دلچسب اسلامی معلومات

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
8:06 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.29
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
دلچسب اسلامی معلومات

سوال ـ ہفتہ کے سات دنوں میں اللہ تعالٰی نے کس دن کونسی چیز پیدا فرمائ؟

جواب ـ مسلم شریف کی حدیث میں ھے کہ اللہ تعالٰی نے ہفتہ کے دن زمین،اتوار کے دن پہاڑ،پیر کے دن درخت،منگل کے دن مکروہات کو وجود بخشا،بدھ کے دن نور پیدا فرمایا،جمعرات کے دن چوپاؤں کو اور جمعہ کے دن حضتر آدم :as: کو پیدا فرمایاـ(حیاتہ الحیوان)

سوال - قیامت کے دن امت محمدیہ
کو کس لقب سے پکارا جائے گا؟

جواب -
امت محمدیہ
کو قیامت کے دن حمادون کے لقب سے پکارا جائیگاـ(غنیتہ الطالبین)

سوال - وہ کونسی نہریں ہیں جو جو جنت سے نکل کر دنیا میں پائ جاتی ہیں ـ

جواب ـ ان نہروں کے متعلق دو قول ہیں ـ

1-ایک قول کے مطابق چار ہیں ـ

1-جیحون 2-سیحون 3-فرات 4-نیل (بخاری و مسلم)
2- دوسرا قول یہ ھے کہ حضرت ابن عباس
سے مروی ھے کہ آنحضرت
نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے جنت سے دنیا میں پانچ نہریں جاری فرمائیں

1-سیحون 2-جیحون 3-دجلہ 4- فرات 5- اور نیل ـ (صاوی)

سوال - قیامت کے دن امتوں کی کتنی صفیں ہوں گی ؟

جواب -جب لوگوں کو اللہ تعالٰی کے دربار میں صف بہ صف طلب کیا جائے گا تو جملہ امتوں کی صفیں ایک سو بیس ہوں گی جن میں سے اسی صفیں امت محمدیہ
کی ہوں گی اور چالیس صفیں دیگر تمام امتوں کی ہوں گی ـ(صاوی)

سوال - حضرت داؤد :as: کی کل عمر اور مدت حکومت کیا ھے ِ؟
جواب - آپ :as: کی عمر سوسال ہوئ اور آپ :as: نے چالیس سال حکومت کی ـ نیز آپ :as: کے جنازہ میں چالیس ہزار علماء راہبین نے شر کت کی ـ(البدایہ)

سوال - حضرت عمر
کے قبول اسلام کے وقت مسلمانوں کی تعداد کتنی تھی؟
جواب - جب حضرت عمر
نے اسلام قبول کیا اس وقت چالیس مرد اور تیئیس عورتیں اسلام قبول کر چکی تھیں ـ دوسرے قول کے مطابق آپ
نے انتالیس مرد اور تیئیس عورتوں کے بعد اسلام قبول کیا ـ تیسرے قول کے مطابق آپ
نے پنتالیس مردوں اور گیارہ عورتوں کے بعد اسلام قبول کیاـ(تاریخ الخلفاء)

سوال - حضرت آدم :as: جنت سے نکالے جانے پر کتنا عرصہ روتے رھے؟

جواب - حضرت آدم :as: ایک سو اسی سال تک روتے رھے ـ ستر سال درخت کا پھل کھانے پرـ سر سال اپنی خطاؤں پرـ اور چالیس سال تک ہابیل کے قتل پر روتے رھےـکل ایک سو اسی سال ہو گئےـ(الہدایہ والنہایہ)

سوال - شعبان کی وجہ تسمیہ کیا ھے؟
جواب - شعبان کا لفظ شعب (بمعنٰی نکلنا،ظاہر ہونا،پھوڑنا )سے ماخوذ ھے ـ چونکہ اس مہینہ میں خیر کثیر پھوٹتی پھلتی ھے اور بندوں کا رزق تقسیم ہو تا ھے اور تقدیری کام الگ الگ ہو جاتے ہیں اس وجہ سے اس مہنہ کانام شعبان رکھاگیاھےـ(غیاث الغات)​
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:06 PM
Threads
850
Messages
12,397
Reaction score
14,320
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,446.82
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks