- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 4:11 AM
- Threads
- 208
- Messages
- 595
- Reaction score
- 974
- Points
- 460
- Gold Coins
- 428.35

موضوع کے اعتبار سے اردو شاعری کی اقسام اور ان کا مختصر سا تعارف
حمد
حمد کے معنی ہیں : قَصِیدَہ ، سِپاس ، مَنْتَر ، تَعْرِیف ، سِتائِش ، آرْتی ، بھَجَن ، خُطْبَہ
یہاں پر اس سے مراد تعریف ہیں اور اللہ تعالی کی کی تعریف میں کہی جانے والی نظم ،نثر اور کلام کو" حمد" کہاجاتا ہے ۔
نعت
نعت کے معنی ہیں خُطْبَہ ، ثَنا ، تَعْرِیف ، تَحْسِین ، سِتائِش ، مَدْح
قصیدہ
یہاں پر اس سے مراد مدح اور تعریف ہے یعنی وہ موزوں کلام جس میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی مدح ،تعریف ،توصیف ،شمائل اور خصائص بیان کی گئی ہوں
قصیدہ کے معنی ہیں اِرَادَہ،مَغَز، تَعْرِیف ، حَمْد ، ثَنا
قصیدہ ایسی صنف سخن کو کہا جاتا ہے جس میں کسی کی مدح یا وعظ نصحیت ، تعریفِ بہار ، بے ثباتیِ روزگار یا شکایتِ زمانہ کے مضامین بیان کیے جائیں اگر قصیدہ تعریف میں ہوتو وہ مدحیہ قصیدہ کہلاتا ہے اور اگر مذمت میں ہوتو ہجویہ قصیدہ کہلاتا ہے ۔ قصیدہ میں پرشکوہ الفاظ کا استعمال کیا جاتاہے اور عام طور پر الفاظ معرب اور مفرس استعمال کئے جاتے ہیں ۔نیز مبالغہ قصیدہ کا لازمی جزو قرار دیا جاتا ہے ۔
مرثیہ
مرثیہ لفظ رثا سے ہے جس کے معنی ہیں آہ وَ بکا ،بَین،مَاتَم،نُوحَہ
وہ نظم یا اشعار جن میں کسی شخص کی وفات یا شہادت کے بعد اس کے لیے رونا اس کی خوبیوں کے ساتھ ہو یا متوفی کی مصیبتوں کا ذکر ہو"مرثیہ" کہلاتا ہے
مناجات
مناجات کے معنی ہیں طَلَب ،دُعَا،اِلتِجَاء،عَرض،سَرگُوشی،کَانَا پُھوسِی
نظم و نثر کے وہ الفاظ یا اشعار جن میں خدا کی تعریف اور اپنی عاجزی کا اظہار کرکے دعا اور التجا کی جائے "مناجات" کہلاتا ہے
منقبت
منقبت کے معنی ہیں تعریف و توصیف ، مدح و ثنا
یوں تو" منقبت "حضرات خلفاء راشدین رضی اللہ عنھم بالخصوص حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تعریف میں لکھے اشعار کو کہاجاتا ہے ۔مگر عرف عام میں کسی بھی برگزیدہ انسان کی تعریف و توصیف کو "منقبت" کہتے ہیں
غزل
"غزل" ہرن(غزال) کے گلے سے نکلنے والی اس آواز کو کہاجاتا ہےکہ جب ہرن شیر کے خوف سے بھاگ رہی ہوتی ہے اردو میں ا س کے معنی ہیں عورت سے باتیں کرنا یا عشق و محبت کا ذکر کرنا
غزل وہ صنف سخن ہے کہ جس میں عموماً حُسن و عشق ، وصال و فراق . شراب و شباب ، یاس و حرماں اور تصوّف و معرفت وغیرہ کی باتیں کہی جائیں لیکن اب ادباء کرام میں اس کی پابندی نہیں رہی ،بلکہ اب اس میں ہر قسم کے موضوعات و مسائل نظم کیے جاتے ہیں
غزل ہر بحر میں کہی جاتی ہے ، اس کا ہر شعر عموماً جداگانہ مضمون کا حامل ہوتا ہے ، اس کا پہلا شعر "مطلع "کہلاتا ہے اور اگر دوسرا شعر بھی ہم قافیہ اور ہم ردیف ہو تو "حسن مطلع" کہلاتاہے جس کے دونوں مصرعے ہم ردیف اور ہم قافیہ ہوتے ہیں ، باقی اشعار کے مصرع ثانی میں قافیہ ہوتا ہے ، آخری شعر میں جس میں شاعر کا تخلّص ہو "مقطع" کہلاتا ہے ،غزل میں سب سے عمدہ شعر کو "بیت الغزل" اور بعض اساتذہ نے "شاہ بیت"بھی لکھا ہے
گیت
گیت کے معنی ہیں نَغْمَہ ، راگ ، گانا ، تَرانَہ ، سُرُود ، زَمْزَمَہ
گیت گانے کا دوسرا نام ہے اور اس کا تعلق موسیقی سے ہے اس میں سر اور تال کو خاص اہمیت حاصل ہے گیت میں جذبات ، احساسات اور خاص کرہجر و فراق کو بڑے والہانہ انداز میں بیان کیا جاتاہےگیت کی کئی قسمیں ہیں مثلا لطیف گیت ،کلاسیکی گیت،پاپ گیت، لوک گیت وغیرہ
پیروڈی
پیروڈی لفظ پیروڈیا سے نکلاہے جس کا معنی ہے جوابی نغمہ
اصطلاح میں اس سے کسی شاعر فنکار یا ادیب کی شاعری وغیرہ میں مضحکہ خیز تصرف، کسی معروف کلام کی مضحکہ انْگیز تحریف مراد لی جاتی ہے
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔

Previous thread
Next thread