ہینڈ سینیٹائزر کا بے جا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ؟

Mr. A

Thread Starter
★★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Joined
Apr 25, 2018
Messages
331
Reaction score
287
Points
132
بچپن سے ایک سبق بچوں کو لازمی سکھایا جاتا ہے جو عمر بھر عادت بن کر ساتھ رہتا ہے اور وہ ہے ' ہاتھ دھونا' تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
زمانہ قدیم سے یہ تصور انسان کے ساتھ جدید دور میں داخل ہوا ہے، پانی کے ساتھ ساتھ پتوں اور مٹی سے ہاتھ دھونے کے بعد صابن، ہینڈ واش ، لیکیوئیڈز، سوپی پیپر اور نجانے کیا کچھ ہاتھ دھونے کے لیے دستیاب ہے۔

اس فہرست میں ایک اضافہ ہے 'ہینڈ سینیٹائزر'جو شاید پہلے اتنا نظر نہیں آتا تھا لیکن اب گھروں کے ساتھ اسپتالوں، ریوسٹورنٹس اور دیگر جگہوں پر عام نظر آتا ہے۔

ہینڈ سینیٹائزر مختلف خوشبوؤں اور دل لبھانے والی بوتلوں میں بھی دستیاب ہے، اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سوچنا یہ ہے کہ کیا اس کا استعمال محفوظ بھی ہے یا نہیں ؟

سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ تمام ہینڈ سینیٹائزرز ایک جیسے نہیں ہوتے۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن کے مطابق سینیٹائزر کے لیے سب سے اہم ہے کہ وہ کم از کم 60 فی صد سے زیادہ الکوحل پر مشتمل ہو۔

الکوحل کے بغیر سینیٹائزرز خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جراثیم ختم ہونے کی بجائے جراثیم پیدا ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

الکوحل کے بعد اپنے زیر استعمال سینیٹائزر میں یہ بھی دیکھ لیں کہ اس میں ٹرائی کلوسن نامی کیمیکل تو موجود نہیں ہے، یہ ایک مصنوعی جز ہے جو اینٹی بیکٹیریل مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔

ٹرائی کلوسن کی زیادہ مقدار انسانی جسم میں تھائیرائڈ ہارمونز کی کمی کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاوہ زیادہ مقدار اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت بھی ختم کرسکتی ہے۔

ہینڈ سینیٹائزر آپ کے ہاتھوں کو بیکٹیریا سے صاف نہیں رکھ سکتے، اگر اس کا استعمال ٹھیک طرح سے نہ ہوا ہو، اس کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اس کی مناسب مقدار اپنے دونوں ہاتھوں پر پھیلالی جائے اور اسے خشک ہونے دیا جائے۔

سینیٹائزر ہاتھوں پر لگانے کے بعد اسے صاف نہ کریں اور نہ ہی دھوئیں، اس سے صرف ہاتھوں کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے لیکن ہوا میں موجود جراثیم بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔

اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ سینیٹائزر کا استعمال کرنے کے بعد آپ پانی اور صابن کا استعمال چھوڑ دیں گے تو ایسا نہیں ہے، پانی اور صابن کا متبادل کچھ نہیں ہو سکتا۔

ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال صرف پانی اور صابن کی عدم دستیابی پر ہی کریں۔

یاد رکھیں کسی بھی چیز کا سوچے سمجھے بغیر استعمال اور زیادتی فائدے کی بجائے نقصان دہ ہی ثابت ہو تی ہے۔
 

Naima

Staff member
★★★★☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Messages
1,719
Reaction score
1,729
Points
407
Location
الکمونیا - اسلام آباد
:umda:
 

PakArt UrduLover

Staff member
★★★★☆☆
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
3,647
Reaction score
2,911
Points
930
Location
Manchester U.K
ہینڈ سینیٹائزر کا بے جا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ؟
Please, Log in or Register to view URLs content!

:10xbvw3:
 
Top