سکرین پر لاتا ہے جس سے ہم دوست کو خیال میں دیکھ لیتے ہیں اور پھر ہم اس کا ذکر کرجاتے ہیں
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:51 PM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.95
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks