ٹی او ایف کیمرا یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے، سام سانگ گلیکسی ایس 10 5 جی

S A B E E H

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
9:36 AM
Threads
201
Messages
5,539
Reaction score
6,963
Points
1,234
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,438.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
1612
تحریر و تحقیق صبیح طارق

حالیہ دونوں میں گلیکسی ایکس 10 5 جی ماڈل میں ایک کیمرے ٹی او ایف کا ذکر ہے ٹی او ایف سے مراد ہے ٹائم آف فلائٹ کیمرا ۔، اس کی افادیت کو سامنے رکھ کر اب مستقبل میں موبائل فون کے حوالے سے یہ ایک کارآمد فیوچر ہوگا جسے بہت زیادہ کمپنیاں فون میں ڈال کر پیش کرسکتی ہیں۔
یہ 3 ڈی میں تصویر بناتا ہے یعنی عام کیمرا لمبائی اور چوڑائی کی پیمائش کرتاہے تو اس امیج میں گہرائی اور اونچائی بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔
اس ٹی او ایف کیمرے میں ایک لائٹ اور سنسر ہے لائٹ بھی اسی میں ضم ہے جوھائی انٹنسٹی بیم ،کیمرے سے ایک شاع ایک روشنی نکل کر چیز سے ٹکراتی اور واپس اسی رفتار سے کیمرے تک جاتی ہے ۔مثلاً آپ دس فٹ کے فاصلے پرکھڑے ہیں آپ کے پیچھے دیوار ہے اور سائیڈوں میں مزید کچھ چیزیں تو یہ کیمرا ہر ایک چیز کی پیمائش لے گا، قریب کا پہلے اور فاصلے پر موجود چیز کا اس کے بعدلیکن یہ روشنی ان چیزوں سے ٹکرا کر کیمرے تک پہنچ رہی ہوگی ،ان فاصلوں کی پیمائش ایسی ہوگی کہ کہاں روشنی پہلے اور کہاں بعد میں ، کتنا فاصلہ قریب اور کس چیز کا کتنا دور ہے اور ان سے ٹکرا کر لائٹ کتنی کتنی دیر کے بعد کیمرے تک پہنچی ،۔
مثلاً ٹی او ایف کی لائٹ سامنے کھڑے ڈاکٹر بھائی پر پڑتی ہے ان کے پیچھے درو دیوار اطراف میں رکھیں اشیاء پھر روشنی کی رفتار سے یہ لائٹ واپس کیمرے میں جائے گی جسے سنسر واضح کرے گا کہ اصل او بجیکٹ کون اور کہاں ہے اور پھر یہ سنسر ایک ایک چیز کی تفصیلات ،اونچائی گہرائی فاصلہ سب چیزوں کی پیمائش لے کر اصل اوبجیکٹ کا ماڈیول بیک گراؤنڈ سے جدا کردے گا اور ایک 3 ڈی فوٹو نکل کر سامنے آئے گی ۔
اس کیمرے کے لائٹ سورس سے نکلنی والی روشنی ایک ایک پکسل کی پیمائش کرسکتی ہے اسی طرح ایک سکینڈ میں فریم کی رفتار بھی زیادہ ہوگی جو ڈیڑھ سو فریم فی سکینڈ تک کم سے کم بتائی جارہی ہے کیونکہ روشنی بذت خود بہت تیز ہے۔
مزید معلومات یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ ٹی او ایف کیمرا کم روشنی کے اندر بھی تفصیلات اکھٹی کرسکتا ہےاس کا سافٹ وئیر ازخود فاصلے کو واضح کرکے فوکس ترتیب دیتا ہے نتیجتاً امیج کی جزئیات شارپنس برقرار رہتی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ بہت ہی تیز رفتاری سے کام کرتا ہے اگر 10 فٹ کے فاصلے پر ہوں،یہ 20 نانو سکینڈز میں ہر چیز کی معلومات لے کر اس کا ردعمل کیمرے کو دے گا ، یعنی ایک سکینڈ کے پچاس لاکھویں حصے میں ۔
ایپل کی موجودہ فیس انلاک آئیڈی 30 ہزار ڈاٹس میں کام کرتی ہے جسے سکیورٹی کے حوالے سے سیکوئر بتایا جاتاہے لیکن اگر یہ کیمرا فیس انلاک میں استعمال کیا گیا تو یہ 30 لاکھ ڈاٹس تک میں کام کرے گا۔چنانچہ یہ کیمرا ایپل فیس انلاک آئی ڈی سے بہت زیادہ سکیور ہے اور یہ بھی کہا جارہاہے کہ آئندہ ایپل کے آئی فون میں یہی سنسر ٹی او ایف ہوسکتاہے۔
اس کیمرے کی مدد سے آپ چاروں طرف اوبجیکٹ کے گرد گھوم کر ایک 3 ڈی پورٹریٹ بناسکتے ہیں۔
لیکن یہی کیمرا سکیورٹی کے لیے بھی استعمال ہورہے ہیں ڈرون، اوبجیکٹس کی کاؤنٹنگ کے لیے،ائیر پورٹ ، شاپنگ سنٹرز ،انڈسٹریل ربورٹ ، کاروںمیں بھی استعمال میں لائے جارہے ہیں ، مثلا ٹچ لیس موشن ڈی ٹیکشن کنٹرول ، کار کے ڈیشن بورڈ لگی سکرین کو ہاتھ لگائے بغیر ایک ہاتھ کے اشارے سے پیج کو تبدیل کرنا میپ اور نائیو گیشن دیکھنا، بلینڈ سپورٹ ڈی ٹیکشن یا وارننگ ،وی آر /اے آر گیمنگ ،انجینرنگ ،میڈیکل شعبوں میں اور اس کے بہت سارے فیوچرز ہیں لیکن ایک سمارٹ فون کے اندر اس کیمرے میں فیس انلاک کرنا یا تھری ڈی امیج بنانا، مزید کیا کیا فیوچرزفراہم کیے جائیں گے اس کے متعلق معلوم نہیں البتہ اندازہ یہی ہے کہ محدود فیوچرز دستیاب ہوں گے یا دیگر سمارٹ فونز کمپنیوں کے مابین اگر مقابلہ ہوا تو کوئی کمپنی مزید فیوچرزکیساتھ بھی ٹی او ایف کو پیش کرسکتی ہے۔​

 
Joined
Apr 10, 2019
Local time
6:36 AM
Threads
2
Messages
66
Reaction score
67
Points
13
Gold Coins
5.00
ماشااللہ کافی معلوماتی تحریر کا اشتراک کیا ہے
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
2:36 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks