اے شریف انسانوں

Naima

Thread Starter
Staff member
★★★★☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Messages
1,719
Reaction score
1,729
Points
407
Location
الکمونیا - اسلام آباد
خون اپنا ہو یا پرایا ہو،نسلِ آدم کا خون ہے آخر
جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں، امنِ عالم کا خون ہے آخر

بم گھروں پر گریں یا سرحد پر،روحِ تعمیر زخم کھاتی ہے
کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے،زیست فاقوں سے تلملاتی ہے

ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں،کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے
فتح کا جشن ہو یا ہار کا سوگ، زندگی میؔتوں پہ روتی ہے

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے،جنگ مسئلوں کا حل کیا دے گی
آگ اور خون آج بخشے گی،بھوک اور احتیاج کل دے گی

اس لئے اے شریف انسانوں،جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے
آپ کے اور ہم سبھی کے آنگن میں،شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

برتری کے ثبوت کی خاطر، خوں بہانا ہی کیا ضروری ہے؟
گھر کی تاریکیاں مٹانے کو، گھر جلانا ہی کیا ضروری ہے؟

جنگ کے اور بھی تو میداں ہیں،صرف میدانِ کشت و خوں ہی نہیں
حاصلِ زندگی خرد بھی ہے، حاصلِ زندگی جنوں تو نہیں

آؤ اس تیرہ بخت دنیا میں، فکر کی روشنی کو عام کریں
امن کو جن سے تقویت پہنچے،ایسی جنگوں کا اہتمام کریں

جنگ وحشت سے بربریت سے،امن تہذیب و ارتقا کے لئے
جنگ مرگ آفریں سیاست سے، امن انساں کی بقا کے لئے

جنگ افلاس اور غلامی سے،امن بہتر نظام کی خاطر
جنگ بھٹکی ہوئی قیادت سے،امن بے بس عوام کی خاطر

جنگ سرمائے کے تسلط سے،امن جمہور کی خوشی کے لئے
جنگ جنگوں کے فلسفے کے خلاف،امن پُر امن زندگی کے لئے

(ساحر لدھیانوی)​
 

Naima

Thread Starter
Staff member
★★★★☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Messages
1,719
Reaction score
1,729
Points
407
Location
الکمونیا - اسلام آباد
:replythanks:
 
Top