Lovely Eyes
Thread Starter
Staff member
★★★★★★
Charismatic
Most Reactions 179
Most Posts 57
The Iron Lady
Fantabulous
Emerging Member
Most Popular
مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینز کیسے کام کرتی ہیں اور انھیں نہ کروانے کی وجہ سے بچے کن خطرات سے دوچار ہوجاتے ہیں، یہ ایک اہم سوال ہے۔
ویکسین کا مقصد انسانی جسم میں بیماری سے لڑنے والی قوت مدافعت پیدا کرنا ہے، کسی بیماری سے دوچار ہونے کے نتیجے میں مدافعتی نظام بیماری کو پہچان کر اس سے لڑنا شروع کر دیتا ہے۔
مثال کے طور پر ایم ایم آر ویکسین جو خسرے، ممپس اور روبیلا کے خلاف حفاظت کرتی ہے۔ یہ ویکسین مریض کو صرف ایک خوراک کے بعد 90 فی صد تک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچے مہلک بیماریوں کا آسان ہدف ثابت ہوتے ہیں۔
یہ نہ صرف بچوں کے لیے بلکہ ان کے ارد گرد میں رہنے والوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق موجودہ دور میں ویکسینیشن سالانہ 20 سے 30 لاکھ اموات کو روکنے کا باعث ہو سکتی ہے تاہم 15 لاکھ اموات کی روک تھام عالمی سطح پر ویکسین کے عمل کو بہتر بناکر کی جا سکتی ہے۔
ادارے کے مطابق یہ سمجھنا آسان نہیں ہے کہ لوگ ویکسین کیوں نہیں کرواتے، اس کی دو بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں ایک لاپرواہی اور دوسری عدم اعتماد۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے خلاف مہم 2019 میں انسان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
یہ تنبیہ دنیا بھر میں خسرے کے کیسز میں 30 فی صد اضافے کے ساتھ آئی ہے اور ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جہاں یہ بیماری پہلے ہی وبائی صورت اختیار کر چکی ہے۔