دبئی میں دنیا کا سب بڑا واٹر پارک بس ایک سال کی دوری پر

Mr. X

Thread Starter
★★★★☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
705
Reaction score
1,768
Points
595
دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک دبئی میں بنے گا جو اس وقت بھی پام جزیرے پر توسیع کے مراحل سے گزررہا ہے۔ 2020 تک اٹلانٹس ایکواوینچر نامی اس واٹرپارک کے رقبے میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔


بچوں اور بڑوں کی لیے 12 نئی واٹر سلائیڈ کے ساتھ ساتھ 112 فٹ طویل ٹرائیڈینٹ ٹاور بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ یہاں بچوں کے لیے بھی مزید چار سلائیڈز بنائی جارہی ہیں۔ پارک کی ایک اور خاص بات 449 میٹر طویل فیملی واٹرکوسٹر ہے جو پانی میں پھسلنے اور تیرنے کا ایک بہت تیزرفتار تجربہ فراہم کرتا ہے۔


پارک میں آنے والے شائقین ’اڑن طشتری‘ نما ایک رائیڈ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے جو ایک تیزرفتار ترین اور انوکھی سلائیڈ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ 32 افرد کے درمیان مقابلہ کرانے والی ایک ریلی ریسر سلائیڈ بھی زیرِ تعمیر ہے۔ اس منصوبے سے وابستہ ماہر ٹِم کیلی کہتے ہیں کہ ہم جدید ترین ٹیکنالوجی سے یہ پارک بنارہے ہیں جو بہترین تفریح اور مہم جوئی جیسے تجربات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے 2020 کے موسمِ گرما میں اس کا آغاز ہوجائے گا۔


واضح رہے کہ 27 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے اس پارک میں اس وقت بھی 20 سلائیڈیں اور پھسلیاں موجود ہیں جن کی تعداد اگلے سال 32 ہوجائے گی۔
 

PakArt UrduLover

Staff member
★★★★☆☆
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
3,647
Reaction score
2,911
Points
930
Location
Manchester U.K

دبئی میں دنیا کا سب بڑا واٹر پارک بس ایک سال کی دوری پر
ارے واہ ہمیں اتنا اچھا نظارا کروانے کا شکریہ
Please, Log in or Register to view URLs content!
 

Naima

Staff member
★★★★☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Messages
1,720
Reaction score
1,729
Points
407
Location
الکمونیا - اسلام آباد
:umda:
 
Top