انار کا جوس Pomegranate Juice

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:55 AM
Threads
1,354
Messages
7,658
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
120.63
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
آج کل بازار سرخ اور گلابی اناروں سے بھرے ہوئے ہیں جو اپنی رنگت اور ذائقے کی وجہ سے ہمیں اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ اس اہم سوغات میں غذائی اجزا اور کئی امراض سے شفا بھری ہوئی ہے۔

جدید سائنسی تحقیق سے دیکھیں تو انار ان گنت غذائی اجزا اور ایک سو سے زائد فائٹو کیمیکلز سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ کیمیکلز کینسر سے بچانے کے علاوہ دل کو بھی بہترین حالت میں رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں برس سے انار طبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ انار کے مصدقہ فوائد میں سے چند یہ ہیں۔

کینسر سے بچاؤ

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انار کا رس پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم کرنے اور سرطان کے بعد کی صورتحال کو مزید پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر بہت سے اقسام کے کینسر میں انار اور اس کے رس کی افادیت ثابت ہوچکی ہے۔

دماغی صحت کے لیے مفید

انار میں بعض اینٹی آکسیڈنٹس ایسے ہوتے ہیں جو کسی اور پھل میں بہت کم مقدار میں ملتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس دماغی افعال کو بہتر رکھنے، یادداشت بڑھانے اور الزائیمر کے مرض کو روکتے ہیں۔

ہاضمے میں مددگار

معدے اور آنتوں میں اندرونی جلن بہت سی بیماریوں کی جڑ سمجھی جاتی ہے۔ انار کا رس اس کا مؤثر انداز میں خاتمہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر انار کا رس ڈائریا کی صورت میں استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں لیکن عام حالات میں اس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔

جوڑوں کا درد بھگائے

ایک جانب تو انار کے رس میں جلن اور سوزش دور کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں تو اس میں موجود خاص فلیوینولز ان تمام راستوں کو روکتے ہیں جن سے جوڑوں کا درد اور گٹھیا پیدا ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے کئی مطالعے کیے ہیں جن میں انار کے رس کی افادیت سامنے آئی ہے۔

انار اور امراضِ قلب

اگر کسی پھل کے رس کو دل کا سب سے بہتر دوست کہا جائے تو یہ اعزاز بھی انار کے جوس کو ہی ملے گا۔ محدود لیکن مضبوط شواہد کی بنیاد پر ہونے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ انار کا رس دل کی شریانوں میں خون کا بہاؤ برقرار رکھتا ہے۔ اس کے کئی اجزا شریانوں کی تنگی کو روکتے ہیں۔

لیکن یاد رہے کہ اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں یا کولیسٹرول کم کرنے کی دوا لے رہے ہیں تو انار کا رس ان کا اثر کم کردیتا ہے۔ اسی بنا پر دل کے مریض اپنےمعالج سے مشورے کے بعد ہی انار کا رس استعمال کریں۔

انار کے اینٹی وائرس اجزا

وٹامن سی اور وٹامن ای سے بھرپور انار کا رس کئی طرح کے وائرس اور انفیکشنز سے بچاتا ہے۔ تجربہ گاہوں میں انار کا رس بہت مؤثر ثابت ہوا ہے ساتھ ہی یہ سرد موسم کے انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:55 PM
Threads
877
Messages
13,136
Reaction score
14,725
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,462.24
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks