کینہ ایک زہر قاتل

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
4:46 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.34
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
بسم الله الرحمن الرحيم

"کینہ ایک زہر قاتل"


پارٹ 1
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر جسٹس صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ نے 14-محرم الحرام-1436کا خطبہ جمعہ بعنوان : "کینہ ایک زہر قاتل" ارشاد فرما، جس میں انہوں نے کینہ کے معاشرے پر برے اثرات بتلائے، اور سب کو اس سے بچنے کیلئے تلقین کی۔

پہلا خطبہ:
تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں،اسی نےمخلوقات میں سے جسے چاہا چنیدہ بنا لیا، اورانہیں کینہ، حقد، گناہوں، اور خباثتوں سے پاکبازبنایا، اور اپنے فضل کے ذریعے ان میں اہل دانشکو سیدھے راستے پر گامزن کیا، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہیکتا ہے اسکا کوئی شریک نہیں ، اسی نے ہم پر وافر نعمتیں اور رحمتیں نازل فرمائیں، اور یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ ہمارے نبی سیدنا محمداسکےبندے اور رسول ہیں ، اللہ تعالی نے آپکے ذریعے بتوں کی پوجا کا خاتمہ فرمایا، آپ ہی کے ذریعے کفر، بت پرستی کے اندھیرے چھٹ دیے، اللہ تعالی ان پر، انکی اولاد ، اور صحابہ کرام پرابدی و سرمدی سلامتی اور رحمتیں نازلفرمائے۔

حمد وصلاۃ کے بعد:

مسلمانو!
اللہ سے ڈرو، کہ تقویٰ الہی افضل ترین نیکی ہے، اور اسکی اطاعت سے ہی قدرو منزلت بڑھتی ہے، اللہ تعالی نے فرمایا:

مسلمانو!
ایسی قوم میں محبت عام نہیں ہو سکتی جو کینہ سے بھر پور ہو، جو دشمنی مول لے، اور انتقام کیلئے موقع کی تلاش میں رہے وہ ہمیشہ عذاب میں مبتلا ، اور پریشانیوں میں اوندھے منہ پڑے رہتے ہیں۔

لوگوں کے تعلقات کو کینے سے زیادہ کسی چیز نے خراب نہیں کیا، یہی مخفی بیماری ، پھیلنے والا شر، جو کہ آبادیوں کو منہدم اور خزانوں کو خالی کر سکتا ہے، قربت اور دوستی کو ختم کر کے لڑائی کی وجہ بنتا ہے۔

إِنَّ الضَغِيْنَةَ تَلقَاهَا، وَإِنْ قدُمتْ
كالعَرِّ، يَكْمُنُ حِيناً، ثمّ يَنْتشِرُ
کینہ کو تم ایسے پاؤ گے کہ یہ وبائی خارش کی مانند چھپنے کے بعد اچانک منتشر ہو جاتا ہے
کتنی جلدی کینہ لوگوں کے قریب آ جاتا ہے! کتنی جلدی ظاہر ہوتا ہے! پھر کتنا نزدیک آ جاتا ہے! اور پھر کس قدر پھیل جاتا ہے!

بد ترین افزودگی ہے کینہ پروری ! جو بچوں کے دلوں میں تیزی کے ساتھ گھر کرتا ہے، جو نسلوں کے سینوں میں جاگزین ہوتا ہے، اور دائمی و سرمدی باقی رہتا ہے۔
پہلے کہا گیا ہے کہ:

أَحْيَا الضَغَائِنَ آبَاءٌ لَنَاسَلَفُوا
وَلَنْ تَبِیدَ وَلِلْآبَاءِأَبْنَاءُ
ہمارے آباؤ اجداد نے کینوں کو جلا بخشی، اور انکی نسل کی موجودگی میں اب یہ کینے کبھی بجھ نہیں پائیں گے
کینہ جس کی علامت ہو، انتقام جس کا ہدف ہو، دل کی بھڑاس نکالنا جس کی عادت ہو، اسکا چاندگرہن ہو گیا، اسکے در و دیوار گر گئے، قدر و منزلت مٹ گئی، اور سینہ جلنے لگا۔
اور جو شخص حسد و کینہ چھوڑ دے، صحیح سلامت زندگی گزارتا ہے، اپنے دوستوں میں اضافہ کرتا ہے، لوگوں کے جھرمٹ میں رہتا ہے،زیادتی سے پرہیز کرتا ہے، اور تباہ ہونے سے بچ جاتا ہے۔
اور جس وقت دردِ دل، دشمنی، اور لڑائی جھگڑے کا قلب پر تسلط ہو جائے تو ضمیر مردہ ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے دل میلا ، صحت فنا، دائمی پریشاں، اور دوا رائیگاں ہو جاتی ہے۔
اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اختلاف رائے کی بنا پر تعلق توڑ دیتے ہیں، لڑائی میں گالم گلوچ اور تہمت بازی سے کام لیتے ہیں، اور انتقام لینے کا سوچتے ہیں، جس کیلئے ایذا رسانی اور دشمنی قائم کرتے ہیں۔
مفید ترین وصیت، اور جامع حکمت سید الحکماء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (جو شخص بھی یہ چاہتا ہے کہ جنت میں داخل ہوجائے اور جہنم سے بچ جائے توہ وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھے اور اسے چاہیے کہ موت ایسی حالت میں آئے کہ وہ لوگوں سے ایسے پیش آتا ہو جیسے وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے) اس حدیث کو مسلم نے عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نے روایت کیا ہے۔

یعنی لوگوں کے ساتھ وہی کچھ کرے جس کی اسے لوگوں سے امید ہوتی ہے، اس طرح معاملات سدھر جائیں گے، اختلافات و نفرتیں مٹ جائیں گی، اور سینوں سے کینے زائل ہو جائیں گے۔

کینہ اور حقد کی آگ دل میں اٹھائے پھرنےوالے! کینہ رکھنے کی وجہ سے کسی بلند مقام کو نہیں پا سکتے، شان و شوکت نہیں بنا سکتے، اچھا نام پیدا نہیں کر سکتے، اور کبھی خوشحال نہیں ہو سکتے۔

وَدَعُوا الضَّغينَةَ لا تَكُنْ مِن شأْنِكمْ
إِنَّ الضَّغائنَ لِلْقَرَابَةَتوضع
کینہ چھوڑ دو، تمہیں کینے سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ کینہ رشتہ داری کے خاتمے کا باعث ہے

وَاعْصُوا الَّذِي يُزْجِي النَّمَائِمَ بيْنَكم

مُتَنَصِّحاً، ذَاكَ السِّمامُالمُنْقَعُ
تمہارے اندر نصیحت کے نام پر چغل خوری کرنے والے کی ایک نہ مانو، کیونکہ چغلی خالص زہر قاتل ہے
يُزْجِي عَقَارِبَهُ لِيَبْعَثَ بَيْنَكم

حَرْباً كما بَعَثَ العُرُوقَالأَخْدَعُ
وہ اپنے بچھو تمہارے اندر لڑائی ڈالنے کیلئےایسے چھوڑتا ہے، جیسے شہ رگ میں خون چلتا ہے
کسی نے کہا:

أبُنَيَّ لا تَكُ مَا حَيِيْتَ مُمَارِيًا
وَدَعِ السَّفَاهَةَ إِنَّهَا لاَتَنْفَعُ
میرے بیٹے! مرتے دم تک کسی سے مت لڑنا، بیوقوفی والے کام چھوڑ دو کیونکہ انکا کوئی فائدہ نہیں ہوتا

لاَ تَحْمِلَنَّ ضَغِيْنَةً لِقَرَابَةٍ

إِنَّ الضَّغِيْنَةَ لِلْقَرَابَةِتَقْطَعُ
کسی عزیز کیلئے کینہ مت رکھنا، بے شک کینہ قرابت داری کو ختم کر دیتا ہے


لاَ تَحْسَبَنَّ الْحِلْمَ مِنْكَمَذَلَّةً

إِنَّ الْحَلِيْمَ هُوَ الأَعَزُّالأَمْنَعُ
اپنی برد باری کو باعث ذلت مت سمجھنا، کیونکہ بردبار ہی صاحب عزت و وقار ہوتا ہے
اس لئے دشمنی چھوڑ دو، عفو و در گزر کو پلے باندھ لو، جہالت کا حلم اور وقار کیساتھمقابلہ کرو، اور تمہیں گرانے یا لڑکھڑانے کی کوشش کرنے والے کو مزید بر انگیخت نہ کرو، اور نہ ہی بھڑکاؤ ۔

{وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ}
نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتی، برائیکا خاتمہ بھلائی سے کرو ، تو تمہارا دشمن بھی ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست ہے۔ [فصلت: 34]

برے شخص کے ساتھ احسان قرابت کا باعث ہے، اس کے ساتھ نرمی تمہاری طرف مائل کر دے گی، اور شائستگی اسے اپنی آغوش میں لے لے گی۔

وَمَا قَتَلَ السَّفَاهَةَمِثْلُ حِلْمٍ

يَعُودُ بِهِ عَلَى الجَهْلِالحَلِيمُ
بیوقوفی کا خاتمہ حلم سے بڑھ کر کوئی نہیں کر سکتا، اسی کے ذریعے برد بار شخص جہالت کو بدلتا ہے
ولا تقطعْ أخاً لكَ عِنْدَذَنْبٍ

فإنّ الذنبَ يعفوهُ الكريمُ
اپنے بھائی سے غلطی ہونے پر قطع تعلقی مت کرو، کیونکہ اچھے لوگ غلطی معاف کر دیا کرتے ہیں
نرم گفتگو کرو، لڑائی مت کرو،،، نیکی کرو، جھگڑا مت کرو،،، قرابت پیدا کرو، دشمنی سے بچو،،، تعلقات بڑھاؤ، عداوت سے پرہیز کرو،،،

یہ بھی کہا گیا ہے کہ: اعلی ترین ادب ، غصہ پی جانے کو کہتے ہیں، اور اچھے لوگوں کی صفات میں حلم، عفو، در گزر، احسان اور انعام و اکرام کرنا شامل ہیں۔

غصہ پینا، زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا، جاہل سے در گزر کرنا، اور تکلیف برداشت کرنا، صرف بڑے معزز ، دانا، عقل مند، مہذب ، صاحب علم، اور دانشور لوگوں کا کام ہے۔

محبت و الفت ؛غضبناک و آتشی مزاج کے ساتھ زیادہ دیر نہیں رہتی، اسی طرح غصہ و تصادم کی فضا میں احترام باقی نہیں رہتا، ایسے ہی مقابلہ بازی اور انتقامی ماحول میں سلامتی نہیں ہوسکتی۔​
پارٹ 2
انتقام کا متمنی اپنا وقت ضائع کرتا ہے، اپنے بھائیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اور اس کے ساتھی اسے تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔

اور جو شخص ہر وقت تیوری چڑھائے رکھے، خالی ہاتھ ہونے کے باوجود دشمنی رکھے، معاف نہ کرے، وہ ہلاک و برباد ہو گیا، اور برائی میں اوندھے منہ گرگیا۔

لڑائی، بد کلامی، کسی کو عمداً تکلیف پہنچانا، اور غضبناک کرنا، مذموم عمل ہیں، جو سینے کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ان سےغصہ پروان چڑھتا ہے، اور کینہ پیدا ہوتا ہے، اور پیار و محبت کا ناطہ ٹوٹ جاتا ہے۔​

کینہ چھوڑ دو، اور اس سے بچو،

{وَقُل ْلِعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْزَغُبَيْنَهُمْ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوًّا مُبِينًا}
اورمیرے بندوں سے فرما دیں وہ اچھی بات کیا کریں بےشک شیطان ان کے درمیان جھگڑا ڈالتا ہے۔ بلاشبہ شیطان ہمیشہ سے انسان کا کھلا دشمن ہے ۔ [الإسراء : 53]

یا اللہ! ہماری صحیح سمت کی جانب رہنمائی فرما، اور ہمیں بھلائی عطا فرما، یا اللہ! دنیا و آخرت کا تو ہی مالک ہے، اور تیری جانب ہی لوٹ کر واپس آنا ہے۔​

دوسرا خطبہ:
کامل اور بلیغ ترین تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں ، اور یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد -صلی اللہ علیہ وسلم-اللہ کے بندے اور رسول ،ہیں ، اللہ تعالی آپ پر،آپکی آل ،و صحابہ کرام ، اور آپکے نقش قدم پر چلنے والوں پر رحمتیں نازل فرمائے۔​

حمدوثناء کے بعد:
مسلمانو!
تقوی الہی اختیار کرو، اور اسی کو اپنا نگہبان جانو، اسی کی اطاعت کرو، اور نافرمانی مت کرو،

}يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ{
اے ایمان والو! اللہ سے ایسے ڈرو جیسے ڈرنے کا حق ہے، اور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے۔[آل عمران: 102]

مسلمانو!
کچھ لوگ منصب و مرتبہ پانے کے بعد، بڑا اور اونچا ہو جانے کے بعد، چودھراہٹ اور وڈیرا بننے کے بعد اپنے ساتھیوں سے چپقلش رکھنے لگ جاتے ہیں، اپنے ہی بھائیوں کے بارے میں کینہ رکھتا ہے، وہ کسی کی تعریف اور خوبی سننا بھی گوارا نہیں کرتا، اس کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ انکے عیوب اور نقائص لوگوں میں پھیلائے جائیں، اور اگر کوئی عیب نہ ملے تو الزام تراشی و تہمت زنی کرتا ہے۔

اللہ کی قسم! یہ بہت ہی بری عادت ہے، لوگوں نے اسے معمولی سمجھ لیا ہے، جس کی وجہ سے وہ بھی گھٹیا لوگوں سے جا ملے، پست لوگوں کی مماثلت کی، اور نہایت ہی پتلی حالت کیساتھ گمراہی و کمینگی کے جال میں جا پھنسے۔

حُبُّ الرِيَاسَةِ دَاءٌ يَحْلِقُ الدُّنْيَا

وَيَجْعَلُ الْحُبَّ حَرْباً لِلْمُحِبِّيْنَا
جاہ و جلال کی محبت دنیا برباد کر دیتی ہے، اور محبت کرنے والوں کے مابین محبت کو بھی جنگ کا باعث بنا دیتا ہے.
يَفْرِيْ الحَلَاقِيم َوَالْأَرْحَامَ يَقْطَعُهَا
فَلَا مَرُوءَةَ یُبْقِي وَلَا دِيْناً​
 
Last edited:

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
4:46 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.34
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Capture.PNG
 

Attachments

Last edited:

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
4:46 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.34
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
پارٹ 2
انتقام کا متمنی اپنا وقت ضائع کرتا ہے، اپنے بھائیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اور اس کے ساتھی اسے تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔

اور جو شخص ہر وقت تیوری چڑھائے رکھے، خالی ہاتھ ہونے کے باوجود دشمنی رکھے، معاف نہ کرے، وہ ہلاک و برباد ہو گیا، اور برائی میں اوندھے منہ گرگیا۔

لڑائی، بد کلامی، کسی کو عمداً تکلیف پہنچانا، اور غضبناک کرنا، مذموم عمل ہیں، جو سینے کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ان سےغصہ پروان چڑھتا ہے، اور کینہ پیدا ہوتا ہے، اور پیار و محبت کا ناطہ ٹوٹ جاتا ہے۔​
پارٹ 2 مسنگ ہے شاید
:umda:
جناب پارٹ 2 موجود ہے۔پہلی پوسٹ کیساتھ نیچے والے حصے والے پر دکھائی دیتا ہے۔

 

Mr. A

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Expert
Popular
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
دین خیرخواہی کا نام ہے
نماز مومن کا نور ہے
بیشک دین آسان ہے
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
Master Blaster
Gentleman
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:46 AM
Threads
649
Messages
1,327
Reaction score
1,869
Points
910
Gold Coins
2,597.29
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks