حفیظ جالندھری ایک لڑکی شاداں

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
5:17 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
یہ نظم میری عزیز بیٹی ارشاد بتول کی یادگار ہے ۔۔۔۔ میں نے ایک مدت تک بچوں کے لئے نظمیں لکھی ہیں ۔ ان کو میری سب سے بڑی بیٹی ارشاد بتول جسے میں پیار سے ''شاداں'' کہا کرتا تھا،بڑے شوق سے پڑھا کرتی تھی ۔اکتوبر 1929 میں جب میں نے رسالہ 'پھول' کی سالگرہ کے لئے متعدد نظمیں لکھیں تو ان میں ایک نظم یہ تھی ۔ میں اس وقت سفر میں تھا اور میرے بال بچے جالندھر میں تھے جہاں ''شاداں'' مدرسۃالبنات میں قران مجید پڑھ رہی تھی اس نظم سے مقصود محض شاداں کو دق کرنا تھا۔ میں نے لکھا کہ وہ پڑھتی پڑھاتی کچھ نہیں ۔سارا دن کھیل کود میں ضائع کر دیتی ہے ۔خیال یہ تھا کہ اول تو وہ اس نظم کو اپنے نام پر دیکھ کر خوش ہوگی ۔جب اسے پڑھے گی تو پڑھ کر بگڑے گی۔ اور اسی طرح خوب ہنسی مذاق رہے گا۔ان پر لطف خیالات کو لئے جس روز میں گھر پہنچا اسی دن شام کو یہ بچی جو میری آنکھوں کا نور تھی ،اچانک کنویں میں گر کر جاں بحق تسلیم ہو گئی ۔رسالہ 'پھول' کا
سالگرہ نمبر اس وقت ملا جب میں اپنے لخت جگر کو سپرد خاک کر چکا تھا۔۔ حفیظ جالندھری​

اک لڑکی تھی چھوٹی سی

دبلی سی اور موٹی سی

ننھی سی اور منی سی

بالکل ہی تھن متھنی سی

اس کے بال تھے کالے سے

سیدھے گھنگریالے سے

منہ پر اس کے لالی سی

چٹی سی مٹیالی سی

اس کی ناک پکوڑی سی

نوکیلی سی چوڑی سی

آنکھیں کالی نیلی سی

سرخ سفید اور پیلی سی

کپڑے اس کے تھیلے سے

اجلے سے اور میلے سے

یہ لڑکی تھی بھولی سی

بی بی سی اور گولی سی

ہر دم کھیل تھا کام اس کا

شاداں بی بی نام تھا اس کا

ہنستی تھی اور روتی تھی

جاگتی تھی اور سوتی تھی

ہر دم اس کی اماں جان

کھینچا کرتی اس کے کان

کہتی تھیں مکتب کو جا

کھیلوں میں مت وقت گنوا

امی سب کچھ کہتی تھی

شاداں کھیلتی رہتی تھی

اک دن شاداں کھیل میں تھی

آئے اس کے ابا جی

وہ لاہور سے آئے تھے

چیزیں ویزیں لائے تھے

باکس میں تھیں یہ چیزیں سب

خیر تماشا دیکھو اب

ابا نے آتے ہی کہا

شاداں آ کچھ پڑھ کے سنا

گم تھی اک مدت سے کتاب

کیا دیتی اس وقت جواب

دو بہنیں تھیں شاداں کی

چھوٹی ننھی منی سی

نام تھا منجھلی کا سیماں

گڑیا سی ننھی ناداں

وہ بولی اے ابا جی

اب تو پڑھتی ہوں میں بھی

بلی ہے سی اے ٹی کیٹ

چوہا ہے آر اے ٹی ریٹ

منہ ماؤتھ ہے ناک ہے نوز

اور گلاب کا پھول ہے روز

میں نے ابا جی دیکھا

خوب سبق ہے یاد کیا

شاداں نے اس وقت کہا

میں نے ہی تو سکھایا تھا

لیکن ابا نے چپ چاپ

کھولا باکس کو اٹھ کر آپ

اس میں جو چیزیں نکلیں

ساری سیماں کو دے دیں

اک چینی کی گڑیا تھی

اک جادو کی پڑیا تھی

اک ننھی سی تھی موٹر

آپ ہی چلتی تھی فر فر

گیندوں کا اک جوڑا تھا

اک لکڑی کا گھوڑا تھا

اک سیٹی تھی اک باجا

ایک تھا مٹی کا راجا

شاداں کو کچھ بھی نہ ملا

یعنی کھیل کی پائی سزا

اب وہ غور سے پڑھتی ہے

پورے طور سے پڑھتی ہے

 

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
9:17 PM
Threads
112
Messages
3,338
Reaction score
4,857
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
بہت خوب
ایک عام سی نظم تھی لیکن جب اس سے جڑی حقیقت پڑھی تو بہت خاص محسوس ہوئی
 

faizyG

Champion
Designer
Emerging
Poet شاعر
Joined
May 18, 2019
Local time
9:17 PM
Threads
16
Messages
336
Reaction score
327
Points
278
Gold Coins
631.01
بیٹیاں کتنی معصوم اور بابا کو کتنی پیاری ہوتی ہیں نا۔اللہ کریم سب کی بیٹیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔آمین
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Incredible
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
9:17 PM
Threads
91
Messages
3,003
Reaction score
3,668
Points
841
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
2,035.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Promotion from VIP to ITD Star.
Promotion from Senior Member to VIP.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from Registered  to Senior Member.
نظم پڑھ کے آنکھ سے آنسو جاری ہوگئے
انسان سوچتا کچھ ہے اور ہوتا کچھ ہے
سب تقدیر کے کھیل ہیں اللہ کی رضا پہ راضی رہنا پڑتا ہے
اللہ آپ کو ہمیشہ صبر عطا فرمائے اور آپ کی بیٹی شاداں ہمیشہ دل میں جاوداں رہے آمین​
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
5:17 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks