PakArt UrduLover
Thread Starter

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace


Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 9:54 AM
- Threads
- 1,354
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,967
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 124.10

Jumada Al-Awwal 1440
جمادی الاول

رگذشت سید محمدباقر بن محمد تقی خوانساری(۲۷ بهمن۱۳۹۴ش) (سال ۱۴۳۷ هجری قمری)
جمادی الاول
رگذشت سید محمدباقر بن محمد تقی خوانساری(۲۷ بهمن۱۳۹۴ش) (سال ۱۴۳۷ هجری قمری)
جمادی الاول اسلامی کیلنڈر کا پانچواں مہینہ ہے جس کے چند اہم ایّام کی تفصیل درج ذیل ہے :--
2۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت خواجہ سراج الدین چشتی
6۔ جمادی الاوّل : صوفی محمد حسن شاہ
6۔ جمادی الاوّل : چھٹی شریف خواجہ غریب نواز، اجمیر شریف
6۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت شاہ رکن عالم ۔ ملتان شریف
6۔ جمادی الاوّل : عرس مجاہدِ ملّت حبیب الرحمن قادری، اوریسہ
7۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی
8۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت پیر ابراھیم شاہ چشتی
11۔ جمادی الاوّل : گیارھویں شریف حضرت غوث الاعظم
11۔ جمادی الاوّل : عرس پیر جہانگیر شاہ باوا
17 جمادی الاوّل : عرس سید جلال الدین بخاری، اُچ شریف
17۔ جمادی الاوّل : عرس، حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی
17۔ جمادی الاوّل : وصال حاجی محمد الیاس خان، ڈنڈوت جہلم
22۔ جمادی الاوّل : حضرت سیّد احمد کبیر رفاعی
28۔ جمادی الاوّل : عرس خواجہ ابراھیم ابن احمد بلخی، ایران
29۔ جمادی الاوّل : وصال ۔ حضرت خالد بن ولید (رض)
2۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت خواجہ سراج الدین چشتی
6۔ جمادی الاوّل : صوفی محمد حسن شاہ
6۔ جمادی الاوّل : چھٹی شریف خواجہ غریب نواز، اجمیر شریف
6۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت شاہ رکن عالم ۔ ملتان شریف
6۔ جمادی الاوّل : عرس مجاہدِ ملّت حبیب الرحمن قادری، اوریسہ
7۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی
8۔ جمادی الاوّل : عرس حضرت پیر ابراھیم شاہ چشتی
11۔ جمادی الاوّل : گیارھویں شریف حضرت غوث الاعظم
11۔ جمادی الاوّل : عرس پیر جہانگیر شاہ باوا
17 جمادی الاوّل : عرس سید جلال الدین بخاری، اُچ شریف
17۔ جمادی الاوّل : عرس، حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی
17۔ جمادی الاوّل : وصال حاجی محمد الیاس خان، ڈنڈوت جہلم
22۔ جمادی الاوّل : حضرت سیّد احمد کبیر رفاعی
28۔ جمادی الاوّل : عرس خواجہ ابراھیم ابن احمد بلخی، ایران
29۔ جمادی الاوّل : وصال ۔ حضرت خالد بن ولید (رض)
****
جمادی الاول اور جمادی الاخری کے فضائل
اسلامی سال کے پانچویں مہینہ کا نام جمادی الاولیٰ ہے۔اس مہینہ میں قرآن پاک کی پاک و صاف لباس پہن کر صاف اور آہستہ آہستہ سمجھ کر تلاوت کرنا بہت زیادہ ثواب اور فائدہ کا باعث ہے۔ اس ماہ میں نوافل پڑھنا اور دیگر عبادات کرنا بہت سی فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے۔جمادی الاول اور جمادی الاخری کے فضائل
پہلی شب:۔جو کوئی اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اس کو بے شمار ثواب سے نوازے گا اور اس کو گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔
دو نفل:۔جمادی الاولیٰ کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھنی چاہئے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ جمعہ پڑھے جبکہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مزمل پڑھے۔
چار نوافل:۔ اس ماہ کی یکم تاریخ کو نماز ظہر کے بعد چار رکعت اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورۃ النصرپڑھے۔
تیسری شب:۔جمادی الاولیٰ کے مہینہ کی تیسری شب کو نماز عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سورہ قدر پڑھے اور سلام پھیرتے ہی یعنی تمام نوافل کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں ہی قبلہ رخ بیٹھ کر فجر کی اذان تک یہ کلمات بکثرت پڑھتا رہے۔
یَاعَظِیْمُ تَعَظَّمْتَ بِا لْعَظْمَۃِ وَالْعَظْمَۃُ فِیْ عَظْمَۃِ عَظْمَتِکَ یَاعَظِیْمُ
انشاء اللہ تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا اور جو بھی نیک حاجت ہو گی پروردگار عالم وہ ضرور پوری فرمائے گا۔
نفلی روزے:۔اس ماہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو نفلی روزے رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔
اکیسویں شب:۔اس مہینہ کی اکیسویں شب کو نماز عشاء کے بعد چھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھے۔
ستائیسویں شب:اس شب کو نماز عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورۃ والضحیٰ پڑھے۔ اس کے بعد بکثرت سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ کا ورد کرتا ہوا باوضو حالت میں سو جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت سی برکات حاصل ہوں گی۔
عظمت والی دعا:ابن عباس رضی اللہ عنہٗ نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ذوالقرنین علیہ السلام سے ملے اوران سے پوچھا کہ سارے زمانہ کو تو نے کس طرح سے دیکھااور شرق سے لیکر غرب تک کاکیسے مالک ہو گیا انہوں نے جواب دیا قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ سے اوران چند کلمات سے کہ جو انہیں پڑھے گا اللہ پاک اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھے گا اور اس کے دس لاکھ گناہ بخش دیگا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کریگا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا مجھے بتلائو وہ کیا ہیں انہوں نے چند کلمات بتلائے۔ سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَ بَاقٍ لَا یَفْنٰی سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَ عَالِمٌ لَایَنْسٰی سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَ قَیُّوْمٌ لَایَنَامُ سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَدَائِمٌ لَا یَسْہُوْ سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَ وَاسِعٌ لَایَتَکَلَّفُ سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَ قَائِمٌ لَایَلْہُوْ سُبْحٰنَ مَنْ ہُوَ عَزِیْزٌ لَایَظْلِمُ۔
جمادی الاخریٰ کے فضائل
اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الاخریٰ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا بیان اس طرح سے ہے۔
ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے
کسی قسم کی مالی پریشانی ہویا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت کا کثرت سے ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائیں گے۔
اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ
اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo یَااَللّٰہُ یَارَحِیْمُ
مصیبت کو ٹالنے کیلئے
درج ذیل آیت کو اٹھتے بیٹھتے نہایت توجہ اور یقین کے ساتھ پٹرھیں اللہ تعالی آپ کی تمام مصیبتوں کو ٹال دیں گے۔فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاo اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاo (پارہ 30 سورۂ الم نشرح‘ آیت نمبر 6,5)
Next thread