ڈاؤن لوڈ زون کلک سے درجنوں ونڈوز سافٹ ویئر انسٹال کریں

Author
UrduLover

UrduLover

★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
479
Messages
2,244
Likes
1,614
Points
704
Location
Manchester U.K
#1

کیا آپ جانتے ہیں کہ درجنوں پروگرامز صرف ون کلک یعنی صرف ایک کلک کی مار سے بھی انسٹال کیے جا سکتے ہیں؟
کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر کی انسٹالیشن ہمارے لیے ایک روزمرہ کا معمول ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو دوسروں کے کمپیوٹرز کو بھی ٹھیک کرتے ہوں انھیں تو روزانہ کئی کمپیوٹرز پر درجنوں پروگرامز انسٹال کرنا پڑتے ہیں جو کہ ایک انتہائی بورنگ کام ہے۔
لیکن اگر آپ چاہیں تو اس بور کام کو ’’ون کلک‘‘ میں بدل کر نہ صرف دلچسپ بنا سکتے ہیں بلکہ اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکتے ہیں۔
ون کلک انسٹالر
جی ہاں یہ کام ہو سکتا ہے ایک زبردست پروگرام ’’ون کلک انسٹالر‘‘ (OneClick! Installer) کی مدد سے جو کہ آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
:comment-please:
seizent
ڈانلود کریں
::dnld::

یہ پروگرام سیکڑوں عام استعمال کے پروگرامز بغیر کوئی انسٹالیشن پراسیس دکھائے اور بغیر فالتو قسم کی ٹول بارز کے بیک گراؤنڈ میں انسٹال کر سکتا ہے

اس کے لیے آپ جو پروگرامز انسٹال کرنا چاہتے ہیں اس پروگرام کی ڈائریکٹری میں موجود ’’سافٹ ویئر‘‘ کے فولڈر میں کاپی کر کے ’’ون کلک انسٹالر کو چلا دیں۔

آپ کو کسی بھی مرحلے پر نیکسٹ نیکسٹ نہیں کرنا پڑے گا اور تمام پروگرامز انسٹال بھی ہو جائیں گے۔
نئی نائٹ
اگر آپ اس کام کو مزید آسان بنانا چاہتے ہیں یعنی پروگرامز ڈاؤن لوڈ بھی کرنا نہیں چاہتے تو اس کے لیے نئی نائٹ سروس موجود ہے۔
نئی نائٹ کے ذریعے بس پروگرام منتخب کریں، یہ سارے پروگرامز صرف ایک کلک سے انسٹال کر دے گی وہ بھی بالکل ون کلک انسٹالر کی طرح یعنی بغیر نیکسٹ نیکسٹ کلک کرنے اور ٹول بارز وغیرہ سے بھی پاک۔
یہی نہیں نی نائٹ خود بخود آپ کے سسٹم کے مطابق 32 یا 64 بِٹ پروگرام بھی خود ہی منتخب کر سکتی ہے۔

تفصیل جانئے
پچھلے دنوں ایک نئے لیپ ٹاپ پر انسٹالیشن کرنا پڑی۔ صرف ونڈوز ہی انسٹال نہیں کرنا تھی بلکہ اس پر ضروری تمام سافٹ ویئر بھی انسٹال کرنا تھے۔ میری عادت ہے کہ ہمیشہ تمام سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹڈ یعنی تازہ ترین ورژنز استعمال کرتا ہوں۔
ونڈوز تو انسٹال کر لی لیکن جب سافٹ ویئر کی باری آئی تو اس پر کئی گھنٹے صرف ہو گئے۔ سب سے پہلے تو فائر فوکس اور کروم براؤزر انسٹال کیے کہ ان کے بغیر گزارہ نہیں۔ ویب براؤزر نے انسٹال ہوتے ہی فلیش کا پلگ اِن مانگ لیا۔ فلیش انسٹال کرنے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس انسٹال کیا کیونکہ ایم ایس ورڈ اور ایکسل کی سارا دن ضرورت رہتی ہے۔
اب باری آئی مسینجرز کی تو پہلے ونڈوز لائیو مسینجر اور یاہو انسٹال کیے پھر اسکائپ بھی یاد آگیا۔ موویز دیکھنے کے لیے اپنا پسندیدہ ’’کے ایم پلیئر‘‘ انسٹال کیا۔ موویز ڈاؤن لوڈ کر لیے یوٹورینٹ بھی ڈالنا پڑا۔
پی ڈی ایف فائلیں دیکھنے کے لیے کوئی پی ڈی ایف ویوور بھی سسٹم میں ہونا ضروری ہے۔ اس لیے مفت دستیاب ’’فوکس اِٹ پی ڈی ایف ریڈر‘‘ انسٹال کرلیا۔ سسٹم میں اینٹی وائرس نہ ہو، یہ کیسے ممکن ہے۔ سوچا ایواسٹ مفت بھی ہے اور اچھا بھی، لہٰذا اسی کا انتخاب کیا۔
ٹیم وویور بھی اکثر اوقات ضرورت پڑتا رہتا ہے اس لیے اس کی انسٹالیشن بھی ضروری ٹھہری۔ فائلز زِپ اور اَن زپ کرنا تو ہمارا روز مرہ کا کام ہے، اس کے لیے وِن رار ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا۔ ویب سائٹ کی فائلیں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے فائل زیلا کا موجود ہونا ضروری تھا تو فائلیں ایڈٹ کرنے کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس کا بھی۔ آئی پوڈ میں گانے ڈالنے کے لیے آئی ٹیونز انسٹال کیا تو یاد آیا کہ گوگل ڈرائیو تو انسٹال کیا ہی نہیں…!!
اب آپ خود سوچیں سافٹ ویئر کی ایک لمبی لائن ہوتی ہے۔ ہر سافٹ ویئر کو باری باری ڈاؤن لوڈ اور اس کے بعد انسٹال کرنا کس قدر جھنجٹ کا کام ہے۔ وقت تو اس میں برباد ہوتا ہی ہے اس کے علاہ اس ساری لسٹ کو یاد رکھنا بھی آسان کام نہیں۔ اکثر تو ہم کئی کام کی چیزیں انسٹال کرنا بھول ہی جاتے ہیں۔
اس مسئلے کا ایک بڑا ہی آسان ’’نی نائٹ‘‘ (Ninite) کی صورت میں موجود ہے۔ نی نائٹ کی ویب سائٹ پر کیٹیگری کے حساب سے تمام ضروری سافٹ ویئر کے نام موجود ہیں۔ آپ جو جو سافٹ ویئر انسٹال کرنا چاہتے ہیں، انھیں منتخب کر کے ایک چھوٹا سا انسٹالر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس انسٹالر کو چلانے سے یہ آپ کے تمام منتخب کردہ سافٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا۔
جی ہاں نہ صرف ڈاؤن لوڈ کرے گا بلکہ تمام سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے انسٹال بھی کر دے گا۔یہ انتہائی مفید ویب سائٹ آپ اس ایڈریس سے ملاحظہ کر سکتے ہیں:
http://ninite.com
نی نائٹ کا کہنا ہے کہ آپ صرف اپنے پروگرامز منتخب کر کے انسٹالر حاصل کر لیں باقی کام نی نائٹ پر چھوڑ دیں۔ذاتی استعمال کے لیے یہ سروس بالکل مفت دستیاب ہے جب کہ کمرشل استعمال کے لیے اسے خریدنا پڑتا ہے۔
اگر آپ کسی کمپنی میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تو اپنے نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز پر سافٹ ویئر انسٹال اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے نی نائٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔


یقینا آپ کومعلوم ہو گا کہ ونڈوز ہو یا کوئی بھی سافٹ ویئر، اس کا تازہ ترین ورژن ہی استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ اپنے پہلے دستیاب ورژن سے ہمیشہ بہتر اور محفوظ ہوتا ہے۔ اس لیے ’’نی نائٹ اپ ڈیٹر‘‘ جو کہ قیمتاً دستیاب ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سسٹم پر انسٹال تمام سافٹ ویئر اپ ڈیٹ رہیں۔
یہ بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے انسٹال سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھتا ہے اور جیسے کسی سافٹ ویئر کا تازہ ورژن دستیاب ہوتا ہے یہ فوراً اسے ڈاؤن لوڈ کر کے اپ ڈیٹ کر دیتا ہے۔ اگر آپ کسی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو یہ آپشن بھی دستیاب ہے۔
ونڈوز کے علاوہ نی نائٹ لینکس کے لیے بھی دستیاب ہے۔نی نائٹ پر تقریباً تمام ضروری سافٹ ویئر موجود ہیں۔ ہم یہاں صرف کچھ اہم سافٹ ویئر کا ذکر کریں گے، مکمل لسٹ دیکھنے کے
لیے آپ ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔

پلگ اِنز
فلیش جاوا سلور لائٹ شاک ویو ڈاٹ نیٹ
امیجنگ
پکاسا گمپ ارفان ویو فاسٹ اسٹون
ڈاکیومنٹس
مائیکرو سافٹ آفس (ٹرائل ورژن) اوپن آفس ایڈوبی ریڈر
سیکیوریٹی
اواسٹ اے وی جی مال ویئر بائٹس اسپائی بوٹ
فائل شیئرنگ
ای میول یو ٹورینٹ
آن لائن اسٹوریج

ڈراپ باکس گوگل ڈرائیو اسکائی ڈرائیو

اگر آپ کے نی نائٹ میں موجود کوئی سافٹ ویئر پہلے سے کمپیوٹر میں انسٹال اور اپ ڈیٹڈ ہو
تو نی نائٹ اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ نہیں کرتا۔
ویب سائٹ پر تمام پروگرامز کی لسٹ دیکھ کر اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی اہم پروگرام اس لسٹ میں شامل نہیں تو آپ اس کے متعلق ویب سائٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
آئیے اب آپ کو اس کے مفید فیچرزبتاتے ہیں۔
نیکسٹ، نیکسٹ سے نجات
سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے کتنی بار آپ کو نیکسٹ نیکسٹ پر کلک کرنا پڑتا ہے۔ لیکن نی نائٹ تمام سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ میں ہی انسٹال کردیتا ہیں۔ یعنی کسی نیکسٹ پر کلک کرنا تو دُور کی بات، کوئی سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہوئے آپ کو نظر بھی نہیں آتا۔
کوئی ٹول بار نہیں
اکثر لوگ سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے ان میں موجود غیر ضروری ٹول بارز کو بھی انسٹال کر لیتے ہیں۔ یہ ٹول بارز براؤزر کی کارکردگی کو تباہ کر دیتی ہیں۔ نی نائٹ سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے کسی قسم کی ٹول بار یا کسی فالتو چیز کو انسٹال نہیں ہونے دیتا۔
ہمیشہ تازہ ترین سافٹ ویئر
نی نائٹ انسٹالر آپ نے جب بھی بنایا ہو یہ ہمیشہ ہر سافٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن ہی ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتا ہے۔
سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں
اس کی مدد سے آپ اپنے انسٹال شدہ آؤٹ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ جو سافٹ ویئر پہلے سے اپ ڈیٹ ہو یہ اسے دوبارہ انسٹال نہیں کرتا بلکہ صرف آؤٹ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کے تازہ ورژن ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
بغیر کسی سائن اپ کے
نی نائٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کا اکاؤنٹ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔
64بِٹ یا 32 بِٹ
نی نائٹ خودکار طریقے سے چیک کر لیتا ہیں کہ آپ کا سسٹم 64بِٹ ہے یا 32 بِٹ اور پھر اسی حساب سے موزوں سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔


 
Last edited:

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
Author
UrduLover

UrduLover

★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
479
Messages
2,244
Likes
1,614
Points
704
Location
Manchester U.K

Abu Dujana

★★★★☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Threads
56
Messages
686
Likes
709
Points
259
Location
Karachi, Pakistan
#4
ما شا ء اللہ۔۔۔ بہت ہی اچھا اشتراک انکل جی۔
:)
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
32
Messages
1,139
Likes
1,705
Points
417
Location
Central
Show only guests
Top