جہیز خوری بند کرو اور عورت کو عزت دو

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.07
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
جہیز خوری بند کرو یا عورت کو عزت دو؟
شادی یوں تو ایک کٹھن کام ہے لیکن اس کا سب سے مشکل عنصر لڑکی کا جہیز بنانا ہے۔ مڈل کلاس گھرانوں میں یہ کام لڑکی کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔ یہ طبقہ بیٹی کے پیمپرز کا پیکٹ لینے جائے تو ساتھ ہی ایک ٹی سیٹ، بیڈ کور یا کچھ اور نہیں تو دو چار چمچے ہی خرید لیتا ہے۔ یہ سارا سامان ایک بڑی سی لوہے کی پیٹی میں جمع ہوتا رہتا ہے۔
شادی کے وقت اس جمع شدہ خزانے میں فریج، ٹی وی، اے سی، فرنیچر اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء کا اضافہ کیا جاتا ہے اور لڑکی بیاہ دی جاتی ہے۔
اس جہیز کا تعلق سسرال میں لڑکی کو ملنے والے مقام سے ہے۔ جو لڑکی جتنا زیادہ جہیز لے کر جاتی ہے اس کی اتنی ہی عزت کی جاتی ہے۔ جہیز نہ لانے والی یا کم جہیز لے کر آنے والی لڑکیوں کا ہم کیا حال کرتے ہیں، ہمارے اخباروں میں روز اس کی داستان چھپتی ہے۔ ایسی لڑکیاں یا تو چولہا پھٹنے سے مر جاتی ہے یا سیڑھیوں سے پھسل کر گر جاتی ہیں، کسی کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے یا کسی کو سیدھے سیدھے گولی ہی مار دی جاتی ہے۔ جو ذرا تمیزدار ہوتے ہیں وہ بیوی کے کسی بھی قسم کی فرمائش کرنے پر ‘باپ کے گھر سے لے آنا تھا نا’ کہہ کر اس کا منہ بند کروا دیتے ہیں۔

جہیز کے معاملے میں فرمائشی پروگرام تو اب نہیں چلتا لیکن ‘ہم تھوڑی مانگ رہے ہیں، یہ تو خود اپنی بیٹی کو دے رہے ہیں’ کے نام پر جہیز بے حد خوشی سے وصول کیا جاتا ہے۔ پائی پائی جوڑ کر اپنی بیٹی کا جہیز اکٹھا کرنے والا آدمی اپنے بیٹے کی شادی کی دفعہ دگنا تگنا جہیز وصول کرنا چاہتا ہے۔
جنوبی ایشیا کی نسبت افریقہ میں لڑکے والے شادی کے وقت جہیز دیتے ہیں جو عموماً لڑکی والوں کی فرمائش کے مطابق ہوتا ہے۔ لڑکی والوں کی مرضی ہے کہ وہ یہ جہیز لڑکی کو دیں یا خود رکھ لیں۔ وہاں بھی جوان لڑکے اور لڑکیاں اس رسم کے خلاف ہیں۔ بعض افریقی لڑکیوں کو لگتا ہے جیسے جہیز کے نام پر ان کی قیمت لگائی جا رہی ہے۔ کچھ افریقی لڑکیوں کا ماننا ہے کہ اس جہیز کی وجہ سے ہی ان کے شوہر اور سسرال والے ان کی قدر کرتے ہیں۔
پاکستان میں معاملہ الٹ ہے۔ جہیز لے جانے کے باوجود لڑکی کو سسرال میں دب کر رہنا پڑتا ہے۔ اپنی شخصیت کھو کر سسرال کی پسند کے مطابق ایک نیا چولا پہننا پڑتا ہے تاکہ سسرال میں قبولیت حاصل ہو۔ لڑکی کے گھر والوں کو شادی کے وقت جہیز دینے کے علاوہ بھی پوری زندگی اپنی بیٹی کو مختلف مواقعوں پر تحائف دینے پڑتے ہیں تاکہ بیٹی کا سسرال میں نام بنا رہے۔ جہیز کے خلاف تو بہت بولا جاتا ہے لیکن ان تحائف کا ذکر کم ہی ہوتا ہے۔

جہیز کی اس رسم کے خلاف یونائیٹد نیشنز ویمن سوشل میڈیا پر ‘جہیز خوری بند کرو’ کے نام سے ایک کیمپین چلا رہی ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں اپنی ہتھیلی پر مہندی سے ‘جہیز خوری بند کرو، لکھ کر تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔ اب تک بہت سے اداکاراور سماجی کارکن اس کیمپین کا حصہ بن چکے ہیں۔
اس کیمپین کے جواب میں لڑکوں کی طرف سے بھی ایک کیمپین چلائی جا رہی ہے جس میں وہ پوچھ رہے ہیں کہ جہیز لینا غلط ہے تو لڑکے کا سٹیٹس دیکھنا کیسے صحیح ہے؟ اس کیمپین کو چلانے والے لڑکوں کا کہنا ہے کہ جس لڑکے کے پاس اپنا گھر، گاڑی، اچھی نوکری اور آگے بڑھنے کے مواقع ہوں اسے کم ہی انکار کیا جاتا ہے۔ جس بےچارے کی حالت ذرا پتلی ہو اس کی دفعہ استخارہ بھی ٹھیک نہیں آتا۔
ہمارے ہاں عموماً ماں باپ کی مرضی سے شادی طے پاتی ہے۔ لڑکے والے اپنے بیٹے کو جنتی سمجھتے ہوئے اس دنیا میں ہی اس کے لیے حور تلاش کر رہے ہوتے ہیں جبکہ لڑکی والے اپنی بیٹی کا بہتر مستقبل ایک لڑکے کی صورت میں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔ ہر ایک نے اپنی سوچ اور سمجھ کے مطابق بیٹی کا مستقبل سوچا ہوتا ہے۔ کسی کے لیے نوکری پیشہ آدمی اچھا مستقبل ہے تو کوئی کاروباری کو بہتر مستقبل سمجھتا ہے۔ کچھ لوگ باہر کے ممالک میں سیٹل لڑکوں میں اپنی بیٹی کا اچھا مستقبل دیکھتے ہیں تو کچھ لوگ اپنے خاندان کے ہی کسی لڑکے کو بہترین جانتے ہیں۔
جہیز بمقابلہ لڑکے کا معاشی سٹیٹس ایک نہائیت بے کار موازنہ ہے۔ جہیز کا موازنہ اگر کیا جائے تو شادی کے وقت لڑکوں کو اپنے ماں باپ کی طرف سے ملنے والے تحائف سے کیا جا سکتا ہے جو اکثر شادیوں میں زیرو ہوتے ہیں۔
لڑکے کے معاشی سٹیٹس کا موازنہ لڑکے والوں کی ان توقعات اور خواہشات سے کیا جاسکتا ہے جو وہ اپنی بہو چنتے ہوئے رکھتے ہیں۔ جیسے کہ لڑکی کھانا بنا سکتی ہے یا نہیں، گھر سنبھال سکتی ہے یا نہیں، بچوں کو اچھا مستقبل دے سکتی ہے یا نہیں وغیرہ وغیرہ۔
یونائیٹد نیشنس ویمن کی یہ کیمپین بے حد ضروری ہے۔ جہیز کی رسم ختم ہونی چاہئیے لیکن کیا یہ سچ نہیں کہ یہی جہیز سسرال میں لڑکی کے پیر مضبوط بناتا ہے؟ اگر بیٹیاں جہیز کے بغیر بیاہی جانے لگیں تو ان کی پر امن زندگی کی ضمانت کیا ہو گی؟ اگر ان بیٹیوں اور ان کے سسرال والوں کو ہر عید، شبِ برات، بچے کی پیدائش پر لڑکی کے گھر والے مہنگے کپڑے، جوتے، زیورات یا دیگر تحائف نہ دیں تو لڑکی کو سسرال کی طرف سے طعنے نہیں ملیں گے، اس کی ضمانت کیا ہےَ؟
لوگ اپنی بیٹیوں کو جہیز اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں شادی کے بعد اس سامان کی ضرورت ہوگی بلکہ اس لیے دیتے ہیں کہ جہیز نہ لانے کی صورت میں بیٹی کی سسرال میں کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ اسی وجہ سے اگر کوئی جہیز سے منع کر بھی رہا ہو تب بھی بیٹی والے جہیز دیتے ہیں۔

جہیز کی رسم کے خلاف کیمپین چلانے کے ساتھ ساتھ ہمیں لوگوں کو یہ بھی سمجھانے کی ضرورت ہے کہ عورت بھی ایک انسان ہے۔ ایک شادی میں عورت کا بھی اتنا ہی اہم کردار ہے جتنا کہ مرد کا۔ اگر مرد کما کر گھر لاتا ہو تو عورت اس پیسے کا استعمال کرتے ہوئے گھر کو سنوارتی ہے۔ جب ہم شادی میں مرد اور عورت کے کردار کی برابری کو سمجھ لیں گے تب ہم عورتوں سے جہیز نہیں مانگیں گے اور نہ ہی کوئی عورت شادی کے دس سال بعد جہیز نہ لانے کا طعنہ سنے گی۔
 
Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
842
Messages
12,137
Reaction score
14,138
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,352.86
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.07
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
111
Messages
3,145
Reaction score
4,598
Points
943
Location
اسلام آباد - پاکستان
Gold Coins
857.03
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
سب سے پہلے ہمیں اس عنوان سے اختلاف ہے کہ جہیز خوری بند کرو یا عورت کو عزت دو
یہاں یا کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہونا ایسا چاہیئےتھا کہ جہیز خوری بند کرو اور عورت کو عزت دو

دوسری چیز یہ کیمپین ابھی کچھ دن پہلے شروع ہوئی تو بہت بھلی معلوم ہوئی ، لیکن ذرا سا غور کریں یہ سب ایک ڈرامہ ہے، ذرا دیکھیں تو کہ اس کیمپین کو چلانے والے کون ہیں ، جو اپنے بچوں کی سالگرہ پہ ایک شادی سے زیادہ کا خرچہ کر دیتے ہیں اور پھر باقاعدہ انکی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی جاتی ہیں، یعنی نمائش کی جاتی ہے، پھر ابھی حال میں ہی انہی لوگوں کی شادیاں ایسے ہوئیں جیسے باقاعدہ کسی فلم کے سین ہوں،
ایسے لوگوں کی نصیحت کا بھلا کیا اثر ہوگا

باقی آپ نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے وہ یقینا حل ہونے چاہیئں اور اس کے لیئے ہم سب کو عملی طور پر اپنےاپنے گھروں سے اسکا آغاز کرنا ہوگا
 
ایک اچھا اختلاف ہے۔کاش اسپر عمل ہو۔
 
:good:
:clap::clap::clap:
 
PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.07
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
سب سے پہلا عمل تو یہ ہوسکتا ہے کہ آپ تھریڈ کا ٹائیٹل تبدیل کردیں

بٹن دباکے
:phool:
ناعمہ کا اختلاف اپنی جگہ سبکو اپنے رائے کا ھق ہے او ہر کوئی اپنی سوچ رکھتا ہے۔ لیکن جہیز خوری بند کرو بھی ایک اواز ہے جو لاکھوں لڑکیوں کی دلی آواز ہے جو کہتی ہے سوچتی ہے کیوں یہ لعنت کا رواج ہے۔جسے اسکی اس آواز کو وہ اپنی سوچ میں قید کرکے بیٹھی ہوئی ہیں کہ کوئی ہے جو اس جہیز خوری کو بند کرے اور اسکو لئے بغیر عورت کو عزت مل سکے۔ناعمہ کو اعتراض اس ایشو پر کیمپین کو چلانے والے کون ہیں ، جو اپنے بچوں کی سالگرہ پہ ایک شادی سے زیادہ کا خرچہ کر دیتے ہیں اور فوٹو سیشن پر ہے۔جو یہ تنظیمیں خو عمل کرتی ہوئی نظر نہیں آتیں جس سے یہ لگے کہ انکا سوسائٹی میں بلاوجہ ایسے دعوے یہ کہہ کر "جہیز خوری بند کرو یا عورت کو عزت دو" یعنی جہیز لیکر بھی عزت نہی دیتے۔
 
Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
842
Messages
12,137
Reaction score
14,138
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,352.86
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
جہیز خوری بند کرو یا عورت کو عزت دو
بادی النظر میں آپ کے اس جملے کا مطلب کچھ یوں بنتا ہے کہ یا تو جہیز خوری بند کرو یا پھر جہیز لینا ہے تو عورت کو عزت دو جبکہ ہمارا خیال ہے کہ جہز خوری بھی بند ہو اور عورت کو عزت بھی دی جائے

تو اس حساب سے جملہ یوں بنتا ہے کہ

جہیز خوری بند کرو اور عورت کو عزت دو

بٹن دباکے
 
PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.07
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
بادی النظر میں آپ کے اس جملے کا مطلب کچھ یوں بنتا ہے کہ یا تو جہیز خوری بند کرو یا پھر جہیز لینا ہے تو عورت کو عزت دو جبکہ ہمارا خیال ہے کہ جہز خوری بھی بند ہو اور عورت کو عزت بھی دی جائے

تو اس حساب سے جملہ یوں بنتا ہے کہ

جہیز خوری بند کرو اور عورت کو عزت دو

بٹن دباکے
اگر اختلاف ے تو بدل دیتا ہوں۔لیکن یہ تحریر سرچ کرنے سے ایسے ہی ملی تھی۔وہان تو کسی کو اعتراض نہی تھا کیڑ اس فورم پر آزادی ہے تو احتجاج کا حق ہے اسی آزادی کے حق پر نام بدل دیتے ہیں۔
 
Abu Dujana

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
81
Messages
963
Reaction score
1,360
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
514.22
جہیز ایک لعنت ہے۔۔اور یہ سب کچھ اسلام سے دوری کی وجہ سے ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پورے دین کو سمجھنے اور ا س پر عمل کرنے توفیق عطاء فرمائے۔۔ جہیز سمیت دیگر لعنتوں سے چھٹکارا۔۔ اسلام کی روشنی میں ہے۔۔۔
۔
جزاک اللہ۔۔
 
جی ہے تو لعنت اور بہت سارے افراد اسکے خلاف بھی ہیں۔لیکن جب خود کے بچہ یا بچی کی شادی ہوتی ہے۔تو اہل خانہ کے دیگر افراد پریشر ڈالتے ہیں کہ عزت کا معاملہ ہے رشتہ دار اور برادری اور گلی مھلہ والے دیکھیں گے تو کیا کہیں گے۔نانا نانی اور ددا دادی اس میں سب سے یہ کام کروا کر ہی رہتے ہیں۔ہمار ہ پہلا بچہ یا پہلی بچی ہے کونسی پھر دوبارہ کوشی دیکھنے کو ملے گی۔اسی پریشر میں ابھی سب کچھ چل رہا ہے۔
 
ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
111
Messages
3,145
Reaction score
4,598
Points
943
Location
اسلام آباد - پاکستان
Gold Coins
857.03
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
ناعمہ کا اختلاف اپنی جگہ سبکو اپنے رائے کا ھق ہے او ہر کوئی اپنی سوچ رکھتا ہے۔ لیکن جہیز خوری بند کرو بھی ایک اواز ہے جو لاکھوں لڑکیوں کی دلی آواز ہے جو کہتی ہے سوچتی ہے کیوں یہ لعنت کا رواج ہے۔جسے اسکی اس آواز کو وہ اپنی سوچ میں قید کرکے بیٹھی ہوئی ہیں کہ کوئی ہے جو اس جہیز خوری کو بند کرے اور اسکو لئے بغیر عورت کو عزت مل سکے۔ناعمہ کو اعتراض اس ایشو پر کیمپین کو چلانے والے کون ہیں ، جو اپنے بچوں کی سالگرہ پہ ایک شادی سے زیادہ کا خرچہ کر دیتے ہیں اور فوٹو سیشن پر ہے۔جو یہ تنظیمیں خو عمل کرتی ہوئی نظر نہیں آتیں جس سے یہ لگے کہ انکا سوسائٹی میں بلاوجہ ایسے دعوے یہ کہہ کر "جہیز خوری بند کرو یا عورت کو عزت دو" یعنی جہیز لیکر بھی عزت نہی دیتے۔
بادی النظر میں آپ کے اس جملے کا مطلب کچھ یوں بنتا ہے کہ یا تو جہیز خوری بند کرو یا پھر جہیز لینا ہے تو عورت کو عزت دو جبکہ ہمارا خیال ہے کہ جہز خوری بھی بند ہو اور عورت کو عزت بھی دی جائے

تو اس حساب سے جملہ یوں بنتا ہے کہ

جہیز خوری بند کرو اور عورت کو عزت دو

بٹن دباکے
زاہد انکل کی بات ٹھیک ہے کہ میرا اعتراض کیمپین چلانے والوں پہ ہے
لیکن ڈاکٹر انکل میری بات بالکل صحیح سمجھے کہ جہیز خوری بند کرو یا عورت کو عزت دو سے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ ان میں سے کوئی ایک کام کرو، حالانکہ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ جہیز بھی نہ لو اور عورت کو پھر بھی عزت دو

دراصل بات یہ ہے کہ ایک عرصہ ہندوؤں کے ساتھ رہتے رہتے ، ہم مسلمان اپنی بہت سی باتوں میں انکے رسم و رواج کی ملاوٹ کر بیٹھے ہیں، جہیز ہندوؤں میں بیٹی کو اسلیئے دیا جاتا ہے کہ انکے یہاں بیٹی کو وراثت میں حصہ نہیں دیا جاتا، لیکن ہمارے یہاں تو باقاعدہ بیٹی کو وراثت میں حصہ دار ٹھہرایا گیاہے، سارا مسئلہ ہی دین سے دوری ہے اور رہی سہی کثران کیمپین چلانے والوں نے خود پوری کر دی ہے
 
ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
111
Messages
3,145
Reaction score
4,598
Points
943
Location
اسلام آباد - پاکستان
Gold Coins
857.03
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
اگر اختلاف ے تو بدل دیتا ہوں۔لیکن یہ تحریر سرچ کرنے سے ایسے ہی ملی تھی۔وہان تو کسی کو اعتراض نہی تھا کیڑ اس فورم پر آزادی ہے تو احتجاج کا حق ہے اسی آزادی کے حق پر نام بدل دیتے ہیں۔
انکل بات دراصل یہ ہے کہ جب ہم کوئی بات یا کوئی تحریر شیئر کرتے ہیں تو چاہے وہ کسی کی بھی لکھی ہوئی ہو، شیئر کرنے پر وہ ہماری رائے ، ہماری سوچ ہی سمجھی جاتی ہے، اور جب آپ یا میں کچھ بھی شیئر کریں گے تو باقی سب کو پھر اس پر اپنی رائے دینے کا پورا حق ہے، اب یہ ہم پہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ ہم انکی رائے سے اختلاف کریں یا وہ رائے ہماری رائے بدل دے
دوسری بات یہ کہ ہر جگہ پہ ایک جیسے لوگوں کی گیدرنگ نہیں ہوتی، ہو سکتا ہے کہ میری جس بات کو میرے فرینڈز میں پذیرائی مل رہی ہو ، میرے گھر والے اس سے ایک فیصد بھی اتفاق نہ کریں تو پاسیبل ہے کہ جہاں یہ تحریر شیئر کی گئی ہو وہاں لوگوں کو اس میں کوئی بات قابل اعتراض نہ لگی ہو اور یہ بھی تو عین ممکن ہے کہ ہمارے یہاں جو بغیر پڑھے نائس شیئرنگ لکھنے کا رواج بن گیا ہے ، وہاں ٹاپک دیکھ کر شیئرنگ کو بہترین قراد دے دیا گیا ہو
:D
 
ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
111
Messages
3,145
Reaction score
4,598
Points
943
Location
اسلام آباد - پاکستان
Gold Coins
857.03
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
جی ہے تو لعنت اور بہت سارے افراد اسکے خلاف بھی ہیں۔لیکن جب خود کے بچہ یا بچی کی شادی ہوتی ہے۔تو اہل خانہ کے دیگر افراد پریشر ڈالتے ہیں کہ عزت کا معاملہ ہے رشتہ دار اور برادری اور گلی مھلہ والے دیکھیں گے تو کیا کہیں گے۔نانا نانی اور ددا دادی اس میں سب سے یہ کام کروا کر ہی رہتے ہیں۔ہمار ہ پہلا بچہ یا پہلی بچی ہے کونسی پھر دوبارہ کوشی دیکھنے کو ملے گی۔اسی پریشر میں ابھی سب کچھ چل رہا ہے۔
یہی تو بات ہے کہ آج کل ہر بات کی نمائش اس قدر ہو گئی ہے کہ ہمارا کوئی بھی عمل ہمارے اپنے لیئے تو ہوتا ہی نہیں ہے، بس یہی فکر ہوتی ہے کہ فلاں کیا کہے گا، فلاں کیا سوچے گا۔۔اور انہی فلاؤں کا خوف ہماری ہر خوشی اور غم پر غالب آگیا ہے
انسانی عقل کہتی ہے کہ جب زندگی مشکلات سے گھری ہو، اچھی زندگی گزارنے کے اسباب نہ ہوں تو موت آسان ہے ، لیکن کیا واقعی موت آسان ہے؟
اور یہ حقیقت ہے کہ جس دن ہم نے دکھاوے کے اعمال چھوڑ دیئے ہماری زندگیاں پرسکون ہو جائیں گی، لوگوں کی باتیں سننا ، گرچہ وہ ناحق ہوں ،مشکل ہے لیکن بہرحال ناممکن نہیں ہے
 
Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
1:53 PM
Threads
131
Messages
2,627
Reaction score
3,496
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,162.57
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
ہمارا معاشرہ "لوگ کیا کہیں گے" کے چکر میں پستی میں گرتا جارہا ہے.. ہر کوئی اپنے اسٹیٹس کے چکر میں اپنی چادر سے زیادہ پاؤں پھیلارہا ہے.. لوگوں کا کام ہر حال میں کچھ نہ کچھ کہنا ہے.. اللہ پاک ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے آمین
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks