الیکٹرونکس پراجیکٹس قسط اول

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
12:54 PM
Threads
247
Messages
704
Reaction score
1,091
Points
510
Gold Coins
470.04
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو اس سلسلے کے تحت میں الیکٹرونکس کے چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس لایا کروں گا انشاء اللہ
تو آغاز کروں گا اپنے ایک پرانے اور دستیاب پراجیکٹ سے اور وہ ہےزلزلہ سائرن الارم
دوستو ملک عزیزمیں آٹھ اکتوبر2005 کا تباہ کن زلزلہ اور اسکے نتیجے میں بار بار آنے والے ان کے جھٹکوں کی وجہ سے بالعموم ہر وقت اور بالخصوص رات کے وقت وہم اور یقین کے کشمکش نے مجھے مجبور کردیا تھا کہ ایک ایسی چھوٹی سی مشین بنائی جائے کہ جس سے وہم اور یقین میں تعین کرنا آسان ہوکیوں کہ رات کے وقت آنے والے زلزلے کے جھٹکے کے وقت یہی کشمکش رہتی تھی کہ یہ زلزلہ ہے یا ہمارا وہم
کئی دفعہ رات کو زلزلے کا جھٹکا ہوتا تھا لیکن ہم اسے اپنا وہم سمجھ کر ٹال دیتے تھے ۔ صبح پھر پتا چلتا تھا کہ رات کو زلزلے کا جھٹکا تھا ہمارا وہم نہیں ۔توپھرمیں نے اس وقت ایک انتہائی آسان سا سرکٹ بناکر جس سے ایک ایسی چوٹھی سی مشین بنائی جو عین زلزلے کے وقت کے سائرن دیتا تھا۔
ایک سوال اور اس کا جواب
وہ یہ ہے کہ زلزلے کے وقت تو سب کو پتہ چلتا ہے کہ زلزلہ ہے۔اس مشین کا کیا فائدہ ؟
تو دوستو اس کا فائدہ یہ ہے کہ جیسا میں عرض بھی کرچکاہوں کہ یہ آپکے وہم کو یقین میں بدلتا ہے ۔ کیوں کہ اگر رات کا وقت ہو اور زلزلہ آجائے تو رات کو اس مختصر وقت میں تصدیق کرنا بھی نا ممکن ہوتا ہے اور اگر اس وقت آپ اپنا وہم سمجھتے رہے تو ممکن ہے کہ آپ کا کام ہھی ہوجائے
اس لیے اس مختصر سے وقت میں وہم اور یقین میں تعین جتنی جلدی اس مشین کے ذریعے ممکن ہے شاید ہی کوئی دوسرے ذریعے سے ہو
مشین بنانے کے لیے درکار چیزیں
اس کو بنانے کیلئے درکار چیزوں میں ایک عدد ایریل یا کوئی بھی سٹیل سٹیک چل جائے گا ، ،ایک عدد الارم سپیکر ، دو رزسٹر ، ایک عدد ڈائیووڈ، ایک عدد ٹرانسسٹر دیئے گئے ویلیوز کے مطابق ،ایک عدد کیسنگ فل سرکٹ کیلئے اور ایک عدد کیسنگ سیلز کیلئے اورحسب ضرورت کیبل وائر تو اسے دئے گئے ڈایا گرام کے مطابق بنائیں انشاء اللہ مشین بن جائی گی ۔پھر اس کو دیوار میں کسی بھی جگہ فکسڈ کرکے لگالیں جیسے ہی زلزلے کی وجہ سے دیوار معمولی سی تھرتھراہٹ کریگی مشین سائرن دینا شروع کردیگی ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈایا گرام
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
12:54 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top