آج سارے جواب دے ہی دیتی ہوں
دراصل آئی ٹی درسگاہ وہ پہلا فورم تھا جو میں نے انٹرنیٹ میسر آنے کے بعد اتفاقیہ طور پہ جوائن کر لیا، مجھے فورم وغیرہ کی کوئی سمجھ نہیں تھی، ہمیشہ یہی سنا تھا کہ انٹرنیٹ پہ کسی سے بات نہیں کرنی، یہ اچھی جگہ نہیں ہے وغیرہ وغیرہ، لیکن جب کچھ دن یہاں خاموشی سے ادھر ادھر گھوم پھر کر گزارے تو اچھا لگا، یہاں کا ماحول بہترین تھا، سب ایک دوسرے سے بے انتہاہ ہنسی مذاق کرتے لیکن مجال ہے کہ کوئی اخلاقیات کا دامن چھوڑ دے، یہ وہ وقت تھا جب یہاں رونق بھی بہت ہوتی تھی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ میں اس گھر کا حصہ بن گئی، ہر کسی کی
خوشی میں خوش اور دکھ میں دکھ محسوس ہونے لگا، بہت اچھے اچھے بہن بھائی ملے، بس کچھ ایموشنل اٹیچمنٹ ہوگئی، لیکن یہ سفر اتنا چھوٹا سا نہیں ہے کہ بیان کیا جا سکے، 2010 میں ، میں یہاں آئی تھی ، اتنے سالوں میں بہت کچھ دیکھا سیکھا ، قہقہے لگائے، لڑائیاں کی، روٹھے بھی منایا بھی تو ۔۔۔۔تو کچھ نہیں بلاوجہ ایموشنل سوال کر دیا ، پتہ نہیں کیا کیا یاد آگیا
مجھے تو سب اچھے لوگ ہی ملے، بہت ساروں سے تو اب رابطہ تک نہیں ہے،نام کس کس کے لوں، چلیں کچھ ان لوگوں کا ذکر کرتے ہیں جو اس وقت فورم پہ نظرنہیں آتے ہیں،جیسے ۔۔۔۔۔۔میں نے کچھ نام لکھے اور مٹا دیئے، کیونکہ میرے ذہن میں اتنے نام ہیں کہ سب کے سب لکھ ہی نہیں سکتی اور اگر اتنے نام لکھ بھی دوں اور کسی کا رہ گیا تو یہ غلط بات ہے
مینجمنٹ کو کیا مشورہ دوں، یہ مینجمنٹ ہی ہے کہ جس کی بدولت ہم آج بھی اس فورم سے جڑے ہوئے ہیں
فائنلی میں نے سب جواب دے دیئے ، اور آپ کو شکریہ کا موقع دے دیا