بیگمات کو دی جانے والی 7 اذیتیں

UrduLover

Thread Starter
★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
3,059
Reaction score
2,482
Points
904
Location
Manchester U.K
بیگمات کو دی جانے والی 7 اذیتیں
جن کا خاوندوں کو احساس تک نہیں ھوتا
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
رشتہ ازدواج ایک نہایت پاکیزہ اور خوبصورت رشتہ ھے۔ یہ سکھاتا ھے کہ کس طرح ایک انجان شخص سے بھی محبت ھو سکتی ھے۔
لیکن اس رشتے میں کرواھٹ اس وقت پیدا ھوتی ھے جب دونوں میں سے کوئی ایک اپنی سمت کو مختلف کرنے کی کوشش کرے۔

کبھی بیوی کو شوھر سے اختلاف ھوتا ھے تو کبھی شوھر کو بیوی سے شکایتیں ھوتی ہیں۔ دونوں میں سے کوئی بھی تکلیف میں ھو تو دل دونوں کا دکھتا ھے۔

لیکن بعض اوقات شوھر حضرات بیویوں کو حد سے زیادہ عاجز کر دیتے ہیں۔

یہاں ھم آپ کو دس ایسی باتیں بتا رھے ہیں جو شوھر حضرات بیگمات سے روا رکھتے ہیں اور کسی اذیت سے کم نہیں ھوتیں۔
جبکہ خواتین کو احساس تک نہیں ھوتا کہ انہیں اذیت دی جا رھی ھے۔

٭ بیوی کو نظرانداز کرنا

محفل میں بیٹھنا اور بیگم کو نظر انداز کرنا، اس کی باتوں کا جواب نہ دینا یا پھر اس کی ضروریات سے منہ پھیر لینا بھی اس کیلئے ایک اذیت ھے۔ ایک ایسی اذیت جو احساس نہیں ھونے دیتی۔

یاد رکھئے اپنی بیوی کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ھے۔

٭ طلاق کی دھمکی

کچھ لوگ بیوی کے سر پر ھر وقت طلاق کی تلوار لٹکائے رکھتے ہیں۔ ذرا سی کوئی بات ھوئی تو شروع ھو جاتے ہیں کہ میں تمہیں فیصلہ دے دوں گا، تمہیں گھر پہنچا دوں گا، تمہیں چھوڑ دوں گا۔
عموماً ان کا ایک ھی ڈائیلوگ ھوتا ھے کہ مجھے کئی رشتے ملتے ہیں۔

لیکن یاد رکھئیے جس خاوند نے بیوی کے سر پر طلاق والی تلوار لٹکا دی اب اس بیوی کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔
یہ لفظ عورت کے ذھن میں انقلاب برپا کر دیتا ھے۔ اس کے ذھن میں منافقت پیدا کر دیتا ھے اور اس کی شخصیت کو توڑ دیتا ھے۔
لہٰذا خاوندوں کو چاھئیے کہ وہ طلاق کی دھمکی کبھی نہ دیں۔

٭ دوسری شادی کی دھمکی

اھلیہ کے خوبصورت نہ ھونے پر یا کسی اور وجہ سے اسے بار بار دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی ایک اذیت ھے۔
گو کہ شریعت نے مرد کو اجازت دی ھے کہ وہ چار شادیاں کر سکتا ھے،
لیکن جب اس کی بیوی مرد کے سب تقاضے پورے کر رھی ھے تو کیا مصیبت پڑی ھے کہ بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی دی جائے یا سوکن لانے کی دھمکی دی جائے اور خواہ مخواہ اپنی اور اس کی زندگی میں پریشانی پیدا کی جائے۔

٭ بے عزت کرنا

چوتھی غلطی عام طور پر خاوند حضرات یہ کر لیتے ہیں کہ اپنی بیوی کی کسی غلطی پر اسے لوگوں کے سامنے روک ٹوک کرتے ہیں، لوگوں کے سامنے اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ لوگوں کے سامنے بے عزت کر دیتے ہیں اور ڈانٹ پلا دیتے ہیں۔ اپنے طور پر تو وہ اچھے بن جاتے ہیں۔
دوسروں کو تاثر مل جاتا ھے کہ دیکھو گھر میں میرا کتنا کنٹرول ھے۔
ھر ایک کی اپنی عزت نفس ھوتی ھے جب کسی کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ھے تو پھر اس کا دل ٹوٹ جاتا ھے،
یہ چیز گناہ میں شامل ھے۔

٭ وقت نہ دینا

پانچویں غلطی عام طور پر خاوند یہ کرتے ہیں کہ بیوی کو وقت نہیں دیتے بلکہ جب وقت ملتا ھے تو بیگم کی بجائے دوستوں کے ساتھ گپیں لگانے چلے جاتے ہیں۔ رات ھو جاتی ھے اور نیند سے جب آنکھیں پُر ھو جاتی ہیں تو اس کے بعد کمرے میں آ کر لیٹ گئے اور بیوی سے بات بھی نہ کی۔
کچھ پوچھا بھی نہیں کہ تم جیتی ھو یا مرتی ھو، تمہاری طبیعت ٹھیک ھے یا بیمار ھو۔ اب اگر خاوند وقت ھی نہ دے تو صاف ظاھر ھے کہ یہ بہت بڑی غلطی ھے۔
بیوی کا شرعی تقاضا ھے کہ اسے خاوند کا وقت ملے۔ لہٰذا وقت دینا چاھئیے۔

٭ بیوی پر پابندی

اکثر حضرات گھر میں تو اصولوں کی پابندیاں کرواتے ہیں مگر خود اصولوں کی پابندی نہیں کرتے۔ یہ بہت بڑی غلطی ھے۔
بیوی کو تو کہیں گے کہ تم نے پردہ کرنا ھے۔ لیکن خود پردہ نہیں کرتے اور غیر محرم سے ھنس ھنس کر باتیں کرتے ہیں۔ بیوی کو کہتے ہیں کہ تم نے نامحرم کی طرف دیکھنا بھی نہیں اور خود بیوی کی موجودگی میں نامحرم لڑکیوں کو للچائی نظروں سے دیکھ رھے ھوتے ہیں ،
پھر یہ جھگڑا نہیں بنے گا تو کیا بنے گا۔ اصول سب کے لیے ہیں۔

٭ نکتہ چینی

بیوی کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی کرنا اور ھر وقت بیوی کو شک کی نظر سے دیکھنا۔ یہ ا یک نفسیاتی مرض ھے۔
اگر کسی کو یہ مرض لگ جائے تو وہ پھر ھوا پر بھی تنقید کرنے لگ جاتا ھے کہ اس وقت یہ کیوں چل رھی ھے ؟
 
Top