کمپیوٹر ٹپس ونڈوز10 کری ایٹرز اپ ڈیٹ حاصل کریں

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
6:16 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

شیئر کیجئے
آپ کمپیوٹنگ میں ونڈوز10 کری ایٹرز اپ ڈیٹ کے بارے میں ضرور پڑھ چکے ہوں گے۔ یہ خاص اپ ڈیٹ کئی دنوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حلقوں میں زیرِ بحث تھی کیونکہ مائیکروسافٹ نے اس میں ایسے زبردست فیچرز لانے کا اعلان کیا تھا اسی لیے سبھی اس کی آمد کا انتظار کر رہے تھے۔ اور آخر کار اسے آفیشیلی اب جاری کر دیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ میں کئی نئے اور زبردست فیچرز پیش کیے گئے ہیں جیسے کہ ونڈوزکی اپ ڈیٹس کو عارضی طور پر بند کرنا، گیمز کھیلنے کے لیے خاص ’’گیم موڈ‘‘، ایج براؤزر، کورٹانا اور ونڈوز ڈیفینڈر کے نئے فیچرز وغیرہ۔ ان کے علاوہ بھی درجنوں نئے فیچرز اس اپ ڈیٹ کے ذریعے ونڈوز10 کو ملیں گے۔

اگر آپ بھی یہ اپ ڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ونڈوز10 کی سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ کے ذریعے قسمت آزمائی کریں۔ اگر وہاں سے یہ اپ ڈیٹ حاصل نہ ہو تو اسے حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ بھی ہے۔

ویسے تو ونڈوز کی یہ اپ ڈیٹ جاری ہوتے ہی صارفین کے پاس الرٹ آنا شروع ہو گیا ہے کہ وہ اس اپ ڈیٹ کو حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں پہنچی تو آپ خود بھی یہ اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے یہ ربط کھول لیں:
Please, Log in or Register to view URLs content!


یہاں موجود Update Now کے بٹن پر کلک کریں تو ونڈوز10 اپ گریڈ اسسٹنٹ پروگرام آپ کے پاس ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ اس پروگرام کو چلائیں تو یہ فوراً آپ کی ونڈوز چیک کر کے بتا دے گا کہ آپ کے پاس کون سا ورژن موجود ہے اور اسے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہاں موجود Update Now کے بٹن پر کلک کریں تو یہ پروگرام آپ کے سسٹم کو جانچنے کے بعد تازہ اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گا۔ آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کے اعتبار سے اس میں وقت لگے گا اور اپ ڈیٹس مکمل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد خود بخود انسٹال بھی ہو جائیں گی البتہ اس میں کافی وقت لگے گا اور آخر میں ونڈوز کو ری اسٹارٹ بھی کرنا پڑے گا۔
اس لیے بہتر ہے فارغ اوقات میں اس اپ ڈیٹ کو لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے پی سی فارغ چھوڑ دیں۔ اگر لیپ ٹاپ ہے تو اسے چارج پر ضرور لگا کر رکھیں۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks