جمادی الثانی اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

PakArt UrduLover

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
2:39 PM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
108.56
Silver Coins
49,510
Diamonds
1.10870
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Permanently Change Username Color & Style.
جمادی الثانی اسلامی تقویم کا چھٹا مہینہ ہے۔


ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
ابو بکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ تیمی قریشی رضی اللہ عنہ (پیدائش: 573ء— وفات: 22 اگست 634ء) پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، پیغمبر اسلام کے وزیر، صحابی و خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ کے بعد پیغمبر اسلام کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کی کنیت "ابو بکر" کے ساتھ صدیق رضی اللہ عنہ کا لقب لگایا جاتا جسے ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام نے دیا تھا۔

ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ عام الفیل کے دو برس اور چھ ماہ بعد سنہ 573ء میں مکہ میں پیدا ہوئے۔ دور جاہلیت میں ان کا شمار قریش کے متمول افراد میں ہوتا تھا۔ جب پیغمبر اسلام ﷺنے ان کے سامنے اسلام پیش کیا تو انہوں نے بغیر کسی پس و پیش کے اسلام قبول کر لیا اور یوں وہ آزاد بالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے۔ قبول اسلام کے بعد تیرہ برس مکہ میں گزارے جو سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کا دور تھا۔ بعد ازاں پیغمبر اسلام ﷺ کی رفاقت میں مکہ سے یثرب ہجرت کی، نیز غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں پیغمبر اسلام ﷺکے ہم رکاب رہے۔ جب پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ مرض الوفات میں گرفتار ہوئے تو ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ مسجد نبوی میں امامت کریں۔ پیر 12 ربیع الاول سنہ 11ھ کو حضرت محمد ﷺ نے وفات پائی اور اسی دن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں پر مسلمانوں نے بیعت خلافت کی۔ منصب خلافت پر متمکن ہونے کے بعد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلامی قلمرو میں والیوں، عاملوں اور قاضیوں کو مقرر کیا، جا بجا لشکر روانہ کیے، اسلام اور اس کے بعض فرائض سے انکار کرنے والے عرب قبائل سے جنگ کی یہاں تک کہ تمام جزیرہ عرب اسلامی حکومت کا مطیع ہو گیا۔ فتنہ ارتداد فرو ہو جانے کے بعد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عراق اور شام کو فتح کرنے کے لیے لشکر روانہ کیا۔ ان کے عہد خلافت میں عراق کا بیشتر حصہ اور شام کا بڑا علاقہ فتح ہو چکا تھا۔ پیر 22 جمادی الاخری سنہ 13ھ کو تریسٹھ برس کی عمر میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی اور عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے جانشین ہوئے۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
2:39 PM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
108.56
Silver Coins
49,510
Diamonds
1.10870
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Permanently Change Username Color & Style.
جمادی الاخر یا جمادی الثانی اسلامی کیلنڈر کا چھٹا مہینہ ہے

اس مہینہ کے چند اہم ایام کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے


1 جمادی الثانی ۔۔ عرس مولاناسید عبدالعزیز اشرفی (مبارک پور انڈیا)

2 جمادی الثانی ۔۔ یومِ ولادت امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت (رح)

3 جمادی الثانی ۔۔ وصال مولانا عبدالحلیم صدیقی

5 جمادی الثانی ۔۔ وصال حضرت مولائے روم مولانا جلال الدین رومی ترکی

6 جمادی الثانی ۔۔ عرس حضرت بی بی پاک دامن رحمۃ اللہ علیھا، لاھور

6 جمادی الثانی ۔۔ چھٹی شریف، حضرت خواجہ اجمیر (اجمیر شریف انڈیا)

8 جمادی الثانی۔۔ عرس حضرت شاہ مخدوم علی مہیمی (ممبئی انڈیا)

9 جمادی الثانی ۔۔ عرس حضرت خواجہ شمس الدین ترک

9 جمادی الثانی ۔۔ عرس ، حضرت قاضی عیاض ابن موسیٰ (صاحب الشفاء)، مراکش

11 جمادی الثانی۔۔ گیارھویں شریف حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی

11 جمادی الثانی۔۔ وصال حضرت عبداللہ بن عمر (رض)

11 جمادی الثانی۔۔عرس سید المصطفی ماہریروی، ماہریر شریف

12 جمادی الثانی۔۔ وصال حضرت امام مہاجر المکّی

14 جمادی الثانی۔۔ حضرت امام محمد الغزالی

16 جمادی الثانی۔۔عرس حضرت سید شاہِ عالم (احمد آباد انڈیا)

20 جمادی الثانی ۔۔ یوم پیدائش خاتون جنت حضرتِ سیدہ فاطمۃ الزہرا (مدینہ شریف)

20-22 جمادی الثانی ۔ عرس حضرت بابا بلھے شاہ، قصور

22 جمادی الثانی ۔۔ وصال امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق (رض)

23 جمادی الثانی ۔۔ یوم خلافت حضرت سیدنا عمر الفاروق (رض)
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks