یو ایس ٹی موبائل ٹسیٹنگ 5 جیT-Mobile testing 5G (US)

S A B E E H

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
207
Messages
5,574
Reaction score
6,991
Points
1,234
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,444.01
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
1650

امریکن ٹی موبائل کیرئیر کمپنی کے متعلق ٹوئیٹر پر ایک صارف نے آگاہ کیا ہے کہ کمپنی 5 جی نیٹ ورک کو ٹیسٹ کررہی ہے، اب تک ٹی موبائل نےآفیشلی 5 جی کی سروس شروع نہیں کی اور نہ ہی کوئی ہینڈ سیٹ فروخت کررہی ہے جو 5 جی سپورٹ کرتاہو۔
اسی ٹوئیٹر صارف نے "مین ہیٹن"آئی لینڈ کے بہت ساری جگہوں میں 5 جی کے سگنلز پائے ہیں۔

Manhattan
New York City borough

صارف کے ایک اور ٹوئیٹ کے مطابق اس کے انلاکڈ ورائزن کے گلیکسی ایس 10 5 جی پر سگنلز ٹی موبائل نیٹ ورک کے آئے۔
ٹی موبائل نیو یارک سٹی میں5 جی سروس کی منصوبہ بندی کررہا ہے جو یہ 5 جی کی سب سے پہلی مارکیٹ ہے۔
اس نے سپیڈ ٹیسٹ بھی پوسٹ کیا ہے کہ جس کے ہینڈ سیٹ نے 495 میگا بائٹ فی سکینڈ رفتار تک ڈاؤن لوڈ کیا۔

دوسرے ٹوئیٹ میں 60 میگا بائٹ فی سکینڈ رفتار سے اپلوڈ کرنے کا بتایا،تاہم فوری طور وہ ایسا واضح نہیں کرسکا کہ ایس 10 ہینڈ سیٹ کتنے فاصلہ سے سپیکٹرم سےکینکٹ ہوا۔۔۔اس نے خیال ظاہر کیا کہ 28 گیگا ہرٹ بینڈ میں 100 میگا ہرٹ رینج کے اندر کینکٹ ہوا جس سےڈاؤن لوڈ سپیڈ پانچ سو میگا بائٹ فی سکینڈ تک پہنچی۔
ٹی موبائل نے اب تک کوئی ٹائم فریم نہیں دیا کہ وہ کب تک 5 جی کو شروع کریں گے لیکن وہ اپنا نیٹ ورک آزمائشی معیارات سے گزار رہے ہیں ،غالب امکان ہے کہ کیرئیر کمپنی مستقبل قریب ہی میں 5 جی سروس شروع کردے ، شروع میں جن مارکیٹس میں 5 جی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ان میں نیو یارک سٹی بھی اس کا حصہ ہوگا
اگرچہ یہ فون 28 گیگا ہرٹ سپیکٹرم پر دیکھا گیا ،لیکن ٹی موبائل 600 میگا ہرٹ بینڈ استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہاہے جو کہ موجودہ الٹرا لو بینڈ لیٹ میں استعمال ہورہا ہے، لیکن اب ممکنہ طور پر 5 جی اسی کے ساتھ شروع ہو گی۔
کہا گیا ہے کہ ٹی موبائل نےسپیکٹرم پر بہت زیادہ پیسے خرچ کیے ہیں،اور کیرئیرکمپنی پر امید ہے کہ5 جی کے اپنے سپیکٹرم اسپرینٹ کے 2 عشاریہ 5 گیگا ہرٹ کے سپیکٹرم کو ملا کر ملک گیر کم بینڈکا 5 جی نیٹ ورک سروس کی فراہمی بنائیں۔لیکن اس سے لگتا ہے کہ پھر کم تر بینڈز والی 5جی سروس ملک میں رہ جائے گی،کیرئیر صرف گنجان آبادیوں میں زیادہ بلند پائے کی فرینکوئنسی بینڈ استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے جیسا کہ نیویارک سٹی۔
بقلم ص
 
Top