حقہ پانی بند

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:50 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.18
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited


کہتے ہیں آگ اور پانی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے لیکن پرانے وقتوں کی یاد ''حقہ'' برصغیر کی ایک ایسی ایجاد ہے جو ان دونوں متضاد عناصر کویکجا کرکے حاصل جمع کی صورت میں دھواں پیدا کرتاہے۔ ۔انگریزی زبان میں اسے ہبل ببل یا ہبلی ببلی بھی کہا جاتا ہے۔ آج کل استعمال ہونے والا ''شیشہ'' اسی کی ترقی یافتہ یا پھر ترقی معکوس یافتہ شکل ہے۔ حقہ معاشرتی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ گاوں دیہات میں چوپال کے درمیان بزرگوں کی محفل اسی کی مرہون منت تھی۔دن کو کھیتوں میں کام کرتے وقت بھی لوگ اسی شخص کے پاس آکر بیٹھتے تھے جس کا حقہ تازہ ہوتا تھا۔یعنی حقے کاعادی شخص کبھی تنہائی کا شکارنہیں ہوتا تھا۔


اس حوالے سے پنجابی میں ایک کہاوت بھی مشہور ہے کہ ’’واہیاں انھاں دیاں۔۔حقے جنہاں دے گھر دے‘‘اس کہاوت کا لب لباب یہ ہے کہ جن کے پاس اپنے حقے ہوتے ہیں ان کی کھیتی باڑی بھی اچھی ہوتی ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ چونکہ پرانے وقتوں میں ہردیہاتی شخص حقہ نوش ہوتا تھا اس لیے اگر اس کے پاس اپنا حقہ نہیں تو کام سے جی چرا کراسے کسی دوسرے کے پاس جاکرزانوتہہ کرنا پڑتے تھے جس کا حقہ تازہ ہو۔ظاہر ہے اگر اپنا حقہ تازہ ہے تو کسی دوسرے کے پاس جانے میں جو وقت ضائع ہوتا ہے وہ بچ سکتا ہے اور کھیتی باڑی کے مفید کام میں صرف ہو سکتا ہے۔


ویسے تو ''حقہ پانی بند کرنے''کا محاورہ بھی بڑا مقبول ہے لیکن اس کے برعکس یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ حقہ نوشی کے اپنے ہی اصول تھے جو کہ بڑے جاندار اور شاندار ہوا کرتے تھے۔اگر دو پرانے دشمن بھی ایک جگہ بیٹھے ہوں تو وہ بھی حقے کی باری لگا کرایک دوسرے کی طرف حقے کی نال برابر بڑھاتے رہتے تھے۔یعنی حقہ وہ واحد شے تھی جس پر دشمنی بھی اثر انداز نہیں ہوتی تھی لیکن افسوس کہ سگریٹ کی چھوٹی سی ڈبیا نےا س پر ایسا اثر ڈالا کہ حقہ تقریباً ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔اب تو ان بزرگوں نے بھی اپنی جیب میں ''مارون گولڈ،کیپسٹن یا پھر کسان سگریٹ کی ڈبی لازمی رکھی ہوتی ہے جن کا حقے کے بغیرگزارہ نہیں ہوتاتھا۔ڈاکٹروں کی سگریٹ اورحقے کے نقصانات کے بارے میں سب آرا ایک طرف لیکن یہ فرق بھی دلچپپ حقیقت ہے کہ سگریٹ آپ کی تنہائیوں کا ساتھی ہے لیکن حقہ کسی کو تنہا ہونے ہی نہیں دیتا تھا۔تیزی سے ختم ہوتی حقے کی روایت اس سماجی بیٹھک کی بھی قاتل بن گئی ہے جو لوگوں کو مل بیٹھ کرگپ شپ کرنے اور اپنے چھوٹے موٹے مسائل ایک دوسرے کے گوش گزار کرنے کا موقع دیتی تھی سگریٹ نےحقے کی گڑگڑاہٹ کا گلہ کیا گھونٹا لوگوں نے خود کو معاشرے سے جدا کرکے خود اپنا ہی حقہ پانی بند کردیا۔ سماء​
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:50 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.18
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks