حاضر دماغی کے ساتھ بولنے کا فن

Author
UrduLover

UrduLover

★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
479
Messages
2,244
Likes
1,614
Points
704
Location
Manchester U.K
#1
حاضر دماغی کے ساتھ بولنے کا فن

یونیورسٹی آف سٹینفورڈ کے کمیونینیکسن کے ماہر پروفیسرکا لیکچر سنا۔۔ایک گھنٹے کے لیکچر میں حاضر دماغی کے ساتھ بولنا اورموثر بولنے کا طریقہ سکھایا گیا۔۔۔سن کر کافی کچھ سیکھا۔۔اور میں چاہتا ہوں جو میں نے سیکھا وہ آپ تک بھی پہنچاؤں۔۔چلیں پھر ہو جائیں تیار۔۔کیا آپ کسی محفل میں بولنے یا بڑے مجمعے کے سامنے تقریر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں؟ ایک سروے کے مطابق 85فیصد لوگوں کو پبلک سپیکنگ کے دوران پریشانی ہوتی ہے اور باقی پندرہ فیصد جھوٹ بولتے ہیں۔۔
چیلنج یہ ہے کہ آپ اپنی پریشانی کیسے دور کریں۔۔اور کس طرح اپنا پیغام موثر طریقے سے لوگوں تک پہنچائیں۔۔اس کا حل کافی دلچسپ ہے۔۔ہچکچاہٹ سے بھاگنے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنائیں۔۔۔کیونکہ ہچکچاہٹ ہی وہ طاقت ہے جو آپ کوبولنے کے لئے توانائی فراہم کرتی ہے۔۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ بولنے کے دوران اپنی آڈینس کو engage کرنے کی کوشش کریں۔۔اور تاثر یہ دیں کہ جو لوگ آپ کی بات سن رہے ہیں وہ comfortable ہیں۔۔۔لوگوں کو ایگیج کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ان کو کچھ imagine کرنے کہیں۔۔یا کوئی دلچسپ اور آسان سا سوال کریں۔۔۔مثال کے طور پر میں آپ کو سے ایک سوال کرنے جا رہا ہوں۔۔آپ کو نیچے جو عبارت نظر آرہی ہے اس میں کل کتنے f ہیں۔۔۔؟
Finished files are the re-
sult of years of scientif-
ic study combined with the
experiences of many years​
3؟ 5؟ یا 6؟
اگر آپ کو چھ fنظر آئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی listening کافی مضبوط ہےاور یہی اچھا بولنے کا ایک اہم جزو ہے۔۔اور اس پر ہم بعد میں بار کریں گے۔
ایک بات کا خاص خیال رکھیں۔۔۔آپ کوایکٹر کی طرح پرفارم نہیں کرنا ۔۔آپ کا کام صرف بولنا ہے۔۔۔Conversation not performance
بات چیت دو طرح کی ہوتی ہے۔۔فی البدی بولنا اور منصوبہ بندی کے بعد بولنا۔۔۔ہماری زیادہ تر گفتگو فی البدی ہوتی ہے جسے ہم انگریزی میں spontaneous speaking کہتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ گفتگو کا آغاز کس طرح کیا جائے۔۔تو جناب۔۔۔انسانی نفسیات پر ہونے والی تحقیق کا نچوڑ یہ بتاتا ہے کہ گفتگو کا آغاز کسی سوال سے کریں۔۔اور عام فہم conversational زبان استعمال کریں۔گفتگو کرتے ہوئے۔نہ مستقبل کا سوچیں اور نہ ہی ماضی کا صرف حال میں رہیں۔۔اور حال میں رہنے کی ایک ٹپ یہ بھی ہے کہ آپ کوئی Toung twister بولیں اور بار بار بولیں۔۔اس سے آپ کو گفتگو کرنے میں آسانی ہوگی۔۔مثال کے طور پر آپ کچھ بھی ٹنگ ٹوسٹر بول سکتے ہیں۔جیسے کچاپاپڑ پکا پاپڑ۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔یہ جادوئی طریقے سے نہ صرف آپ کو پریزنٹ موڈ میں لائے گا بلکہ گفتگو میں آسانی بھی پیدا کرے گا۔۔
دوسری اہم ترین ٹپ یہ ہے کہ آپ اپنے آپ میں رہیں۔۔جو آپ ہیں وہی بولیں۔۔کسی دوسرے کی نظریات کی ملاوٹ شامل نہ کریں۔۔کچھ نہ بولنے سے بہتر ہے کہ کچھ stupid ہی بول دیں۔۔اس سے آپ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔۔اور آپ کو خو د کی جانچ کا موقع ملے گا۔۔
․اسے انگریزی میں کہتے ہیں۔۔dare to be dull
اچھا بولنے کاتیسرا اہم ترین پہلو۔۔یہ ہے کہ آپ اپنی سوچ کو reframe کر لیں۔۔بولنے کو چیلنج نہیں opportunity سمجھیں۔۔
چلیں یہاں پر ایک گیم کھیلتے ہیں۔آپ کے پاس اس وقت جو بھی دوست ہے اسے خیالی تحفہ دیں۔۔اور اس سے پوچھیں کہ اسے کیا تحفہ ملا۔۔وہ کچھ بھی کہہ دے گا۔مثلاٍ کیا خوبصورت گھڑی ہے، پرفیو م ہے وغیرہ وغیرہ۔۔اب آپ کو نہیں پتا کہ آپ نے اسے کیا فرضی گفٹ دیا۔۔لیکن اس کے جواب پر آپ کو پتہ چل جائے گا۔۔اس کے بعد آپ کا رسپانس کیا ہوگا یہی وہ گڑ ہے جو آپ spontaneous گفتگو میں سیکھ رہے ہیں۔۔اب آپ اپنے دوست کو بتائیں کہ آپ نے اس کے لئے یہ گفٹ کیوں دیا۔۔دراصل اس گیم کا مقصد حیران ہونے کی صورتحال میں موثر SPONTANEOUS گفتگو کرنے کا قابل بننا ہے۔۔حاضر دماغی سے گفتگو کرنے کے لئے آپ کو مثبت اپروچ اپنایا ہو گی۔۔YES AND ۔۔کی اپروچ۔۔۔No But کی نہیں۔۔۔ہر چیلنج کو صورتحال کے مطابق مواقع میں ری فریم کرلیں تو آپ بہترین سپیکر بن جائیں گے۔۔
اچھا بولنے کے لئے اچھا سننا بہت ضروری ہے۔۔آپ کتنے اچھے لسنر ہیں۔۔اس کے لئے بھی ایک دلچسپ گیم کھیلتے ہیں۔۔آپ اپنے پارٹنر کو پانی کا گلاس دینے کو کہیں۔۔اور لفظوں کی بجائے اسے صرف سپیلنگز میں بات کریں۔مثلاً۔جی آئی وی ای۔۔ایم ای۔۔اے۔۔جی ایل اے ایس ایس ۔۔او ایف۔۔ڈبلیو اے ٹی ای آر۔۔۔گیو می آ گلاس آف واٹر۔۔کیو ں کیا سمجھے؟ یہ ٹیکنک آ پ کو دوسرے کی بات پر فوکس کرنا سکھائے گی اور آپ اچھے لسنر بن سکیں گے۔۔کیونکہ اگر آپ اچھا سنیں گے تو پھر اچھا ریسپانڈ کریں گے۔۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رسپانڈ کیسے کریں؟تو اس کاجواب یہ ہے کہ آپ کہانی کی طرح بات سنانے کی کوشش کریں۔۔۔بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ آپ اہم ترین بات بھول جاتے ہیں۔۔اور بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے کہ مجھے یہ بات بھی کرنی چاہیے تھی۔اس کا حل بھی بڑا آسان ہے۔شاید یہ اہم ترین بات ہےجو آج آپ سمجھنے جا رہے ہیں۔۔کیونکہStructured information increases processing fluency
اب structured information کیسے بیان کی جائے۔۔اس کے دوطریقے ہیں۔۔
آپ گفتگو کرنے سے پہلے useful structures بنائیں۔۔
جیسے۔۔
Problem–àSolution–àBenefit
اور۔۔
What-àSo whatàWhat now​
یعنی۔۔آپ اپنی گفتگو کو تین کیٹیگریز میں ڈھالیں۔۔پہلی۔۔آپ مسئلہ بیان کریں۔۔پھر اس مسئلے کا حل دیں۔۔اور پھر اس کے فوائد بیان کریں۔۔پریکٹس کے لئے آپ کو بھی چیز پکڑیں اور ایک سیلز مین کے طور پر اپنے پارٹنر کو بیچنے کی کوشش کریں۔۔اس سے آپ کا اندر کھل کر سامنے آئے گا اور آپ کو اپنی بولنے کی صلاحیتوں کا اندازہ ہو گا۔۔یاد رکھیں۔۔چیلنجز آپ کو پریشان نہ کر پائیں۔کبھی اپنی آڈینس کو نہ چھوڑیں۔۔وقتاً فوقتاً مزاح کی باتیں بھی کریں۔۔اور اگر آپ سے کوئی مشکل سوال پوچھا جائے تو پوچھنے والے کو ایڈوائس دینے کا کہیں بال اس کے کورٹ میں چلا جائے گا۔۔بہتر بولنے کی ایک اور اہم ترین ٹپ یہ ہے کہ آپ سکائپ پر اپنا کیمرہ آن کر کے اس میں کسی بھی ٹاپک پر بالیں ۔۔بے شک اپنے ،تعلق بولیں۔۔اور پھر اپنی ریکارڈڈ ویڈیو سنیں، آپ کو خود اپنی کمزوریوں اور طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔۔
 

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi

Abu Dujana

★★★★☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Threads
56
Messages
686
Likes
709
Points
259
Location
Karachi, Pakistan
#3
کریں۔۔کچھ نہ بولنے سے بہتر ہے کہ کچھ stupid ہی بول دیں۔
ہاہاہ۔۔ یہ جملہ بہت پسند آیا۔۔۔۔
،
اچھے ٹپس ہیں۔۔ انکل جی۔۔
ہمارے ساتھ اشتراک کا شکریہ
 

ناعمہ وقار

Staff member
★★☆☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
24
Messages
969
Likes
1,090
Points
254
Location
Islamabad
#4
:umda:
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
32
Messages
1,139
Likes
1,705
Points
417
Location
Central
Show only guests
Top