PakArt UrduLover
Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace

Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 11:13 PM
- Threads
- 1,353
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,974
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 124.01

رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی دعا۔
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۔
ترجمہ :میرے رب مجھے بخشش دیجئےمجھ پر رحم فرمائیے،آپ ہی سب سے بہتر رحم فرمانے والے ہیں۔
حضرت سلمانؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے شعبان کی آخری تاریخ میں ہم لوگوں کو وعظ کرتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے اوپر ایک مہینہ آرہا ہے جو بہت بڑا مہینہ ہے ، بہت مبارک مہینہ ہے ، اس میں ایک رات ہے( شبِ قدر) جو ہزار وں مہینوں سے بہتر ہے ، اللہ تعالی نے اس کے روزے فرض فرمایا اور اس کے رات کے قیام ( تراویح ) کو ثواب کی چیز بنا یا ہے ، جو شخص اس مہینہ میں کسی نیکی کے ساتھ اللہ کا قرب حاصل کرے ایسا ہے جیسا کہ غیر رمضان میں فرض ادا کیا اور جو شخص اس مہینہ میں کسی فرض کو ادا کرے وہ ایسا ہے جیسا غیر رمضان میں ستّر فرض ادا کرے ، یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے اوریہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غم خواری کرنے کا ہے، اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھا یا جاتا ہے ، جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے اس کے گنا ہوں کے معاف ہونے اور آگ سے خلا صی کا سبب ہوگا اور روزہ دار کے ثواب کی مانند اس کو ثواب ہوگا ، مگر اس روزہ دا ر کے ثواب سے کچھ کم نہیں کیا جائے گا صحابہؓ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ ہم میں سے ہر شخص تو اتنی وسعت نہیں رکھتا کہ روزہ دار کو افطا رکرائے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ثواب اللہ تعالی ایک کھجور سے افطار کرانے یا ایک گھونٹ پانی پلانے یا ایک گھونٹ ذائقہ دار دودھ پلانے پر بھی عطا فرمادیتے ہیں ، یہ ایسا مہینہ ہے کہ اس کا اول حصہ اللہ کی رحمت ہے اور درمیانی حصہ مغفرت یہ اور آخر حصہ آگ سے آزادی ہے ، جو شخص اس مہینہ میں اپنے ماتحتوں کے بوجھ کو ہلکا کردے اللہ تعالی اس کی مغفر ت فرمادیتے ہیں اور آگ سے آزادی فرماتے ہیں ، اور چار چیزوں کی اس میں کثرت رکھا کرو جن میں سے دو چیزیں اللہ تعالی کی رضا کے واسطے اور دو چیزیں ایسی ہیں کہ جن سے تمہیں چارہ کا ر نہیں پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کر و وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے اور دوسری دو چیزیں یہ ہیں کہ جنت کی طلب کرو اور آگ سے پناہ مانگو ، جو شخص کسی روزہ دار کو پانی پلائے حق تعالی میرے حوض ( کوثر) سے اس کو ایسا پانی پلا ئیں گے جس کے بعد جنت میں داخل ہونے تک پیا س نہیں لگے گی (شعب الایمان ۵/۲۲۳حدیث نمبر ۳۳۳۶

Previous thread
Next thread