السلام علیکم دوستو
کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ہمیں اکثر وبیشتر اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ونڈوز سیون (اور اوپر) کے اندر بھی اسکرین شاٹ لینے کے لیے ایک سوفٹویئر موجود ہوتا ہے لیکن اس کے آپشنز بہت محدود ہونے کی وجہ سے اتنا مفید ثابت نہیں ہوتا۔ تو میں آپ کے لیے لایا ہوں ایک زبردست سکرین شاٹ سافٹویئر جس کا نام ہے گرین شاٹ۔ ہے نا زبردست نام!۔
دوستو نہ صرف یہ کہ یہ سوفٹویئر سائز میں 2 ایم بی سے بھی کم ہے، لیکن اس کے فیچرز بہت زبردست ہیں۔ تو شروع کرتے ہیں۔
آپ اس سائٹ سے اس کو ڈاؤنلوڈ کریں اور انسٹال کرلیں۔
انسٹالیشن کے بعد اس کا آئیکان آپ کے سسٹم ٹرے میں نمودار ہوجائے گا۔
اس کو کلک کریں یا کی بورڈ سے پرنٹ سکرین بٹن دبائیں تو یہ اسکرین نمودار ہوگی۔
اوپر کی جانب اسکرین شاٹ لینے کے مختلف طریقے دیے ہوں جنہیں کلک کرکے آپ اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔
مثلاً کیپچر ریجن پر کلک کرتے ہیں تو کسی مخصوص جگہ کا شاٹ لے سکتے ہیں۔
کیپچر ونڈو پر کلک کرکے کسی مخصوص ونڈو یا سوفٹویئر کا شاٹ لے سکتے ہیں۔
یا پھر کیپچر فل سکرین کرکے پورے ڈیسک ٹاپ کا شاٹ لے سکتے ہیں۔
کسی بھی طریقے سے آپ اسکرین شاٹ لے لیں تو پھرفوراً یہ اسکرین نمودار ہوگی۔
یہاں سے آپ اس کو فوراً محفوظ کرسکتے ہیں۔ مختلف سوفٹویئرز میں بھیج سکتے ہیں۔ اور فوری آنلائن امیج ہوسٹنگ سائٹس پر اپلوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا اپنا سکرین شاٹ ایڈیٹر ہے جس میں آپ اس امیج کو مزید ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔
اسکرین شاٹ ایڈیٹر کو کھولنے کے لیے آپ نمبر تین آپشن کو کلک کریں۔
Open in image editor
اس سے اس کا امیج ایڈیٹر کھل جائے گا۔
الٹے ہاتھ کی جانب اس کا پورا ٹول باکس موجود ہے جہاں قسما قسم کے ٹولز موجود ہیں جنہیں آپ سکرین شاٹ کو مزید کار آمد بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اندر ایک ٹول ہے جس پر آٹو میٹک نمبرز دیے گئے ہیں، آپ کلک کرتے جائیں اور نمبر خود بخود آتے چلے جائیں گے۔
تو دوستو کیسا لگا یہ ریویو۔
یہ سوفٹویئر استعمال کریں اور اپنی رائے ضرور دیں۔
بہت شکریہ

Previous thread
Next thread