لفظ سنہرا ،سنہری اور سنہرے کی تحقیق

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:58 AM
Threads
205
Messages
587
Reaction score
946
Points
460
Gold Coins
416.13
لفظ سنہرا ،سنہری اور سنہرے کی تحقیق
"سنہرا"کا لفظ بعض اہل علم کے نزدیک سنسکرت سے ماخوذ لفظ "سونا" سے "و"اور "ا" حذف کر کے اردو قاعدے کے تحت لفظ "ہرا" کو بطور لاحقہ صفت ملانے سے "سنہرا" حاصل ہوا۔
جب کہ بعض کے نزدیک یہ "سونا "اور "بھورا" کا مرکب ہے اس صورت میں جیسے لفظ"سونا" سے "و"اور "ا" کو حذف کیا گیا ہے اسی طرح ہی لفظ " بھورا" سے "ب"اور "و" کو حذف کرکے یہ لفظ وضع کیا گیا ہے ۔
اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1824کو "دیوان مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
لباسِ سند روسی کِس نے پہنا ہے خُدا جانے
ہوا کا رنگ جو اپنی نظر میں کچھ سنہرا ہے

"دیوان مصحفی"
اس لفظ (سنہرا)کے معنی ہیں (1) سونے کے رنگ کا (2) روپہلی کی ضد(3) زرین (4)طلائی (5) زردرنگ(6) پیلا رنگ​
"رابعہ اردو"
"حسن اللغات"
"فیرز اللغات"
"سنہری"کا لفظ اصل میں "سنہرا" کی مؤنث ہے مگر فی زماننا ادیبوں کی ایک جماعت اسے مشترک بھی استعمال کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ جہانگیر اردو لغت" میں اسے تذکیر و تانیث کے درمیاں مشترک مانا گیا ہے ۔
لیکن میرا خیال ہے کہ اگر دیگر اکثر خواص کو دیکھا جائے تو یہ مغالطہ لگے گا چنانچہ اس میں اشتراک نہیں بلکہ تخصیص نظر آئے گی وہ اس طور پر کہ مذکر واحد کے لیے لفط "سنہرا " کا لفظ استعمال ہوتا ہے دلائل ملاحظہ کیجیے:۔
پہلی دلیل
لباسِ سند روسی کِس نے پہنا ہے خُدا جانے
ہوا کا رنگ جو اپنی نظر میں کچھ سنہراہے

"دیوان مصحفی"
دوسری دلیل
سب ادائیں وقت کی وہ جانتا ہے اس لیے
ٹاٹ کے نیچے سنہرا تاج ہے رکھے ہوئے

"عنبر بہرائچی"
تیسری دلیل
آنکھوں میں کوئی خواب سنہرا نہیں آتا
اس جھیل پہ اب کوئی پرندہ نہیں آتا

"منظور رانا"
چوتھی دلیل
تیرا روپ سنہرا ہوگا، ہم کوئی تجھ سے ہیٹے ہیں
اپنی وفا کی آگ میں تپ کر سونا بن کر نکھرے ہیں

"اعجاز عبید"
پانچویں دلیل
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے
چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے

"بشیربدر"
اور جمع مذکر کے لیے لفظ "سنہرے" استعمال ہوتا ہے دلائل ملاحظہ کیجیے
پہلی دلیل
سورج کے لہو میں لتھڑی ہوئی وہ شام ہے اب تک یاد مجھے
چاہت کے سنہرے خوابوں کا انجام ہے اب تک یاد مجھے

"ساحر لدھیانوی"
دوسری دلیل
اس شام مجھے معلوم ہوا جب باپ کی کھیتی چھن جائے
ممتا کے سنہرے خوابوں کی انمول نشانی بکتی ہے

"ساحر لدھیانوی"
تیسری دلیل
نیلی نیلی آنکھیں اس کی
خوب سنہرے بال

"امجد اسلام امجد"
چوتھی دلیل
سنہرے خواب آنکھوں میں بنا کرتے تھے ہم دونوں
پرندوں کی طرح دن بھر اڑا کرتے تھے ہم دونوں

"حسن عباسی"
پانچویں دلیل
پیار کے سارے سنہرے بندھن
سوکھی ٹہنیوں کی طرح

"سجاد ظہیر"
چھٹی دلیل
بستی کو الزام نہ دو گھر لٹنے کا
گھر کے بھی کچھ لوگ لُٹیرے ہوتے ہیں
سونے کی زنجیر گلے میں مت ڈالو
کچھ سانپوں کے رنگ سنہرے ہوتے ہیں

"ذرہ حیدرآبادی"
ساتویں دلیل
میں تو جیسے کھڑا ہوا ہوں اک منزل پر
اور لمحے پے وقت کے ٹکڑے
یوں اڑتے ہیں چاروں طرف اک تتلی جیسے
جس کے پنکھ کبھی تو سنہرے
اور کبھی لگتے ہیں سیہ

"اشوک لال"
اور لفظ "سنہری" مؤنث ہے اور یہ واحدہ اور جمع مؤنث دونوں کے لیے مستعمل ہے اس کی دلائل ملاحظہ کیجیے
اول دلیل برائے مؤنث واحدہ
"سنہری" (لفظ ) مؤنث ہے ۔ وہ چیز جو سونے کے رنگ کی ہو یا طلائی کی رنگ کی ہو
"نئی اردو لغت"
ووم دلیل برائےمؤنث واحدہ
ایک مرد
کو ایک سنہری مچھلی سے
لہروں سے اٹکھیلیاں کرتی

" دپتی مشرا"
سوم دلیل برائے واحدہ مؤنث
اتری سنہری دھوپ
من کے اندھیرے کونے میں
"آدتیہ پنت ناقد"
اول دلیل برائے جمع مؤنث
اندھیری رات میں اکثر سنہری مشعلیں لے کر
پرندوں کی مصیبت کا پتہ جگنو لگاتے ہیں

"منظور رانا"
دوم دلیل برائے جمع مؤنث
ہمارے خواب اپنے ہیں نہ غم کی ڈور اپنی ہے
لکیریں تو سنہری ہیں مگر کمزور ہاتھوں میں

"شاعر نامعلوم"
خلاصہ کلام یہ ہے کہ واحد مذکر کے لیے لفظ "سنہرا" واحدہ مؤنث کے لیےلفظ "سنہری" جمع مذکر کے لیےلفظ "سنہرے"اور جمع مؤنث کے لیےلفظ "سنہری "کا استعمال اکثر اہل علم کے نزدیک درست ہوگا۔ نیز اس ساری بحث کو مزید تقویت لفظ "ہرا"،"ہری"اور"ہرے"کے تذکیر اور تانیث کی تقسیم سے بھی ہوتی ہے
چونکہ وقت کی قلت ہے اس لیے اس بحث کو پھر کبھی رنگوں کی بحث میں ذکر کروں گا
 

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:58 AM
Threads
205
Messages
587
Reaction score
946
Points
460
Gold Coins
416.13
سنہرا اور سنہری کی تخصیص اور مشترکہ مثالوں اور معقول خلاصہ کی ایک سیر حاصل علمی بحث۔۔۔
بہت شکریہ اشتراک کا۔۔
:)
شکریہ جناب
 

Mr. A

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Expert
Popular
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
دین خیرخواہی کا نام ہے
نماز مومن کا نور ہے
بیشک دین آسان ہے
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
Master Blaster
Gentleman
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:58 PM
Threads
649
Messages
1,327
Reaction score
1,868
Points
910
Gold Coins
2,588.97
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners

faizyG

Champion
Designer
Emerging
Poet شاعر
Joined
May 18, 2019
Local time
1:58 PM
Threads
16
Messages
336
Reaction score
320
Points
253
Gold Coins
629.85
سنہرا اور سنہری کی تخصیص اور مشترکہ مثالوں اور معقول خلاصہ کی ایک سیر حاصل علمی بحث۔۔۔
بہت شکریہ اشتراک کا۔۔
:)
عمدہ شئرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 19??-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:58 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
110.57
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
لفظ سنہرا ،سنہری اور سنہرے کی تحقیق
بہت عمدہ تحریر کا اشتراک کیا ہے۔امید ہے سبھی دوست وقت نکالکر اس تھریر کو غور سے پڑھینگے۔
 
Joined
May 21, 2019
Local time
1:58 PM
Threads
13
Messages
105
Reaction score
123
Points
79
Age
60
Gold Coins
5.43

1948
اردو ادب یا ہم اردو ادب سے بہت دور ہو چکے ہیں ایسی تحقیق ہمیں اردو ادب سے محبت پیدا کرنے کا ایک ذریعہ بن سکتی ہے جس سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ اردو زبان کی عمر میں اضافہ ہوگا ۔
بہت شکریہ۔
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
1:58 PM
Threads
75
Messages
2,043
Reaction score
3,187
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
878.53
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
لفظ سنہرا ،سنہری اور سنہرے کی تحقیق
"سنہرا"کا لفظ بعض اہل علم کے نزدیک سنسکرت سے ماخوذ لفظ "سونا" سے "و"اور "ا" حذف کر کے اردو قاعدے کے تحت لفظ "ہرا" کو بطور لاحقہ صفت ملانے سے "سنہرا" حاصل ہوا۔
جب کہ بعض کے نزدیک یہ "سونا "اور "بھورا" کا مرکب ہے اس صورت میں جیسے لفظ"سونا" سے "و"اور "ا" کو حذف کیا گیا ہے اسی طرح ہی لفظ " بھورا" سے "ب"اور "و" کو حذف کرکے یہ لفظ وضع کیا گیا ہے ۔
اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1824کو "دیوان مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
لباسِ سند روسی کِس نے پہنا ہے خُدا جانے
ہوا کا رنگ جو اپنی نظر میں کچھ سنہرا ہے

"دیوان مصحفی"
اس لفظ (سنہرا)کے معنی ہیں (1) سونے کے رنگ کا (2) روپہلی کی ضد(3) زرین (4)طلائی (5) زردرنگ(6) پیلا رنگ​
"رابعہ اردو"
"حسن اللغات"
"فیرز اللغات"
"سنہری"کا لفظ اصل میں "سنہرا" کی مؤنث ہے مگر فی زماننا ادیبوں کی ایک جماعت اسے مشترک بھی استعمال کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ جہانگیر اردو لغت" میں اسے تذکیر و تانیث کے درمیاں مشترک مانا گیا ہے ۔
لیکن میرا خیال ہے کہ اگر دیگر اکثر خواص کو دیکھا جائے تو یہ مغالطہ لگے گا چنانچہ اس میں اشتراک نہیں بلکہ تخصیص نظر آئے گی وہ اس طور پر کہ مذکر واحد کے لیے لفط "سنہرا " کا لفظ استعمال ہوتا ہے دلائل ملاحظہ کیجیے:۔
پہلی دلیل
لباسِ سند روسی کِس نے پہنا ہے خُدا جانے
ہوا کا رنگ جو اپنی نظر میں کچھ سنہراہے

"دیوان مصحفی"
دوسری دلیل
سب ادائیں وقت کی وہ جانتا ہے اس لیے
ٹاٹ کے نیچے سنہرا تاج ہے رکھے ہوئے

"عنبر بہرائچی"
تیسری دلیل
آنکھوں میں کوئی خواب سنہرا نہیں آتا
اس جھیل پہ اب کوئی پرندہ نہیں آتا

"منظور رانا"
چوتھی دلیل
تیرا روپ سنہرا ہوگا، ہم کوئی تجھ سے ہیٹے ہیں
اپنی وفا کی آگ میں تپ کر سونا بن کر نکھرے ہیں

"اعجاز عبید"
پانچویں دلیل
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے
چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے

"بشیربدر"
اور جمع مذکر کے لیے لفظ "سنہرے" استعمال ہوتا ہے دلائل ملاحظہ کیجیے
پہلی دلیل
سورج کے لہو میں لتھڑی ہوئی وہ شام ہے اب تک یاد مجھے
چاہت کے سنہرے خوابوں کا انجام ہے اب تک یاد مجھے

"ساحر لدھیانوی"
دوسری دلیل
اس شام مجھے معلوم ہوا جب باپ کی کھیتی چھن جائے
ممتا کے سنہرے خوابوں کی انمول نشانی بکتی ہے

"ساحر لدھیانوی"
تیسری دلیل
نیلی نیلی آنکھیں اس کی
خوب سنہرے بال

"امجد اسلام امجد"
چوتھی دلیل
سنہرے خواب آنکھوں میں بنا کرتے تھے ہم دونوں
پرندوں کی طرح دن بھر اڑا کرتے تھے ہم دونوں

"حسن عباسی"
پانچویں دلیل
پیار کے سارے سنہرے بندھن
سوکھی ٹہنیوں کی طرح

"سجاد ظہیر"
چھٹی دلیل
بستی کو الزام نہ دو گھر لٹنے کا
گھر کے بھی کچھ لوگ لُٹیرے ہوتے ہیں
سونے کی زنجیر گلے میں مت ڈالو
کچھ سانپوں کے رنگ سنہرے ہوتے ہیں

"ذرہ حیدرآبادی"
ساتویں دلیل
میں تو جیسے کھڑا ہوا ہوں اک منزل پر
اور لمحے پے وقت کے ٹکڑے
یوں اڑتے ہیں چاروں طرف اک تتلی جیسے
جس کے پنکھ کبھی تو سنہرے
اور کبھی لگتے ہیں سیہ

"اشوک لال"
اور لفظ "سنہری" مؤنث ہے اور یہ واحدہ اور جمع مؤنث دونوں کے لیے مستعمل ہے اس کی دلائل ملاحظہ کیجیے
اول دلیل برائے مؤنث واحدہ
"سنہری" (لفظ ) مؤنث ہے ۔ وہ چیز جو سونے کے رنگ کی ہو یا طلائی کی رنگ کی ہو
"نئی اردو لغت"
ووم دلیل برائےمؤنث واحدہ
ایک مرد
کو ایک سنہری مچھلی سے
لہروں سے اٹکھیلیاں کرتی

" دپتی مشرا"
سوم دلیل برائے واحدہ مؤنث
اتری سنہری دھوپ
من کے اندھیرے کونے میں
"آدتیہ پنت ناقد"
اول دلیل برائے جمع مؤنث
اندھیری رات میں اکثر سنہری مشعلیں لے کر
پرندوں کی مصیبت کا پتہ جگنو لگاتے ہیں

"منظور رانا"
دوم دلیل برائے جمع مؤنث
ہمارے خواب اپنے ہیں نہ غم کی ڈور اپنی ہے
لکیریں تو سنہری ہیں مگر کمزور ہاتھوں میں

"شاعر نامعلوم"
خلاصہ کلام یہ ہے کہ واحد مذکر کے لیے لفظ "سنہرا" واحدہ مؤنث کے لیےلفظ "سنہری" جمع مذکر کے لیےلفظ "سنہرے"اور جمع مؤنث کے لیےلفظ "سنہری "کا استعمال اکثر اہل علم کے نزدیک درست ہوگا۔ نیز اس ساری بحث کو مزید تقویت لفظ "ہرا"،"ہری"اور"ہرے"کے تذکیر اور تانیث کی تقسیم سے بھی ہوتی ہے
چونکہ وقت کی قلت ہے اس لیے اس بحث کو پھر کبھی رنگوں کی بحث میں ذکر کروں گا
بہت ہی تفصیل کے ساتھ معلوماتی پاسٹ
اللہ آپ کا بھلا کرے آمین
شکریہ شئیر کرنےکا
جزاک اللہ
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks