PakArt UrduLover
Thread Starter

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace

Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 12:34 PM
- Threads
- 1,354
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,966
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 120.63

میری سوچمشرق میں چونکہ مردوں اور عورتوں کی دوستی نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہے اس لیے مشرقی عورتیں مردوں سے ہاتھ ملاتے بھی کتراتی ہیں۔ دوستی تو ایک طرف بعض مشرقی گھرانوں میں لڑکیوں کو اپنے ماں باپ سے اور عورتوں کو اپنے شوہروں سے اجازت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے ان کزنز سے بھی ہاتھ ملائیں جن کے ساتھ وہ بچپن میں کھیلی ہوتی ہیں۔ جوان ہوتے ہی ان کزنز کو علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔
میری نگاہ میں بچوں اور نوجوانوں کو لمس کی نفسیات سمجھانے کی ضرورت ہے تا کہ وہ شفقت‘ دوستی‘ رومانس اور ہوس کے لمس میں تمیز کر سکیں۔ میں انسانی جسم کو بہت محترم سمجھتا ہوں جس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے۔
جوں جوں ہم انسانی نفسیات سے واقف ہو رہے ہیں ہم یہ جان رہے ہیں کہ ہمیں کسی کے جسم کو اس کی مرضی کے بغیر نہیں چھونا چاہیے چاہے وہ اپنی بیوی یا شوہر کا جسم ہی کیوں نہ ہو۔ کسی کے جسم کو چھونا اعتماد اور اعتبار کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہر انسان کو اپنے جسم پر اختیار ہے وہ صرف اس شخص کو اسے چھونے کی اجازت دیتا ہے جس پر وہ اعتبار کرتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ انسانی رشتوں میں اعتبار اور اعتماد کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ جب کوئی شخص ہمیں محبت سے چھوتا ہے تو دل کی کلی کھل اٹھتی ہے اور اگر بد نیتی سے چھوتا ہے تو دل کی کلی مرجھا جاتی ہے۔ صحتمند رشتوں میں عزت ‘احترام اور محبت آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔ محبت میں دوستی بہت اہم ہے۔ چاہے دو مرد ہوں دو عورتیں ہوں یا ایک مرد اور ایک عورت۔ ان میں مخلص دوستی ہے تو لمس محبت کی کرامات دکھاتا ہے اور جسم ریشم بن جاتا ہے اور اگر رشتوں میں بے حرمتی ہے تو جسم کیکٹس کا پودا بن جاتا ہے اور پھر لمس سے خوشبو آنے کی بجائے دل زخمی ہو جا تا ہے۔ میں ایسے میاں بیوی کو بھی جانتا ہوں جن کے بے محبت کے لمس نے ان کے جسموں کو کیکٹس بنا رکھا ہے۔
اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ انسانی رشتوں میں لمس کی نفسیات کی کیا اہمیت ہے۔

Previous thread
Next thread