Doctor
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐

Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 12:37 PM
- Threads
- 877
- Messages
- 13,160
- Reaction score
- 14,732
- Points
- 1,801
- Age
- 47
- Location
- Rawalpindi
- Gold Coins
- 3,463.85

صبیح بھائی اپنے دوستوں کو وعظ و نصیحت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے اور دوست انکی ایسی باتوں سے بہت نالاں رہتے تھے مگر ناراضگی کے ڈر سے انہیں کچھ نہیں کہتے تھے اور جب بھی کوئی دوست صبیح بھائی کے قابو آجاتا صبیح بھائی کسی نہ کسی بہانے سے لیکچر کا آغاز کردیتے اور دوست بے چارہ سر ہلا ہلا کر ان کا لیکچر سنتا، جب صبیح بھائی بول بول کر تھک جاتے تو عام طور پر ایسی وعظ بھری گفتگو کا اختتام ان جملوں پر ہوتا " اچھا بھائی ابھی تو میں جلدی میں ہوں پھر کسی دن اس موضوع پر تفصیل سے بات کریں گے"، یہ کہ کر صبیح بھائی تو اپنا راستہ لیتے اور دوست بے چارہ حیرت سے کھڑا یہ سوچتا رہ جاتا کہ ابھی کوئی کسر رہ گئی تھی جو بعد میں تفصیل سے بات کی جائے گی؟

صبیح بھائی کی ایسی نصیت بھری باتوں سے تنگ آکر دوستوں نے ان کا نام حاجی رکھ دیا تھا، اور صبیح بھائی بھی اس نام کو سن کر بہت خوش ہوتے تھے۔

ایک روز صبیح بھائی کسی دوست سے ملنے گئے دوست نے ڈرائنگ روم میں بٹھایا اور کہا آپ بیٹھیں میں کچھ چائے پانی کا بندوبست کرتا ہوں۔ڈرائنگ روم میں ٹی وی آن تھا صبیح بھائی نے ٹی وی کی طرف توجہ کی اور دوست کچن کی طرف چل پڑا۔

کچھ دیر بعد دوست چائے اور دیگر لوازمات لئے ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ٹی وی پر فیشن شو چل رہا تھا اور صبیح بھائی بڑے انہماک سے فیشن شو دیکھ رہے تھے، دوست چند لمحے خاموش کھڑا کبھی صبیح کو اور کبھی ٹی وی کو دیکھتا رہا پھر بولا"حاجی !تُم بھی ۔ ۔ ۔ ۔"۔

صبیح بھائی نے چونک کر دوست کی جانب دیکھا اور سنبھل کر بولے

"یقین مانو ۔ ۔ ۔ بڑی نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں"۔

Previous thread
Next thread