اردو زبان میں تانیث اور تذکیر کی بحث

Afzal339

Thread Starter
★★★★★★
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Most Followers 59
Joined
Apr 25, 2018
Messages
527
Reaction score
842
Points
632
Gold Coins
198.50
Silver Coins
2,183
Diamonds
0.00840
اردو زبان میں تانیث اور تذکیر کی بحث تین طرح سے ہیں
نمبر ایک حقیقی تذکیر و تانیث
نمبر دو غیر حقیقی تذکیر و تانیث
نمبر تین اسم مشترک
حقیقی تذکیر و تانیث
حقیقی تذکیر و تانیث وہ ہوتی ہے جس میں نر کے مقابلے میں مادہ اور مادہ کے مقابلے میں نر ہو ۔ چونکہ جانداروں میں قدرتی طور پر نر اور مادہ کا فرق موجود ہوتا ہے اس لیے اس لیے ان کی تذکیرو تانیث حقیقی ہوتی ہے۔ جیسے مرد، عورت۔ بیل، گائے وغیرہ
غیر حقیقی تذکیر و تانیث
بے جان اسماء میں نر اور مادہ کا کوئی فرق نہیں ہوتا اس لیے ان کی تذکیر و تانیث کا تمام تر درارومدار اہل زبان پر ہوتا ہے جیسے گھرکو اہل زبان مذکر بولتے ہیں اور گاڑی کو مونث اسی لیے ایسے اسماء کی تذکیر و تانیث کوغیرحقیقی تذکیر و تانیث کہا جاتا ہے
اسم مشترک
اسم مشترک اس اسم کو کہتے ہیں جو مذکر اور مونث دونوں کے لیے بولا جاتا ہو جیسے کھلاڑی، ساتھی، مہمان، صدر، وزیر، دوست، دشمن وغیرہ
غیر حقیقی تانیث و تذکیر سے متعلق بحث
اردو زبان میں حقیقی تانیث اور تذکیر کو چھوڑ کر غیر حقیقی تانیث اور تذکیر کے لیےکچھ خاص علامات نہیں ہیں ۔ سوائے اہل زبان کے سماع یا کچھ بنیادی اصول کے
جن کو اگر ہم یاد رکھیں تو ہمیں اس حوالے سے پریشانی نہیں ہوگی
زبانوں کے نام ہمیشہ مونث بولے جاتے ہیں جیسے اردو، عربی، فارسی، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، کشممیری ، گلگتی ،سرائیکی اورہندکو وغیرہ
تمام نمازوں کے نام مونث ہیں جیسے فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء، نماز جنازہ اور نماز قضا وغیرہ۔
تمام آوازیں مونث ہیں جیسے سائیں، سائیں، کائیں، کائیں اورمَیں، مَیں وغیرہ۔
تمام دنوں اور مہینوں کے نام مذکر ہیں لیکن جمعرات مونث ہے۔
دھاتوں اور جواہرات کے نام مذکر ہیں
جیسے سونا، لوہا، تانبا، پیتل اور ہیرا لیکن چاندی اور قلعی مونث ہیں۔
تمام سیاروں کے نام مذکر ہیں جیسے مریخ، عطارد، زحل اورمشتری، لیکن زمین مونث ہے۔
تمام پہاڑوں، سمندروں اوردریائوں کے نام مذکر ہیں لیکن گنگا اور جمنا مونث ہیں۔
تمام ملکوں، شہروں اور براعظموں کے نام مذکر ہیں
جیسے پاکستان، لاہوراورایشیا البتہ دلی مونث اور دہلی مذکر ہے​
 

PakArt UrduLover

Staff member
★★★★★★
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Supporter
Persistent Person
ITD Solo Person
ITD Well Wishir
ITD Observer
ITD Fan Fictionest
Helping Hands
Most Followers 74
Most Reactions 315
Most Liked
Most Valuable
Top Threads Starter
Most Posts 875
Joined
May 9, 2018
Messages
6,994
Reaction score
6,160
Points
3,239
Location
Manchester U.K
Gold Coins
252.60
Silver Coins
5,350
Diamonds
1.05920
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Permanently Change Username Color & Style.
Top