کھجل سایئں اور سر میں کھجلی
کھجل سایئں اور ڈاکٹر سایئں، کوئی انٹرویو دے رہے تھے یا اہم ملاقات کررہے تھے، اس وقت ایک دم کھجل سایئں کےسر میں کھجلی ہوئی تو یہ کافی پریشان کن اور شرمندہ سے ہوئے۔
اس کے نتیجے میں ڈاکٹر سایئں نے کہا اکثر یہ کھجلی صرف بالوں کی خشکی سے ہٹ کر بھی دیگر وجوہات کی بناءپر ہوسکتی ہے۔مثلا مدتوں سر نہ دھونا۔بال مٹی سے اٹے رہیں ایسے جیسے جوئیں، انفیکشن، سر کی جلد خشک ہونا وغیرہ۔
تو خھجل بھائی اس تکلیف سے نجات کے لیے ہزاروں روپے مختلف مصنوعات پر خرچ کرنے ہونگے۔ تاہم میں آپکو چند آسان گھریلو ٹوٹکوں سے بھی آپ سر کی اس کھجلی سے نجات پاسکیں گے۔آخر ہیں ہں تو ہم بھائی بھائی آپ جنگل کے سایئں اور میں نیٹ دنیا کا سایئں۔میں آپکو اپنی لومڑی کے گلے میں باندھ کر نسکہ بھیج دونگا۔انشا اللہ اس سے بہت افاقہ ہوگا اور اپکی شخصیت میں بھی
اضافہ ہوگا۔اور سرمہ بھی بھیجونگا اسے آنکھون میں ضرور لگانا جس سے آپکی آنکھیں بھی مسحور کن ہونگی۔ایسا نکھار آئے گا کہ آپکے مریدین میں بھی
اضافہ ہوگا۔جنگل کے سبھی لومڑ گدھے۔مور نیل گاے ہرن۔بندر آپکے دربار میں رونق افروز ہونگے۔بس سمجھیں ایک آزاد چڑیا گھر ہوگا۔اور لوگ یہان کی سیر کرنے آیا کینگے اور آپکو کافی آمدنی کیساتھ تحفے تعاف ملیں گے۔
اسکے بدلے آپ جنگلی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ نسخہ کہکر۔آنے والے لوگوں کو فروخت کر سکتے ہیں۔پیک کے نسخے کے پیک بناکر اوپر ایک ماڈل کی تصویر لگانی ہو گی بس اسکی تالاش ہے۔جیسے یہ انظام ہوتا ہے۔یہ جنگلی کاروبار شروع کر لیجئے گا۔اسکا کچھ ایسا ہے۔اسے غور سے پڑھکر تیاریاں شروع کر دیجئے گا۔اور اپنی خاص مینا کے ذریعے اسکے پروں پر ہوائی پیغام پہنچا دیجئے گا۔اب چلتا ہوں ۔ جلد ملاقات ہوگی۔
نسخہ
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا جراثیم کش خصوصیات سے لیس ہوتا ہے جو ایسے بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے جو انفیکشن، بالوں کے گرنے یا خارش کا باعث بنتے ہیں۔ دو سے تین کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور ایک ڈونگے میں کچھ مقدار میں پانی ڈال کر سوڈا اس وقت تک مکس کریں جب تک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائے۔ جب ایسا ہوجائے تو اس پیسٹ کو اپنے سر پر لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد شیمپو یا صابن سے بال دھولیں۔