دماغ سے متعلق تھوڑی سے بحث قسط دوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:52 PM
Threads
208
Messages
595
Reaction score
974
Points
460
Gold Coins
428.15
انسانی دماغ کی ساخت
ایک تحقیق کے مطابق انسانی دماغ مکھن کی چار ٹیکیوں کی طرح ہوتا ہے جس میں نوے فیصد مائع اور صرف دس فیصد چکنائی ہوتی ہے۔
انسانی دماغ کا وزن
انسانی دماغ کا وزن ایک عام انسان کے وزن کے دو فیصد ہوتا ہے
یعنی ایک بالغ انسان کے دماغ کا وزن تقریبا ایک کلو چار سو گرام ہوتا ہے پیدائش کے وقت انسانی دماغ کا وزن تقریباََ ایک پونڈ یعنی آدھے کلو سے بھی کم ہوتا ہے لیکن جب انسان چھ سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو دماغ کا وزن تین پونڈ تک ہوجاتا ہے۔ بڑھاپے میں یہ وزن تقریبا ایک کلو دو سو گرام تک پہنچتا ہے
دماغ کی بڑھوتری اور اس کی عمر
دوران حمل ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کے ہر منٹ میں ڈھائی لاکھ دماغی خلیات بنتے ہیں ہر دماغی خلیہ چالیس ہزار سائنسوپسس سے جڑا ہوتا ہے۔ سائنوپسس کے ذریعہ پورے عصبی نظام میں معلومات کی ترسیل ہوتی ہے۔ اور یہ دس ہزار علیحدہ اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب ہم کھڑے ہونا ،باتیں کرنا اور چلنا سیکھ رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ہمارےدماغ میں رابطوں کا ایک جال بچھنے لگتا ہے اور یوں دماغ کا وزن بڑھ جاتا ہے۔نیز یہ بڑھوتری بعض کے مطابق پچیس اور بعض کے مطابق چالیس سال کی عمر تک جاری رہتی ہے
دماغ میں کمی اور اس کی عمر
بعض محققین کے مطابق پچیس برس کی عمر کے بعد انسانی دماغ پر بڑھاپےکے اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ جب کہ ایک اور تحقیق کے مطابق چالیس برس کی عمر کو پہنچنے پر دماغ کے حجم اور وزن کا ایک دہائی میں تقریبا 5% تک کم ہونے کا آغاز ہو جاتا ہے۔
دماغ کی صلاحیت
انسانی دماغ کی صلاحیت اس سے بہت زیادہ ہے جسکے بارے میں آج سے پہلے ہم جانتے تھے۔ دماغ میں نیرون وہ اجزاء ہیں جن سے ہمارا دماغ کام کرتا ہے ان کی تعداد کھربوں میں ہے۔ انسانی دماغ میں پائے جانے والے انہی نیوران میں ننھے منے سگنل کی صورت میں وہ معلومات جمع ہوتی ہیں جو ہمارا دماغ محفوظ کرتا ہے۔انسانی دماغ میں تقریباََ سو ارب خلیات ہوتے ہیں جبکہ ایک دماغی خلیے کے دیگر دماغی خلیات کے ساتھ ایک ہزار سے دس ہزار تک رابطے ہوتے ہیں اور ان خلیات کے درمیان پیغامات کی منتقلی ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں ہو جاتی ہے
انسانی دماغ کی میموری
انسانی دماغ کی میموری ایک اعشاریہ دو ٹیرا بائٹ ہے۔ اس میں دو سو پچاس صفحات والی چار ارب ستر کروڑ کتابیں تیرہ سال تین ماہ کے عرصہ پر محیط ایچ ڈی ویڈیوز سما سکتی ہیں۔
انسانی دماغ کاجسم کی توانائی استعمال
انسانی دماغ جسم کی توانائی کا بیس فیصد حصہ استعمال کرتا ہے۔ آسان لفظوں انسانی دماغ پورے جسم کو فراہم کی جانے والی آکسیجن کا بیس فیصد اور پوری جسمانی توانائی کا بیس سے تیس فیصد استعمال کرتا ہے۔
دماغ کا کونسا کس حصے کو قابو رکھتا ہے
انسانی دماغ کا دایاں حصہ جسم کے بائیں حصے کو قابو میں کرتا ہے جبکہ دماغ کا بایاں حصہ جسم کے دائیں حصے کو کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔
دماغ سے پٹھوں کو ملنے والے پیغام کی رفتار
دماغ سے ہمارے پٹھوں تک کوئی عمل کرنے کا پیغام چار سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پہنچتا ہے۔ دماغ کی معلومات کو جانچنے اور اسے منتقل کرنے کی رفتار انسان جب کوئی بات یاد کرنے کی کوشش کرتا ہے تو احکامات دماغ میں پانچ سے ایک سو بیس میٹر فی سیکنڈ کی شرح سے دوڑتے ہیں، چنانچہ احکامات بجالانے میں دماغ کو کچھ دیر لگ جاتی ہے۔
یعنی انسانی دماغ کی معلومات کو جانچنے اور اسے منتقل کرنے کی رفتار 432 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ رفتار دنیا کی تیز ترین فارمولا ون کار ریس سے بھی زیادہ ہے جس کا اب تک کا سب سے زیادہ فاصلہ 386 کلو میٹر فی گھنٹہ رہا ہے۔
انسانی دماغ کا کتنا حصہ کام کرتا ہے
صحیح بات یہ ہے کہ انسانی دماغ کا پورا کا پوار کام کرتا ہے کیوں کہ اگر دماغ کا نوے فیصد حصہ کام نہ کرتا تو اپینڈکس کی طرح دماغ کا بھی نوے فیصد حصہ آپریشن سے نکال دینے کے بعد انسان نارمل کام کرتا دماغی امراض کی وجہ سے کچھ حصوں کے ضائع ہونے کا کچھ بھی اثر نہ ہوتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی دماغی سو فیصد کام کرتا ہے کیوں کہ دماغ کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں کہ جسے نقصان پہنچے اور کوئی جسمانی یا ذہنی کمی واقع نہ ہو
مرد اور عورت کے دماغ میں فرق
مرداور عورت کے دماغ میں فرق کے حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کی طرح انسانی ذہن کے برتاؤ کا زیادہ دار و مدار بھی ہارمونز پر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ کاموں میں مرد بہتر ہوتے ہیں تو کچھ میں خواتین۔
جب کہ بعض محققین کا خیال ہے کہ یہ صرف مفروضے ہی ہیں
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:52 PM
Threads
1,354
Messages
7,658
Reaction score
6,967
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
123.71
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:52 AM
Threads
880
Messages
13,257
Reaction score
14,773
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,474.58
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
بہت بہترین تحریر
جاری رکھیں
اشتراک کا شکریہ​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks