انڈوں میں مہلک امراض کی دوا شامل، جاپانی محققین کا کارنامہ

Users who viewed this discussion (Total:5)

UrduLover

Thread Starter
★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
615
Messages
2,912
Likes
2,308
Points
804
Location
Manchester U.K
#1
صحت
انڈوں میں مہلک امراض کی دوا شامل، جاپانی محققین کا کارنامہ
جاپانی سائنسداننوں نے مرغی کے انڈوں میں مہلک امرا‍ض کے علاج کی دوا شامل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان طبی ریسرچرز کا خیال ہے کہ اگر یہ سلسلہ کامیاب ہوا تو علاج پر اٹھنے والے اخراجات میں واضع کمی ممکن ہے۔

جینیٹک انجنیئرنگ سے تعلق رکھنے والے جاپانی ریسرچرز کی ایک ٹیم نے مرغی کے انڈوں میں بعض مہلک امراض کے دوا شامل کرنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ابتدائی کامیابی ہے اور اگر اس کے مثبت نتائج سامنے آئے تو دنیا بھر میں مہلک امراض کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات میں واضح کمی رونما ہو گی اور اس سے یقینی طور پر کم آمدنی والا طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔
انڈوں میں جن امراض کے علاج کے لیے دوائیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اُن میں خاص طور پر سرطان شامل ہے۔ مبصرین کے مطابق انڈوں میں ایسے امراض کی دواؤں کا شامل کرنا علاج بالغذا کا تسلسل ہو گا۔ اس ریسرچ سے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انڈوں سے حاصل ہونے والی مرغیوں کی مجموعی صحت پر کس قسم کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

کینسر اور یرقان کی مہلک اقسام کا علاج جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی بہت مہنگا ہے​
مرغی کے انڈوں میں ’انٹرفیرنو بیٹا‘ قسم کی پروٹین کو شامل کرنے کی کوشش میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ پروٹین کی یہ قسم کینسر کی مہلک اقسام کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی مرض کے لیے بھی شفا بخش ہے۔ جاپان کے اعلی تحقیقی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ایڈوانس انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AIST) کے ریسرچرز نے اس خاص پروٹین کو انڈوں میں منتقل کرنے کے سلسلے میں ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے۔​

کینسر (سرطان) کی 10 ممکنہ علامات
کھانا ہضم کرنے میں پریشانی
اینڈرسن کینسر سینٹر کی ڈاکٹر تھیریزے بارتھولوميو بیورز کے مطابق اگر آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔​
اب جاپانی ریسرچرز پولٹری کے ماہرین سے مل کر ’انٹرفیرنو بیٹا‘ قسم کی پروٹین کے حامل انڈوں سے مرغیوں کی افزائش کرنا چاہتے ہیں۔ جب یہ مرغیاں پروان چڑھ کر انڈے دیں گی اور اگر اُن میں بھی اس پروٹین کی موجودگی پائی گئی تو یقینی طور پر حتمی کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ بعد میں ان مرغیوں سے حاصل ہونے والے انڈوں کے استعمال سے مزید نتائج حاصل کیے جائیں گے۔
کینسر اور یرقان کی مہلک اقسام کا علاج جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی بہت مہنگا ہے۔ اسی طرح ترقی پذیر اور غریب ممالک میں بھی یہ علاج کئی مریضوں کی دسترس سے باہر خیال کیا جاتا ہے۔ اگر انڈوں میں ’انٹرفیرنو بیٹا‘ قسم کی پروٹین شامل ہونا شروع ہو گئی تو غریب مریضوں کو خوراک کے ساتھ ساتھ علاج کی سہولت بھی میسر ہو جائے گی۔​



  • سرطان سے بچیں
    قسمت اپنے ہاتھ میں
    سرطان کی تشخیص اچانک ہوتی ہے اور یہ کسی کے لیے بھی ایک بڑے صدمے سے کم نہیں ہوتی۔ سگریٹ نوشی سرطان کی اہم ترین وجوہات میں شامل ہے۔ تمباکو نوشی صرف پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب ہی نہیں بنتی بلکہ سرطان کی کئی اور قسموں کی وجہ بھی سگریٹ نوشی ہی ہے۔​
 

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
365
Messages
3,102
Likes
3,738
Points
932
Location
Rawalpindi

ناعمہ وقار

Staff member
★★★★☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
41
Messages
1,289
Likes
1,478
Points
264
Location
Islamabad
#3
download (1).png
 

UrduLover

Thread Starter
★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
615
Messages
2,912
Likes
2,308
Points
804
Location
Manchester U.K
#4
Doctor Doctor Ajnabee Ajnabee Abu Dujana Abu Dujana AM AM Derwaish Derwaish Doctor Doctor Sabih Tariq Sabih Tariq A Adeel Naseem Afzal339 Afzal339 Ahsan376 Ahsan376 Akram Naaz Akram Naaz Derwaish Derwaish Dr Mechanical Dr Mechanical Incredible Malik Incredible Malik Kaleem_shah Kaleem_shah LAIQUE SHAH LAIQUE SHAH M Mohammad Basheer M Muhammad Sabih Tariq Sabih Tariq SILENT.WALKER SILENT.WALKER Sobia Shah Sobia Shah Syed Waqas Syed Waqas UMAR ISLAM UMAR ISLAM X 2 X 2 Zain UltimateX Zain UltimateX ناعمہ وقار ناعمہ وقار
 
Top