صبیح بھائی اور مرغی

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
4,966
Reaction score
5,915
Points
2,450
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
159.71
Silver Coins
7,507.61
Diamonds
0.00
بنیادی طور پر صبیح بھائی دل کے بہت نرم ہیں، ان سے کوئی بھی تکلیف دہ صورتحال دیکھی نہیں جاتی… ایک بار صبیح بھائی گاڑی میں سبزی منڈی سے گزر رہے تھے تو بیگم کچھ پھل خریدنے کے لئے اتریں، اتنے میں میلے سے کپڑوں پہنے ایک نہایت غریب سا شخص ہاتھ میں ایک مرغی تھامے صبیح بھائی پاس آیا،اس نے اس مرغی کے خاندانی اوصاف اور اخلاق و کردار کے بارے میں ایک مختصر سی تقریر کے بعد صبیح بھائی سے گزارش کی کہ اگر اس کے (یعنی شخص مذکور کے) مالی حالات دگرگوں نہ ہو گئے ہوتے تو وہ گھر کی پلی ہوئی اپنی پیاری مرغی کو کبھی نہ بیچتا اس لئے مہربانی فرماکر یہ گھر کی پلی مرغی خرید لی جائے ، یہ کہتے ہوئے اس کے ہاتھ اور ہونٹ کانپ رہے تھے۔ صبیح بھائی سے اس کی دلدوز حالت دیکھی نہ گئی۔ اس نے جو قیمت بتائی وہ بھی بازار کی نسبت کچھ کم ہی تھی۔ لہٰذا صبیح بھائی نے جبیب سے منہ مانگی رقم کے نوٹ دے کر مرغی لے لی اور وہ چلا گیا۔

بیگم فروٹ خرید کر واپس آئیں تو غصے سے بولیں… ”آخر آپ نے اس مرغی چور سے یہ چوری کی مرغی خرید ہی لی!“۔ صبیح بھائی کو اس بات سے کافی دکھ پہنچا ، وہ بولے … ”تمہیں کس نے بتایا کہ وہ مفلوک الحال شخص چور ہے؟؟“ بیگم نے کہا… ”یہ مفلوک الحال شخص ہر دوسرے تیسرے دن یہیں کھڑا ہوتا ہے اور ایک مرغی اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے، آپ نے غور نہیں کیا؟ اس کے کاندھے پر ایک بڑا کپڑا بھی تھا جس سے وہ مرغی کو قابو کرتا ہے!“ …اب صبیح بھائی کو بھی کچھ کچھ شک ہوا، لیکن وہ مرغی چوری کی تھی یا ڈاکے کی، صبیح بھائی نے تو بہرحال پیسے دے کر خریدی تھی اس لئے اسے گھر لے گئے۔

بیگم نے بطور سزا صبیح بھائی سے کہا… ”اب یہ زندہ مرغی خرید ہی لی ہے تو قصائی کہاں ڈھونڈتے پھریں گے، اسے ذبح بھی آپ ہی کیجئے!“ صبیح بھائی لرز کر رہ گئے! ایسے خونخوار قسم کے کاموں سے ہمیشہ اُنکی جان جاتی تھی… صبیح بھائی تو…” ٹام اینڈ جیری“ والا کارٹون دیکھتے ہوئے بھی دعائیں کرتے ہیں کہ چوہا بھاگتے بھاگتے بلی کے ہاتھ نہ آ جائے ورنہ وہ اسے کھاجائیگی… اب انکی نرم دلی کے بارے میں اور کیا کیا بتائیں… ایک بار ایک بچے کو انجکشن لگوانے کا مرحلہ درپیش تھا تو ڈھارس کے لئے صبیح بھائی بیگم کو ساتھ لے گئے تھے مگر ڈاکٹر شاید چنگیز خاں تخلص کرتا تھا کہ صبیح بھائی کو پیشگی نوٹس دیئے بغیر اس نے بچے کے بازو میں سوئی گھونپ دی، بچے سے زیادہ بلند چیخ صبیح بھائی کی تھی۔ وہ ظالم کم سے کم صبیح بھائی کو بتا تو سکتا تھا۔ کہ انجکشن لگنے والا ہے آنکھوں پر پٹی باندھ لیجئے!… اب آپ سوچئے کہ جو شخص دل کا اتنا نرم ہو وہ بھلا مرغی کیسے ذبح کرسکتا ہے مگر بیگم ایک بڑی سی چھری اور مرغی کے ٹکڑے رکھنے کے لئے ایک طشلہ لے آئیں تھیں اور مرغی کی خوں ریزی پر اصرار کر رہی تھیں اچانک صبیح بھائی کو ایک بہانہ سوجھ گیا اور صبیح بھائی نے کہا…” یہ مرغی ذبح ہونے کے درمیان میں ہمارے ہاتھ سے نکل کر پھڑپھڑاتی ہوئی کمروں تک بھی آ سکتی ہے اور ہمارے کمروں میں ماشاء اللہ ’وال ٹو وال‘ دریاں بچھی ہوئی ہیں، وہ دریاں خون سے خراب بھی ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا ہم اسے سامنے والے میدان میں لئے جاتے ہیں“۔ بیگم صبیح بھائی کی چالاکی نہ سمجھیں اور صبیح بھائی مرغی کو باہر لے گئے۔

اب صبیح بھائی میدان میں کھڑے کسی مرد میدان کا انتظار کر رہے تھے کہ پہلوان قسم کی ایک شخصیت (اے ایم) انکے قریب آئی، صبیح بھائی نے انہیں بتایا کہ مرغی کو ذبح کرنے کا مرحلہ درپیش ہے۔ وہ مسکرائے اور بولے۔ ”کوئی بات نہیں، ہمارے ایک پھوپھا بھی ایسے ہی ڈرپوک تھے!“۔ صبیح بھائی کو ان کی یہ بات بہت بری لگی کیونکہ ڈرپوک صبیح بھائی ہرگز نہیں ہیں بس ذرا دل کے کمزور ہیں۔ اے ایم نے فوراً معذرت کی اور مرغی، چھری اور طشلہ صبیح بھائی کے ہاتھ سے لے کر بولے… ”میں اسے ابھی ذبح کر دیتا لیکن خون کے چھینٹوں سے یہ سفید کپڑے خراب ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا لباس تبدیل کر کے اسے ذبح کروں گا اور ابھی ذرا دیر میں آپ کے گھر دے جاؤں گا، آپ کا گھر کون سا ہے؟“ صبیح بھائی نے اشارے سے اپنے گھر کا دروازہ دکھایا اور وہ چلے گئے ۔

صبیح بھائی وہیں گھر کی دہلیز پر بیٹھ گئے کہ ابھی بیس پچیس منٹ میں آ جائیں گے، شام ہوگئی مگر وہ پہلوان جی نہیں پلٹے، سورج صبیح بھائی کو ایک دہکتا ہوا طشلہ نظر آنے لگا پھر صبیح بھائی کے چہرے کی طرح زرد ہو کر دھڑام سے غروب ہوگیا… اب ایک ہفتہ ہوگیا ہے اور کوئی صورت نظر نہیں آتی، بیگم صبیح بھائی کو بیلن دکھا دکھا کرطعنے دیتی ہیں کہ مرغی جانے کا اتنا دکھ نہیں ہے مگر ان صاحب کو ڈھونڈکر کچن کی چھری اور طشلہ تو واپس لے آیئے لیکن صبیح بھائی نے انہیں یہ شعر سنا کر صبر کی تلقین کر دی ہے کہ…
؎”آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا“


اس دکھ کے ساتھ صبیح بھائی کو یک گونہ خوشی بھی ہے کہ وہ مرغی ذبح کرنے کے سفّاک عمل سے بچ گئے ، انکی طرح دل کے تمام مریضوں کو ایسے دردناک واقعات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے جن سے ہارٹ اٹیک ہو جانے کا اندیشہ ہو مگر شامت کبھی کبھی روپ بدل کر بھی آ جاتی ہے جیساکہ صبیح بھائی کے ساتھ ہوا، اچھے خاصے بیٹھے تھے کہ بیگم نے ٹی وی آن کردیا اور بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی میچ آ رہا ہے۔ صبیح بھائی دل میں امیدوں اور آرزوؤں کے چراغ روشن کرکے میچ دیکھنے لگے، پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملا، آسٹریلیا کے بالرز چیتے کی طرح تیز رفتار ہیں اور ان کا ایک فاسٹ باؤلر تو ایسا شقی القلب ہے کہ اس نے پاکستان کے معصوم کھلاڑیوں پر ایک اوور میں دو دو باؤنسر تک کرا دیئے لیکن پاکستانی جوانمردوں نے آخرکار 20اوورز میں 192 رنز بنا ہی لئے۔ پاکستانی ٹیم مطمئن تھی کہ اتنے زیادہ رنز وہ نہیں بنا سکیں گے۔ پاکستانیوں کا یہ خیال کسی حد تک درست بھی تھا کیونکہ آخری اوور میں آسٹریلیاکے بیٹسمین مائیکل ہسی کو پورے 23رن بنانے تھے پہلی گیند اس نے روک لی، اب پانچ گیندوں پر 23رنز بننا بالکل ناممکن نظر آتا تھا مگر وہ کم بخت فرنگی ایسا بے مروت نکلا کہ چند زمینی رنز کے بعد فضاء کی طرف متوجہ ہوگیا اور تین چھکے داغ دیئے، نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستانی ٹیم یہ انتہائی اہم میچ ہارگئی اور صبیح بھائی حوصلہ ہار گئے دل پر ہاتھ رکھ کر صبیح بھائی نے ایک چیخ ماری اور بیگم سے کہا… ”جب تمہیں معلوم ہے کہ ہم دل کے مریض ہیں تو ایسا پریشر میچ کیوں دیکھنے دیا؟
ماخوذ
 

PakArt UrduLover

Staff member
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Expert
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
4,414
Reaction score
3,351
Points
1,937
Location
Manchester U.K
Gold Coins
334.32
Silver Coins
7,280.20
Diamonds
1.00
ما شا اللہ ایک عدد اور کہانی مرغی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ملا جلا امتزاج​
 

ناعمہ وقار

Staff member
★★★★★☆
Most Valuable
Most Popular
Contest Winner
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 8, 2018
Messages
2,006
Reaction score
2,147
Points
909
Location
اسلام آباد - پاکستان
Gold Coins
24.00
Silver Coins
2,055.93
Diamonds
0.00
:lol:
ویسے اے ایم سے ایسی امید تو نہ تھی ، چلو اگر مرغی تک بات رہتی تو ٹھیک تھا لیکن بھابھی سے دشمنی لینے کی کیا ضرورت تھی ، میرا تو مشورہ ہے کہ چھری اور طشلہ ابھی بھی واپس کر دیجیئے اور اپنی جان بچائیے
:pagal:
 

صبیح صبیح

Staff member
★★★★☆☆
Most Valuable
Most Popular
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
2,468
Reaction score
3,013
Points
1,202
Location
Central
Gold Coins
32.75
Silver Coins
2,706.39
Diamonds
0.00
میں اب تک بہت ساری مرغیاں ذبح کرچکاہوں۔
:pagal:
ہمیشہ کی طرح یہ دھاگہ بھی میرے خلاف ایک سازش ہے۔
:D
 

صبیح صبیح

Staff member
★★★★☆☆
Most Valuable
Most Popular
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
2,468
Reaction score
3,013
Points
1,202
Location
Central
Gold Coins
32.75
Silver Coins
2,706.39
Diamonds
0.00
:lol:
ویسے اے ایم سے ایسی امید تو نہ تھی ، چلو اگر مرغی تک بات رہتی تو ٹھیک تھا لیکن بھابھی سے دشمنی لینے کی کیا ضرورت تھی ، میرا تو مشورہ ہے کہ چھری اور طشلہ ابھی بھی واپس کر دیجیئے اور اپنی جان بچائیے
:pagal:
اے ایم تو سچ مچ میں مرغیوں کے کاروبار کا سوچ رہاہے،لیکن میں نے منع کیاہے کہ اس سے محلہ پریشان ہوجائے گا۔مرغیاں بہت گند کرتی ہیں۔
 

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
4,966
Reaction score
5,915
Points
2,450
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
159.71
Silver Coins
7,507.61
Diamonds
0.00
میں اب تک بہت ساری مرغیاں ذبح کرچکاہوں۔
یہ "اُس" سانحے کے بعد سے آپ نے شروع کیا ہے پہلے ایسا ہی ہوتا تھا جیسا بتایا گیا ہے
:pagal::pagal::pagal::pagal:
 

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
4,966
Reaction score
5,915
Points
2,450
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
159.71
Silver Coins
7,507.61
Diamonds
0.00
ہمیشہ کی طرح یہ دھاگہ بھی میرے خلاف ایک سازش ہے۔
ہمیشہ کی طرح یہ بھی آپ کا ایک سیاسی بیان ہے
:b0510::b0510::b0510:
 

صبیح صبیح

Staff member
★★★★☆☆
Most Valuable
Most Popular
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
2,468
Reaction score
3,013
Points
1,202
Location
Central
Gold Coins
32.75
Silver Coins
2,706.39
Diamonds
0.00
یہ "اُس" سانحے کے بعد سے آپ نے شروع کیا ہے پہلے ایسا ہی ہوتا تھا جیسا بتایا گیا ہے
:pagal::pagal::pagal::pagal:
زندگی میں سانحے ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا سانحہ اتفاق سے بھی نہیں ہوا۔
میرا قیاس ہے کہ یہ سانحہ آپ کیساتھ ہوچکا ہے لیکن آپ نے کئی ایسے واقعات کو محفوظ رکھ چھوڑا ہے تاکہ وقتا فوقتاً،ٹینک میں ڈال کر ٹھاہ ٹھاہ کرتے رہیں۔
:D
ہمیشہ کی طرح یہ بھی آپ کا ایک سیاسی بیان ہے
:b0510::b0510::b0510:
عام آدمی بھی سیاسی بیان دیتاہے؟
:eek:
 

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
4,966
Reaction score
5,915
Points
2,450
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
159.71
Silver Coins
7,507.61
Diamonds
0.00
آپ نے کئی ایسے واقعات کو محفوظ رکھ چھوڑا ہے تاکہ وقتا فوقتاً،ٹینک میں ڈال کر ٹھاہ ٹھاہ کرتے رہیں۔
:lol::lol::lol::lol::lol:
 

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
4,966
Reaction score
5,915
Points
2,450
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
159.71
Silver Coins
7,507.61
Diamonds
0.00
میں اب تک بہت ساری مرغیاں ذبح کرچکاہوں۔
بس مرغی کا پہلے سے فوت شدہ ہونا شرط ہے
:lol::lol::lol::lol:
 

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
4,966
Reaction score
5,915
Points
2,450
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
159.71
Silver Coins
7,507.61
Diamonds
0.00
تو آپ اُس مرغی کی دعوت قبول کریں گے؟
:D
فوت شدہ مرغی تو آپ کو بھی دعوت نہیں دے سکتی کہ آؤ اپنی بہادری کے جوہر دکھاؤ تو بھلا سمجھ کر لو ۔ ۔ ۔ ۔
:rope::rope::rope::rope::rope::rope::rope:
 
Top