باسی چاول فوڈ پوائزننگ کی ایک ممکنہ وجہ

Doctor

Thread Starter
★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
3,460
Reaction score
4,329
Points
1,378
Location
Rawalpindi
چاول دنیا بھر میں رغبت سے کھائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ فریج میں رکھے ہوئے بچے کچھے چاول بھی اتنے ہی شوق سے کھا لیے جاتے ہیں۔ بچے ہوئے چاولوں کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا اس لیے کھانے میں برے بھی محسوس نہیں ہوتے۔

چاول کھانے والوں کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ باسی چاول فوڈ پوائزنگ کی ایک بڑی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس کا تعلق باسی چاولوں کو گرم کرنے کے طریقہ کار سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ہے بچے ہوئے چاولوں کو محفوظ کرنے کے طریقے سے۔

کچے چاولوں میں دوبارہ بن جانے کی صلاحیت رکھنے والا 'بیسی لس سیروس' نامی ایک سیل ہوتا ہے۔ یہی سیل فوڈ پوائزنگ کی وجہ بنتا ہے، یہ سیل چاولوں کے پک جانے کے باوجود بھی موجود رہتا ہے۔

چاول پکنے کے فوراً بعد کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیئے جانے سے اصل مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ درجہ حرارت پر جتنا زیادہ عرصہ چاول رہے گا اتنا ہی اس میں فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا عنصر نشوونما پانا شروع کر دے گا اور اس کا شکار آپ اگلے دن باسی چاول کھانے پر بن سکتے ہیں۔

اب اصل مسئلہ سمجھ میں آگیا ہوگا کہ جتنی زیادہ دیر چاول باہر رہیں گے اتنا ہی زیادہ ان میں فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا جزو نمو پاتا رہے گا۔ ماہرین غذائیت کے مطابق پکے ہوئے چاولوں کو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے فریج سے باہر رکھا جاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ بچے ہوئے چاولوں کو جلد سے جلد فریج میں رکھ دیا جائے۔
 

WAQAS DAD

Member
Joined
Mar 23, 2019
Messages
8
Reaction score
11
Points
3
بہت اچھا انفارمیشن
شئیر کرنے کا شکریہ​
 

Abu Dujana

★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Messages
773
Reaction score
848
Points
278
Location
Karachi, Pakistan
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ ۔۔ کچھ عرصہ قبل کراچی میں جو بریانی کھانے سے اموات ہوئی تھی۔۔۔ شاید۔۔ یہی سبب ہو۔۔
 
Top