گیمز کے ذریعے ہپناٹزم

Users who viewed this discussion (Total:6)

Afzal339

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
151
Messages
482
Likes
689
Points
259
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ گیمز کی دنیا میں ایسے بہت سارے گیمز ہیں جن کے ذریعے سے ہمیں ہپناٹائز کردیا جاتا ہے اور اس کی ہمیں خبر بھی نہیں ہوتی ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ ہر گیم میں ایسی بات نہیں ہوتی ہے لیکن ہر گیم صاف ستھری بھی نہیں ہوتی ہے لہذا اس معاملے میں بہت محتاط رہیں
اس حوالے سے میں اپنا ایک واقعہ سنانے جارہاہوں ایک مرتبہ کسی سافٹ وئیر کی تلاش میں براؤزنگ کررہاتھا کہ اچانک ایک سافٹ وئیر پر نظر پڑھی ۔جس کا نام کسی معقول وجہ سے نہیں لکھ رہاہوں ۔ سافٹ وئیر میکر کا دعوی تھا کہ یہ سافٹ وئیر"مائنڈ ریڈ ر"ہے مجھے خیال گذرا کہ اکثر ایسے دعوے غلط ثابت ہوتے ہیں لیکن چیک کرنے میں کیا حرج ہے چلے چیک کرلیتاہوں ۔ چیک کرنے کے لیے میں نے جو ہی اس پر کلک کیا سافٹ وئیر براؤزر ایکسٹینشن تھا ۔ آن لائن ہی کھل گیا ۔ جو ونڈوز میرے سامنے شوہورہی تھی اس میں ایک طرف کچھ سائنز تھے اور دوسری طرف ہپناٹائز کرنے والا لاکٹ تھا ۔ لیکن لاکٹ پر لاکٹ ہونے کا شک نہیں ہوتا تھا کیوں کہ اس کی شیپ ہی عجیب تھی اور ہدایات یہ تھیں "ہدایات تھوڑی سی مختلف ہوگی" کہ پہلے سائنز کی طرف دیکھے ،اپنی مرضی کا کوئی بھی سائن اپنے ذہن میں منتخب کرے ،پھر لاکٹ پر ماؤس کے ذریعے کلک کرے۔تو آپ کی مرضی کا سائن لاکٹ میں شوہوگا یہ دیکھ کر تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جب میں سائن کی طرف دیکھو ں اور کلک کرنے کے بعد لاکٹ میں وہی سائن شو ہو۔ یہ بہت عجیب بات تھی کہ میرے ذہن کو پڑھنے والا کوئی سنسر نہیں یعنی کمپیوٹر میں ایسی کوئی سنسر ڈیوائس نہیں کہ جس سے میرے ذہن کو پڑھا جائے لیکن اس کے باوجود بھی سائن وہی آئے جو میں اپنے ذہن میں منتخب کروں کافی دیر کی تحقیق کے بعد میرا ذہن اس نتیجے پر پہنچا کہ اصل چکر یہ نہیں کہ یہ ایکٹینشن میرے ذہن کو پڑھ رہاہے بلکہ اصل چکر یہ تھا کہ اس ایکسٹینشن کی وجہ سے میں ہپناٹائز ہوتاتھا اور پھر میرے ذہن میں وہی سائن آتاتھا جو مجھے ایکسٹینشن دکھاتا تھا ۔ یہ تو ایک سمپل سی ایکٹینشن گیم تھی ۔ جس کی کہانی مختصر تھی تو لکھ ڈالا ۔
نیز اس گیم کے متعلق میرا تو یہی خیال ہے کہ اس گیم سے بندے کو ہپناٹائز کیا جاتا ہے اور اگر کوئی ایکسپرٹ اسے ٹرک ثابت کردیتا ہے تو اس کا کچھ کہہ نہیں سکتا ۔لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ یہ کوئی ٹرک ہوگی بالفرض اس کو ٹرک مان بھی لیا جائے تو بھی اس کے سوا اور بڑی گیمز میں بھی یہ چیزیں کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں کہ آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا اور آپ ہپناٹائز ہوچکے ہوں گے ۔ماضی قریب سے اگر اس کی مثال دوں تو "بلو ویل" سے بڑی کیا مثال ہوگی
اور یہ گیمز اتنی زیادہ ہیں کہ میں ہر ایک گیم کی الگ الگ تفصیل بھی نہیں لکھ سکتا ہوں ۔ کیوں کہ نہ تو اتنا وقت ہے اور نہ ہی اس طویل مضمون کو پڑھنے والے لوگ ہیں پھر بھی میں تمام گیمز پر ایک اجمالی نظر ڈالوں گا اور ایک مضمون ترتیب دوں گا تاکہ ہم ایسے گیمز کی وجہ سے باالخصوص اپنے بچوں اور بالعموم ہر ایک کو ہپناٹائز ہونے سے بچاسکوں ۔ کیوں کہ اس آڑ میں جو کچھ ہمارے ذہنوں میں ڈالا جارہاہے وہ بھی ایسا نہیں کہ اس سے صرف نظر کرسکیں۔​
 

اس زمرے کے کچھ دیگر مضامین

ناعمہ وقار

Staff member
★★★★☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
41
Messages
1,289
Likes
1,478
Points
264
Location
Islamabad
#3
:umda:
 
Top