جسمانی گھڑی سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:43 PM
Threads
1,354
Messages
7,658
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
120.38
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
جسمانی گھڑی سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق
لاہور(ویب ڈیسک) امریکا اور جاپان کے ماہرن نے مل کر بیماریوں سے متعلق اہم تحقیق کی ہے – جس کے مطابق اگر کسی شخص کے جسم میں موجود جسمانی گھڑی درست طور پر کام نہ کرے تو اس شخص کو بہت سی بیماریاں ہو جاتی ہے- ماہرین کے مطابق :جسمانی قدرتی گھڑی کے کام نہ کرنےسے انسان میں موٹاپے اور کینسر جیسی بیماریوں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے-
واضح رہے کہ کم و بیش تمام جانداروں میں قدرتی طور پر ایک نظام موجود ہوتا ہے جو انہیں صبح کے وقت تازہ دم اور بیدار کرتا ہے جبکہ رات کے وقت نیند کا باعث بن کر انہیں آرام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ عام طور پر اسے ’’جسمانی گھڑی‘‘ (باڈی کلاک) کہا جاتا ہے جبکہ سائنسی طور پر اس کا نام ’’سرکاڈیئن ردم‘‘ (circadian rhythm) ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ سرکاڈیئن ردم ہمارے جسم میں خودکار طور پر انجام پانے والے تمام کاموں پر کسی نہ کسی صورت اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر جسمانی گھڑی ٹھیک کام کررہی ہو تو یہ خودکار نظام بھی درست طور پر کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہم صحت مند رہتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر یہ گھڑی خراب ہوجائے تو ہمارے لیے، سونے جاگنے کے خراب معمولات سمیت، صحت کے متعدد مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ خلوی مرکزے (سیلولر نیوکلیئس) کے اندر پایا جانے والا ایک پروٹین ’’ایچ این ایف 4 اے‘‘ (HNF4A)، اگر درست طور پر کام کررہا ہو تو جسمانی گھڑی بھی ٹھیک رہتی ہے۔ لیکن اگر یہ پروٹین خراب ہوجا ئے یا اپنا کام صحیح طرح سے کرنے کے قابل نہ رہے تو صحت کے کئی ایک مسائل اور ان گنت بیماریاں ہمیں گھیر سکتی ہیں جن میں موٹاپا اور چھاتی کا سرطان (بریسٹ کینسر) بطورِ خاص تشویشناک ہیں۔ اس تحقیق میں جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے علاوہ امریکا کے اسکرپس انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین شریک تھے۔ یاد رہے کہ آج کے زمانے میں موٹاپے کو بھی خطرناک امراض میں شامل کیا جاچکا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر سے لے کر دل کی کئی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ ایچ این ایف 4 اے پروٹین کے حوالے سے یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پروٹین کے یہی اثرات انسانوں پر بھی واقع ہوتے ہیں۔ ایچ این ایف 4 اے پروٹین کیوں خراب ہوجاتا ہے؟ ماہرین نے اس کا ذمہ دار ہمارے جدید طرزِ حیات (لائف اسٹائل) کو قرار دیا ہے: دن میں غیر ضروری طور پر سونے، پوری پوری رات جاگنے اور ایک سے دوسرے براعظم تک تیز رفتار سفر وغیرہ کے باعث جسمانی گھڑی میں اچانک آنے والی تبدیلیوں کے باعث یہ پروٹین خرابی کا شکار ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ہم اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ اپنے سونے جاگنے کے معمولات کو منظم رکھیں تاکہ ہماری جسمانی گھڑی متاثر نہ ہو اور اپنا کام درست طور پر کرتی رہے۔ بصورتِ دیگر، ہمیں انواع و اقسام کی بیماریوں کےلیے تیار رہنا چاہیے۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks