ذہنی مضبوطی اور اندرونی سکون

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:29 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
114.85
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
ذہنی مضبوطی اور اندرونی سکون کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد اس قابل ہوتے ہیں کہ وہ زندگی کی اونچ نیچ سے نمٹ سکیں اور مشکلات میں سے اپنی راہ نکال سکیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں دکھ درد نہیں ہوتا یا وہ اداس نہیں ہوتے۔ وہ جذبات کا تجربہ زیادہ گہرا ئی سے کرتے ہیں۔ لیکن وہ سب اچھا ہونے کی توقع یا دوسروں کو بدلنے کی سعی لاحاصل نہیں کرتے۔ وہ اپنی سوچ، احساسات اور کردار پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ اپنی ذات کو بہتر بنانا ان کی ترجیح ہوتا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت ہوتی ہے۔ وہ مندرجہ ذیل باتوں کو ترک کر دیتے ہیں جو ان کے اندرونی سکون یا داخلی آسودگی کو تباہ کر سکتی ہیں۔ ضرر رساں لوگوں سے تعلق: آپ کے ارد گرد لوگ آپ کی سوچ، احساسات اور کردار کو متاثر کرتے ہیں۔ جھوٹ بولنے والے، فضول گو، ستانے والے یا دھوکا دینے والے سے تعلق آپ کی آسودگی و فلاح کو متاثر کرتا ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد ایسے ضرر رساں افراد پر اپنی توانائیاں ضائع نہیں کرتے۔ خود کو ملامت کرنا: یہ سوچنا کہ ہر معاملے کے سو فیصد ذمہ دار آپ ہیں… چاہے یہ کسی رشتے کے متعلق ہو یا حادثے کے… اپنی ذات اور اردگرد کے بارے میں رائے کو متاثر کرتا ہے۔ آپ غلط چیزوں کو ہمہ وقت نہیں روک سکتے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد مناسب حد تک احتساب کرتے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ جو فیصلے انہوں نے کیے ان کے ذمہ دار وہ خود ہیں، لیکن وہ ان عوامل کو بھی تسلیم کرتے ہیں جو ان کے بس سے باہر ہیں، جیسے معیشت کی صورت حال، موسم یا دوسرے افراد کے فیصلے۔ خوشی کا پیچھا: یہ سوچنا کہ آپ کو ہر لمحہ خوشی کی ضرورت ہے، الٹ پڑ سکتا ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد اطمینان اور آسودگی پانے کے لیے سخت محنت کو تیار ہوتے ہیں۔ وہ فوری یا عارضی اطمینان پر اکتفا نہیں کرتے اور اس کی خاطر ہار نہیں مان لیتے۔ وہ طویل المدت مقاصد طے کر کے مستقبل روشن کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ پُرآسائش ماحول: پُرآسائش ماحول میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ لیکن بے آرام نہ ہونے کا بالآخر نقصان ہوتا ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے خوف پر قابو پاتے ہیں، کھوج میں رہتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو ہر ممکن حد تک آزماتے ہیں۔ مظلوم بننا: ایسی سوچ کا حامل فرد خیال کرتا ہے کہ یہ دنیا اسے آگے بڑھنے سے روکنے کے درپے ہے۔ اگر آپ اپنے تمام مسائل کا ذمہ دار بیرونی عوامل کو قرار دیں گے تو آپ زندگی میں خود کبھی ذمہ داری نہیں لیں گے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، چاہے ان فیصلوں کے نتائج کتنے ہی برے نکلیں۔ وہ ان معاملوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں جنہیں وہ کنٹرول کر سکتے ہوں۔ متاثر کرنا: دوسروں کی نظر میں خود کو پسندیدہ فرد ثابت کرنے کی کوشش میں زندگی کا بہت سا وقت ضائع ہو سکتا ہے۔ دوسروں سے اچھے الفاظ سننے کی خواہش سے آپ گویا خود کو ان کے حوالے کر دیتے ہیں۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنی صلاحیتوں سے مطمئن رہتے ہیں۔ وہ اس امر پر پریشان نہیں ہوتے کہ ان کے فیصلے کو دوسرے رد کرتے ہیں یا نہیں۔ وہ اپنی طے کردہ اقدار کے مطابق زندگی بسر کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ کمالیت کا حصول: شاندار کارکردگی کی کوشش کرنا صحت مندانہ رجحان ہے۔ لیکن کمالیت یا پرفیکشن کا حصول کٹھن ہوتا ہے۔ اگر آپ ناممکن کی حدود کو چھونے والے اہداف طے کریں گے تو کبھی اچھا محسوس نہیں کریں گے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ناکام بھی ہو سکتے ہیں اور غلطیاں بھی کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ بغض: آپ سوچتے ہوں گے کہ بغض کسی دوسرے کے نقصان کا سبب بنتا ہو گا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ غصے اور نفرت پر مبنی یہ جذبہ آپ کی اپنی زندگی کم کرتا ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد بغض اور کینہ رکھنے کے بجائے اپنی توانائیاں اچھے مقاصد پر صَرف کرتے ہیں۔ مادی اشیا کی لالچ: سرمایے کے انبار، بڑے سے بڑا گھر، اچھی سے اچھی کار یا مہنگا لباس ذہنی سکون کا باعث نہیں بن سکتے۔ ضروری نہیں ذہنی طور پر مضبوط افراد کم سے کم پر گزارہ کرنے والے ہوں، لیکن وہ مادی اشیا ہی کو خوشی اور اطمینان کا باعث نہیں سمجھتے۔ مکمل خود انحصاری: اپنے سارے کام خود کر کے ہم عظیم نہیں بن جاتے۔ وقتاً فوقتاً مدد طلب کرنا اہم ہوتا ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد مدد طلب کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔ یہ پیشہ ورانہ مدد بھی ہو سکتی ہے اور ضرورت کے وقت دوست کی معاونت بھی۔ یہ مان لینے سے کہ ہر سوال کا جواب ہمارے پاس نہیں ہوتا، ہمیں اندرونی سکون میسر آتا ہے۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:29 PM
Threads
849
Messages
12,324
Reaction score
14,294
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,443.30
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

Abu Dujana

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:29 PM
Threads
81
Messages
968
Reaction score
1,363
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
515.65
بہت اچھی شیئرنگ ہے۔۔ مزہ دوبالا ہوجاتا کہ اگر۔۔ ہیڈنگز الگ الگ لائنز میں آتی۔۔جیسے۔
ضرر رساں لوگوں سے تعلق۔۔۔
خود کو ملامت کرنا۔۔
۔
وغیرہ وغیرہ۔۔
:)
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks