دماغ سے متعلق تھوڑی سے بحث قسط سوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:10 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
956
Points
460
Gold Coins
420.37
ایک تحقیق کے مطابق دماغ کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی اسے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
دماغ کو صرف پانچ سے دس منٹ تک کسی وجہ سے آکسیجن فراہم نہ ہو سکے تو موت واقع ہوسکتی ہے
محققین کے مطابق آج ایک فرد جو معلومات حاصل کررہا ہوتا ہے وہ تیس سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔
تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ انسانی دماغ صرف ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کسی ایک چیز پر فوکس کرسکتا ہے۔
دماغی صحت کے لیے کسی بھی چیز پر زیادہ فوکس کرنا یا اس کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے
انسانی دماغ کی صحت کے لیے موٹاپا نقصان دہ ہے ایک تحقیق کے مطابق ایک موٹے پچاس سالہ شخص کا دماغ ساٹھ سالہ پتلے شخص کے برابر ہوتا ہے

کیوں کہ یسے افراد جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے اُن کا دماغ عمر کے مقابلے میں دس سال زیادہ بوڑھا ہوتا ہے۔ انسانی دماغ میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ معلومات کی رسائی والے حصے میں قدرتی طور پر سفید مواد ختم ہونے لگتا ہے موٹے اور پتلے افراد کے دماغ میں سفید مواد کا حجم مختلف ہے۔ زیادہ وزن کے حامل افراد میں اپنے ہم عمر پتلے افراد کے مقابلے میں سفید مواد کم ہے
ایک تحقیق کے مطابق وقفے وقفے سے بھوکا رہنادماغ کو مزید توانائی بخشتا ہے جس سے انسان کی یادداشت اور سیکھنے و سمجھنے کی صلاحیتوں میں حیران کن طور پر اضافہ ہوتا ہے
انسانی دماغ کی بہتری میں تخیلات کا بڑا کردار رہا ہے کیوں کہ دنیا کے تمام بڑے نظریات اپنی ابتدا میں تخیلاتی تھے ۔ ان کو ریاضیاتی سپورٹ بعد میں حاصل ہوئی ۔ تخیل بہت اہم ہے ۔ خیالات میں غرق رہنا بہت اہم ہے ۔
انسانی دماغ میں خون کی نالیوں کا جو جال سا بچھا ہوا ہے اس کی مجموعی لمبائی تقریباََ سات سو کلو میٹر ہے۔
ہر بار جب کوئی نیا خیال دماغ میں اُبھرتا ہے یا کوئی نئی چیز دماغ میں آتی ہے تو اس سے دماغ میں دو یا دو سے زیادہ خلیات کے درمیان نئے رابطے وجود میں آجاتے ہیں۔
ایک جاگے ہوئے انسان کا دماغ پچیس واٹ طاقت کی بجلی پیدا کرتا ہے جو کہ ایک بلب روشن کرنے کے لئے کافی ہے
انسانی دماغ پرسادہ طرز زندگی کی وجہ سے بوجھ کم رہتا ہے
انسانی دماغ میں ایمان کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ دینی اعتقادات ایک انسان میں یکسوئی پیدا کرتے ہیں۔ اور دماغ کی صحت کے لیے یکسوئی کا ہونا ضروری ہے۔

نیز یکسوئی تب ہی آسکتی ہے کہ جب انسان کو اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہو کہ میں کیا کرسکتا ہوں۔ یعنی وہ جو بننا چاہتا ہے تو اس کو اسی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ صلاحیتوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا نام ہی یکسوئی ہے
انسانی دماغ کی صحت میں مذہب اور روحانیت کا بہت زیادہ کردار ہے۔مذہب بیزاری سے دماغ الجھنوں کا شکار ہوکر صحت کھو بیٹھتا ہے
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے بچے کے دماغ پر ماں کے پیٹ میں بھی باہر کی چیزوں کا اثر پڑ رہا ہوتا ہے
بچے کے بہتر دماغی صلاحیت کے لیے ضروری ہے کہ ماں کو سکون دیا جائے
بچے کے بہتر دماغی صلاحیت کے لیے بچے کی نشو و نما ماں کے دودھ سے ہونی چاہیے
کیوں کہ ماں کے دودھ سے پرورش پانے والے بچے بہت زیادہ متحمل مزاج ہوتے ہیں، ان میں چڑچڑاپن انتہائی کم ہوتا ہے اور عمر کے آخری حصے میں ڈپریشن کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ مدتِ رضاعت کے لیے قرآن نے جو دو سال تک کا پیریڈ دیا ہے وہ فطرت کے عین مطابق ہے۔ بہت سارے لوگوں نے اس پر تحقیق بھی کی ہے کہ بچے کی سیکورٹی کی ڈویلپمنٹ کے لیے یہ ایک مثالی دورانیہ ہے۔ گھر میں اگر ماحول تلخ ہوگا تو بچہ بھی ذہنی طور پر پریشان ہوگا۔
ایک انسان خود گدگدی نہیں کرسکتا کیونکہ اس کا دماغ اس کو ایسا کرنے سے روکتا ہے
دماغ میں درد کو محسوس کرنے والے حسی عضو نہیں ہوتے
اگرچہ دماغ آ ریڑھ کی ہڈی کی مدد سے درد کو شناخت اور پراسیس کرتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ دماغی خلیات اور حصوں کو درد محسوس ہی نہیں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دماغی سرجری کسی فرد کی بیداری کے دوران بھی ہوجاتی ہے۔
دماغ کے سو فیصد حصہ فعال رہتے ہیں
دماغ وہ واحدعضو ہے جو خود کو آلودہ کرسکتا ہے
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
11:10 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.68
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:10 PM
Threads
844
Messages
12,173
Reaction score
14,157
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.60
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks