کاش میں موبائل فون ہوتا

Abu Dujana

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:14 PM
Threads
81
Messages
963
Reaction score
1,360
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
514.47
کاش میں موبائل فون ہوتا
کہتے ہیں کہ ایک سکول ٹیچر نے ایک روز اپنی کلاس میں اعلان کیا کہ … ہر طالبعلم اچھی طرح غور کر کے اپنی سب سے ضروری اور اہم تمنا اور خواہش لکھ کر لائے… جس کی تمنا اور خواہش سب سے اچھی ہو گی اسے انعام ملے گا… اگلے دن تمام بچے اپنی تمنا لکھ کر لائے اور ماسٹر صاحب کو دے دی… چھٹی کے بعد وہ استاد صاحب گھر پہنچے اور بچوں کے جوابات پڑھنے لگے… اچانک ایک کاغذ پڑھتے ہوئے ان کی حالت بدل گئی… وہ رونے لگے، کانپنے لگے…
اور پھر ان کے رونے کی آواز بلند ہوتی چلی گئی… ان کی بیوی نے آواز سنی تو دوڑ کر آئی …پانی پلایا وجہ پوچھی… انہوں نے بتایا کہ طلبہ کی تمنائیں پڑھ رہا تھا ایک بچے کی تمنانے دل اور آنکھوں کو رلا دیا… بیوی نے کہا مجھے بھی سنائیں… ماسٹر صاحب کاغذ لے کر پڑھنے لگے… بچے نے لکھا تھا… میری سب سے بڑی تمنا یہ ہے کہ کاش میں موبائل فون ہوتا… تاکہ میرے ابو مجھے ہر وقت اپنے کان اور دل سے لگائے رہتے…اور میری امی گھنٹوں مجھ سے باتیں کرتی اور مجھ پر اپنی انگلیاں اور ہاتھ پھیرتی اور مجھے سینے پر رکھ کر سوتی… مگر میں تو ان کا بیٹا ہوں… ان کا ٹچ موبائل نہیں… اس لئے مجھے یہ ساری توجہ نہیں ملتی جو ان کے ٹچ موبائل کو ملتی ہے… اس لئے میں اپنی تنہائی اور محرومی کے دوران یہی سوچتا رہتا ہوں کہ کاش میں… ان کا موبائل فون ہوتا… ماسٹر صاحب یہ پڑھتے ہوئے پھر رو پڑے… بیوی نے سنبھالا اور کہا… ماشاء اللہ کوئی سمجھدار بچہ ہے والدین کو واقعی اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے… اور انہیں وقت دینا چاہیے… ماسٹر صاحب پھر زور زور سے رونے لگے اور کہا … بیگم! یہ تحریر کسی اور نہیں ہمارے اپنے بیٹے کی ہے… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو ہدایت عطاء فرمائے… ماسٹر صاحب کے رونے کی آواز بلند ہوئی… مگر اب وہ اکیلے نہیں تھے…کمرے میں دوافراد رو رہے تھے اور دونوں کے ٹچ موبائل پر…واٹس ایپ کی گھنٹیوں کا تانتا بندھا ہوا تھا… ہم سب کو اس واقعہ پر غور کرنا چاہیے… اس سے سبق لینا چاہیے…

رنگ و نور ۔۔۔سعدی کے قلم سے (شمارہ 673)​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:14 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.68
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
میں اپنی تنہائی اور محرومی کے دوران یہی سوچتا رہتا ہوں کہ کاش میں… ان کا موبائل فون ہوتا…
ما شا اللہ ایک عمدہ تحریر کا اشتراک کیا ہے۔شکریہ
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:14 PM
Threads
844
Messages
12,173
Reaction score
14,157
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.60
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks