کھجل سائیں نے عمر اسلام کو سلیمانی ٹوپی دی

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:41 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.98
ایک دفعہ اے ایم اور عمر اسلام کھجل سائیں کے دربار میں گئے ، جہاں کھجل سائیں اپنے خیالات میں گم تھے ایک دو دفعہ انھوں نے کھجل سائیں کو اپنی حاضری کا بھی بتایا لیکن شدید گرمی کی وجہ سے کھجل سائیں لسی میں بھنگ کو کچھ زیادہ استعمال کرگئے تھے اور ساتھ میں چرس کا سوٹا بھی چل رہا تھا اس لیے کھجل کو مریدین کی آمد کا پتا نہیں چلا۔
کافی دیر کے بعد جب کھجل سائیں کے دماغ سے بھنگ اور سوٹے کا نشہ اترا تو تب انھیں پتا چلا کہ دو افراد پر مشتمل مریدین کی ایک چھوٹی سے جماعت ان سے ملنے آئی ہے کھجل سائیں نے اے ایم اور عمر اسلام سے آنے کی بابت معلوم کیا تو عمر اسلام نے کہا
سائیں یہ سلیمانی ٹوپی کہاں سے ملے گی
کھجل سائیں نے کہا
یہ صرف قصے کہانیوں میں ملتی ہے،حقیقی زندگی سے اس کا کوئی تعلق نہیں
لیکن عمر اسلام کو تسلی نہیں ہوئی اور کہنے لگا
سائیں میں اس ٹوپی کو حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا
کھجل سائیں اور اے ایم نے بہت سمجھایا لیکن وہ کہاں ماننے والا تھا عمر اسلام کی حد درجہ ضد کو دیکھ کر کھجل سائیں نے پھر پوچھا
اس کا کیا کروگے؟
عمر اسلام نے کہا
بس شوقیہ رکھنی ہے
کھجل سائیں نے اے ایم کو قریب آنے کا کہا اور ان سے کان میں کچھ کہا ،جس کے بعد اے ایم کے چہرے پر ہنسی کے آثار نظر آئے
کچھ دیر کےبعد عمر اسلام اور اے ایم کھجل سائیں کے دربار سے واپس ہوئے
۔۔۔۔۔۔
کچھ دنوں بعد اے ایم نے لنڈے سے ایک رنگ بھرنگی ٹوپی خریدی ، عمر اسلام کو جاکر دی اورکہا
کہ یہ ٹوپی کھجل سائیں نے دی ہے جو کہ سلیمانی ٹوپی ہے ساتھ میں ایک جھوٹی موٹی منتر بھی اسے یاد کرائی کہ کہ جب بھی غائب ہونا ہو اس منتر کو پڑھواور ٹوپی لگاکر غائب ہوجاؤ
پہلے پہل تو عمر اسلام کو یقین نہیں آیا لیکن اے ایم کےاصرار پر اس نے منتر پڑھا اور ٹوپی لگاکر قریب کے فاصلے پر کھڑےایک لڑکے کے پاس جاکر اسے تھپڑ مارا لڑکےنے تھپڑ کھانے کے بعد اس طرح کا ری ایکشن دیا کہ گویا عمر اسلام اسے نظرنہیں آرہا یعنی اس نے اس طرح کی ایکٹنگ کی کہ گویا اسے کسی ان دیکھی مخلوق نے تھپڑمارا ہو عمر اسلام اے ایم کے پاس آیا اور کہنے لگا
اے ایم کیا میں تجھے نظرآرہاہوں
اے ایم نے کمال فنکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا
عمر اسلام کہاں سے آواز دے رہو سامنے آؤ
پھر عمر اسلام نے ٹوپی اتار کر اے ایم سے کہا
یار واقعی یہ سلیمانی ٹوپی ہے میں نےاس لڑکے کو تپڑ لگائی لیکن اسے میں نظر نہیں آیا اگر آتا تو میری بھی درگت بناتا بلکہ وہ تو ڈر کے مارے بھاگ نکلا
اے ایم نے کہا
دیکھ لومیں نے تمھاری دوستی کے خاطرسلیمانی ٹوپی کھجل سائیں کی منتیں کرکے اس سے لادی
عمر اسلام نے کہا
بلکل اے ایم دوست واقعی تم نے دوستی کا حق اداکیا
تو اے ایم نے عمر اسلام سے کہا
اب اسے گھر سنبھال کے رکھنا اسے استعمال نہیں کرنا کیوں کہ یہ اچھی بات نہیں تم نے کھجل سائیں کو کہا تھا کہ شوقیہ ٹوپی چاہیے
لیکن عمر اسلام اصل میں اس کے ذریعے مشہور سیکرٹ سپیشلسٹ ایکس ٹو سے ایک مخبری کا بدلہ لینا چاہتا تھا اور یہ بات اے ایم کو بھی نہیں پتا تھی
چنانچہ اے ایم کو رخصت کرنے بعد عمر اسلام نے دوبارہ منتر پڑھ کر ٹوپی لگائی اور ایکس ٹو کے پاس پہنچے ایکس ٹو آفس میں کسی کام میں مصروف تھا ۔عمر اسلام ایکس ٹو کے قریب جاکر انہیں بھی تپڑ مارنا چاہتا تھا مگر ایکس ٹو نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر اسلام کا ہاتھ پکڑلیا
عمر اسلام نے ایکس ٹو سے کہا
کیا میں آپ کو نظر آرہاہوں ؟
ایکس ٹو نے کہا
جی بالکل
ایکس ٹو نے عمر اسلام کے سر پر رنگ بھرنگی ٹوپی دیکھی تو معاملہ سمجھ گیا کہ اسے کوئی ٹوپی پہناگیا ایکس ٹو نے عمر اسلام سے ساری بات پوچھی تو عمر اسلام نے اپنا سارا قصہ سنایا اس کے بعد آفس سے ایکس ٹو کے قہقہوں کی آواز آرہی تھی
۔۔۔۔۔
کیوں کہ عمر اسلام کی حد درجہ ضد کی وجہ سے کھجل سائیں نے اے ایم کے ساتھ مل کر پلاننگ بنائی تھی کہ اسے ایک رنگ بھرنگی ٹوپی دے دو اور میرے ایک اور مرید کو قریب کھڑا کرکے اسے عمر اسلام کے ہاتھوں پٹوابھی دو باقی میرا مرید ایکٹنگ کرکے عمر اسلام کو یقین دہانی کرادے گا ۔لیکن عمر اسلام کی کی پلاننگ کا تو کسی کو بھی پتا نہیں تھا کہ وہ جاکر ایکس ٹو کے ہاتھوں پکڑا بھی جائے گا​
 
Last edited:

صبیح

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
5:41 AM
Threads
185
Messages
5,024
Reaction score
6,590
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,405.82
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:ROFLMAO:(y)(y)(y)(y):LOL:
بہت ودھیا کہانی لکھی ہے عمر اسلام کی معصومیت تھی یا کھجل سائیں پر اعتماد دونوں ختم ہوئے اور ایکس ٹو کو مارنے سے قبل وہ ایک عدد ٹرائی خود اے ایم برو پر بھی کرلیتے تو یقین ہوجاتاکہ ٹوپی اصلی ہے یا جعلی:p،لیکن عمر اسلام عرف دا کلر بھائی آجکل ہیں کہاں؟۔
 

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:41 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.98
:ROFLMAO:(y)(y)(y)(y):LOL:
بہت ودھیا کہانی لکھی ہے عمر اسلام کی معصومیت تھی یا کھجل سائیں پر اعتماد دونوں ختم ہوئے اور ایکس ٹو کو مارنے سے قبل وہ ایک عدد ٹرائی خود اے ایم برو پر بھی کرلیتے تو یقین ہوجاتاکہ ٹوپی اصلی ہے یا جعلی:p،لیکن عمر اسلام عرف دا کلر بھائی آجکل ہیں کہاں؟۔
ویسے اس نے تو ٹرائی کی تھی لیکن مارنےکی نہیں
پھر بھی اگر کرلیتا تو اس پلاننگ میں اے ایم بھی تو شامل تھا ہوسکتا وہ بھی اس لڑکے کی طرح ایکٹنگ کرتا
 

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:41 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.98
:ROFLMAO:(y)(y)(y)(y):LOL:
بہت ودھیا کہانی لکھی ہے عمر اسلام کی معصومیت تھی یا کھجل سائیں پر اعتماد دونوں ختم ہوئے اور ایکس ٹو کو مارنے سے قبل وہ ایک عدد ٹرائی خود اے ایم برو پر بھی کرلیتے تو یقین ہوجاتاکہ ٹوپی اصلی ہے یا جعلی:p،لیکن عمر اسلام عرف دا کلر بھائی آجکل ہیں کہاں؟۔
باقی عمر اسلام کا پتا نہیں اے ایم ہی کچھ بتاسکتا ہے
 

AM

Joined
May 6, 2018
Local time
2:41 AM
Threads
9
Messages
136
Reaction score
320
Points
128
Location
Arifwala
Gold Coins
5.91
ہا ہا ہا، کھجل سائیں نے اسے محاورتاً والی ٹوپی پہنا دی :p ۔
 

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:41 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.98
ہا ہا ہا، کھجل سائیں نے اسے محاورتاً والی ٹوپی پہنا دی :p ۔
مجھے تو حقیقتا لگ رہی ہے
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:41 AM
Threads
855
Messages
12,837
Reaction score
14,592
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,419.49
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
باقی عمر اسلام کا پتا نہیں اے ایم ہی کچھ بتاسکتا ہے
پیغام بھیج دیا ہے شاید آج کل میں آمد ہوجائے
2018-05-07_174743.png

:D
 
Last edited:

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:41 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.53
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
کھجل سائیں نے عمر اسلام کو سلیمانی ٹوپی دی
  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks