- Joined
- May 8, 2018
- Local time
- 11:21 PM
- Threads
- 111
- Messages
- 3,277
- Reaction score
- 4,751
- Points
- 943
- Location
- The City of Containers
- Gold Coins
- 878.37

بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا
صبا حضور سے حالِ دل و نظر کہنا
حصارِ جبر میں ہوں اور یہاں سے بھی ہجرت
میں جانتی ہُوں کہ ممکن نہیں مگر، کہنا
میں خاک شہرِ مدینہ پہن کے جب نکلوں
تو مُجھ سے بڑھ کے کوئی ہو گا معتبر کہنا
یہ عرض کرنا کہ آقا مِری بھی سُن لیجے
بحبزتمھارےنہیں کوئی چارہ گر کہنا
میں اپنی پَلکوں سے لکھتی ہُوں حرفِ نامِ رسُول
مُجھے بھی آگیا لکھنے کا اب ہنر کہنا
یہ کہنا اب تو ہمیں تابِ انتظار نہیں
کہ ہم کریں گے مدینے کا کب سفر کہنا
صبا حضور سے حالِ دل و نظر کہنا
حصارِ جبر میں ہوں اور یہاں سے بھی ہجرت
میں جانتی ہُوں کہ ممکن نہیں مگر، کہنا
میں خاک شہرِ مدینہ پہن کے جب نکلوں
تو مُجھ سے بڑھ کے کوئی ہو گا معتبر کہنا
یہ عرض کرنا کہ آقا مِری بھی سُن لیجے
بحبزتمھارےنہیں کوئی چارہ گر کہنا
میں اپنی پَلکوں سے لکھتی ہُوں حرفِ نامِ رسُول
مُجھے بھی آگیا لکھنے کا اب ہنر کہنا
یہ کہنا اب تو ہمیں تابِ انتظار نہیں
کہ ہم کریں گے مدینے کا کب سفر کہنا
Next thread