Doctor
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐



Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 12:42 AM
- Threads
- 877
- Messages
- 13,167
- Reaction score
- 14,736
- Points
- 1,801
- Age
- 47
- Location
- Rawalpindi
- Gold Coins
- 3,464.62


صبیح بھائی اپنی بیگم کے ہاتھوں بیلن کھا کھا کر بے حد پریشان تھے اور انہیں اس اُفتاد سے بچنے کا کوئی طریقہ نہیں سوجھ رہا تھا۔ ۔ ۔








ایک دن پریشان پریشان میرے کلینک پر آئے اور ایک کونے میں گم صُم بیٹھ گئے ۔ ۔ ۔ ۔








میں نے کلینک میں موجود تین مریض بھگتائے اور اپنے کمپاؤنڈر کو تین کپ چائے لانے کا کہ کر صبیح بھائی کے پاس آکر بیٹھ گیا ۔ ۔ ۔






کیا حال ہیں صبیح بھائی آج کچھ پریشان لگ رہے ہیں ۔ ۔ میں نے مسکراتے ہوئے صبیح بھائی کے کندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا ۔ ۔ ۔








بس ڈاکٹر بھائی کیا بتاؤں آپ تو جانتے ہیں ہی بلکہ آپ ہی سے تو روز دوائی لے کر جاتا ہوں سر پر لگانے کے لئے ۔ ۔ صبیح بھائی منمناتے ہوئے لہجے میں کہا ۔ ۔ ۔ ۔








اچانک صبیح بھائی نے اپنا چہرہ میری جانب کیا اور بولے۔ ۔ ۔ ڈاکٹر بھائی آپ کے پاس کوئی ایسا سائنٹفک طریقہ نہیں ہے جس سے میری اس روز روز کے بیلن خوری کے عذاب سے جان چھوٹ جائے ۔ ۔ صبیح بھائی نے بے بسی سے پوچھا ۔ ۔ ۔




مجھے صبیح بھائی کی مسٹر بین کی طرح بنی ہوئی صورت دیکھ کر ترس آگیا ۔ ۔






میں نے کہا کہ میں بھابھی کے لئے ڈائٹنگ کے نام پر کوئی ایک ہفتے کا کورس بناتا ہوں انشا اللہ اُس کے بعد بھابھی کا غصہ کم ہونا شروع ہوجائے گا اور آپ کی جان بھی اس روز روز کے عذاب سے چھٹ جائے گی ۔ ۔ ۔




یہ بات سُن کر صبیح بھائی ایسے خوش ہوئے جیسے اُنہیں ہفت اقلیم کی دولت مل گئی ہو ۔ ۔ ۔چائے پی کر خوشی خوشی گھر کی جانب روانہ ہوئے ۔ ۔ ۔






میں نے ایک نسخہ بنایا اور صبیح بھائی کے ہاتھ بھابھی کو بھجوادیا اور کہ دیا کہ بھابھی سے میری فون پر بات کروادینا میں طریقہ استعمال اور پرہیز وغیرہ کی بابت آگاہ کردوں گا ۔ ۔ ۔





بات آگے بڑھ گئی اور بھابھی نے ڈائٹنگ کے نام پر وہ نسخہ استعمال کرنا شروع کردیا ۔ ۔ لیکن کہیں نہ کہیں کچھ گڑ بڑ ہوگئی اور صورتحال کچھ اُلٹ ہوگئی ۔ ۔ ۔ ۔





چار روز بعد بھابھی کا فون آیا بولیں ۔ ۔ ۔ڈاکٹر بھائی ! آپ نے مجھے ڈائٹنگ کا جو پروگرام دیا ہے وہ کافی سخت ہے، خوراک کی کمی کی وجہ سے میں غصیلی اور چڑچڑی ہوتی جارہی ہوں ۔ کل میرا اپنے میاں سے جھگڑا ہوگیا اور میں نے ان کا کان کاٹ کھایا۔ ۔ ۔ ۔





میرے پیروں تلے تو جیسے زمیں ہی نکل گئی ۔ ۔ ۔






بمشکل میں نے خود کو سنبھالا ایک دو گہرے سانس لئے اور اپنے لہجے کو نارمل بناکر بولا ۔ ۔ ۔





گھبرانے کی کوئی بات نہیں بھابھی جی ۔ ۔ ۔





ایک انسانی کان میں تقریباً دو سو کیلوریزہوتی ہیں ۔ ۔ ۔
=============================================











Previous thread
Next thread