ITDarasgah is Back آئی ٹی درسگاہ کی بحالی

Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#1
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام

دوستو !جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ، گذشتہ ایک عشرے سے بھی زائد وقت سے دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اس دور میں انٹرنیٹ پر موجودگی قوموں، اداروں اور افراد کے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے۔ نت نئے رحجانات کے جنم لینے سے اداروں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں فورمز کے ذریعے آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسی ضرورت کومد نظررکھتےہوئے آج سے 9 سال قبل مئی 2009 میں آئی ٹی درسگاہ فورم کا آغاز کیا گیا تھا اور اس فورم کے قیام کا بنیادی مقصد اردو زبان میں آئی ٹی کی تعلیم کا فروغ تھا اور اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے آئی ٹی درسگاہ کے پاس اپنے وقت کی سب سے قابل ٹیم موجود رہی ہے جس نے بلاشبہ پاکستانی اردو فورم ورلڈ میں نہ صرف اپنی دھاک بٹھائی بلکہ اراکین اور قارئین تک جدید آئی ٹی مضامین کو سہل اردو زبان میں پیش کیا اور قدم قدم پر اپنے اراکین اور قارئین کی آئی ٹی کے مسائل کے حوالے سے رہنمائی کی۔ یہی وجہ تھی کہ ایک وقت تک آئی ٹی درسگاہ کی ٹیم کو پاکستانی اردو فورم ورلڈ میں ایک ضرب المثل حیثیت حاصل رہی۔ ایسی بہترین اور یک جان ٹیم نہ تو کوئی فورم پہلے پیش کرسکا نہ اس ٹیم کے منظر عام پر آنے کے بعد کسی پاکستانی اردو آئی ٹی فورم کی جانب سے ایسی کوئی مثال پیش کی جاسکی۔​
وقت تیزی سے آگے بڑھتا رہا اور اس دوران آئی ٹی درسگاہ فورم اور اسکی مشہورِ زمانہ ٹیم نے کئی نشیب و فراز دیکھے ، پھر وقت کا دھارا تھمنے لگا ، جس ٹیم کی مثالیں زمانہ دیتا تھا اسے شاید کسی کی نظر لگ گئی، شاید جذبے سرد پڑ گئے یا ترجیحات تبدیل ہوگئیں یا اجتماعی مفادپر ذاتی مفاد غالب آگیا،لیکن پڑھنے اور پڑھانے کا جو سلسلہ مئی 2009 میں شروع کیا گیا تھا وہ آہستہ آہستہ رکنے لگا اور پھر ایک طویل وقفہ اور خاموشی پھیل گئی بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اردو زبان میں آئی ٹی کے علوم کے فروغ کا یہ سلسلہ گذشتہ ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے سے جیسے تھم سا گیا تھا۔ یقیناً کچھ دلوں اور ذہنوں کی ترجیحات اور جذبات تبدیل ہوچلے تھے لیکن ابھی بھی کچھ دماغ اور دل ایسے تھے جو روزِ اول کی طرح سوچتے اور دھڑکتے تھے، جن سے یہ طویل ہوتی خاموشی برداشت نہ ہوتی تھی، جو پڑھنے اور پڑھانے کے اس سلسلے کو رکتا ہوا دیکھنا برداشت نہیں کر پا رہے تھے، جو روزِ اول کی طرح اراکین و قارئین کی رہنمائی اور انکے مسائل کے حل کے اس سفر کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔

اس میں کچھ شک نہیں کہ اردو فورم بنانا اور اسے جاری رکھنا کوئی گڈی گڈے کا کھیل نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔؎ اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے ۔۔۔۔ والا معاملہ ہوجاتا ہے، بالخصوص جب صاحب حیثیت اور صاحب استطاعت احباب منظر سے غائب ہوجائیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب وسائل پیچھے رہ جائیں تو درپیش مسائل صرف بھرپور جذبات کی طاقت سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں، کچھ دلوں میں ابھی بھی دبی دبی چنگاریاں سلگ رہی تھیں، پھر دل سے دل ملے ، بات آگے بڑھی، کچھ نئے اور کچھ پرانے مخلص احباب جمع ہوئے اور پڑھنے اور پڑھانے کے اس سلسلے کی بحالی کے لئے کوششوں کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ طے یہ کیا گیا کہ اس سلسلے کی مکمل بحالی صرف "اخلاص اور جذبات" سے ہی ممکن ہے اس لئے ابتداء میں چند احباب نے اکھٹے ہوکر اس سلسلے کو دوبارہ سے مرتب کرنے اور اسے پھر سے گذشتہ بلندیوں اور رفعتوں تک پہنچانے کی کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اور یہ فیصلہ صرف اور صرف اس فورم کی قیام کے بنیادی مقصد یعنی "پڑھنے اور پڑھانے" کے سلسلے کو جاری و ساری رکھنے کے لئے کیا گیا، آئی ٹی درسگاہ کبھی بھی مالی منفعت کے لئے نہ تو قائم ہوا تھا ، نہ کبھی اس مقصد کے لئے یہاں کسی نے کام کیا اور نہ ہی اس مقصدکے لئے اسے بحال کیا گیا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ آئی ٹی درسگاہ کی مشہورِ زمانہ ٹیم کو جو عزت اور بلندی نصیب ہوئی تھی وہ صرف اور صرف آئی ٹی درسگاہ کی مرہونِ منت تھی کہ نہ فورم ہوتا نہ کوئی ٹیم زمانے میں مشہور ہوتی، بقول غالبؔ "نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا؟" تو جس کی وجہ سے ہمیں زمانے میں پہچان ملی اس کا بھی ہم پر کچھ حق تھا اور ہے اور اسی حق کو اداء کرنے کے لئے کچھ دوست نئے جذبے اور ولولے سے ایک بار پھر اکھٹے ہوئے ہیں اور ارادہ یہ ہے کہ آئی ٹی درسگاہ کے تمام پرانے دوستوں کو پھر سے اکٹھا کیا جائے اور وہی مشہور زمانہ ٹیم ایک بار پھر اپنے اراکین و قارئین کی رہنمائی اور انکے مسائل کو حل کرنے اور اردو زبان میں آئی ٹی علوم کی ترویج و اشاعت میں جت جائے جوکہ ہمارے شاندار ماضی کا خاصہ رہا ہے۔

میں آئی ٹی درسگاہ کے تمام سابقہ ٹیم ممبرز سے گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ آئیں ہم سب ساتھ مل کر پڑھنے اور پڑھانے کی اس دنیا کی دوبارہ سے آبیاری کریں، ہم نے جو سیکھا وہ اسی درسگاہ کا مرہون منت ہے تو اس علم کو آگے بڑھانا اور دوسروں تک پہنچانا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے۔ ہمارے تمام ہی ٹیم ممبرز ماشااللہ ایک سے ایک بہترین مقام پر موجود ہیں اور اس میں ایک حصہ آئی ٹی درسگاہ کا بھی ہے ، ہم سب نے اپنے زمانے میں دوسروں سے سیکھا تو آج اس علم اور مہارت کو دوسروں تک پہنچانے کی ذمہ داری بھی ہم ہی پر عائد ہوتی ہے۔ تو آئیں ایک بار پھر سے مل کر پڑھنے اور پڑھانے کے اس سلسلے کو جاری و ساری کریں اور خلقِ خدا کی آئی ٹی کے میدان میں رہنمائی اور فروغ علم کے اس سفر میں ایک دوسرے کے ہمسفر بن جائیں۔

اللہ پاک ہمیں ان مقاصد کو نیک نیتی اور حوصلہ مندی سے حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

آمین​
 

Abu Dujana

★★★★☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Threads
56
Messages
686
Likes
709
Points
259
Location
Karachi, Pakistan
#2
زندگی جہد مسلسل ہے تماشا تو نہیں
وہی جیتے ہیں جو رہتے ہیں طوفانوں کی طرح
۔
آئی ٹی درسگاہ کی سابقہ ٹیم واقعی ایک طوفان تھی۔ کمال کا ٹیلنٹ اور زبردست قابلیت کے حامل ٹیم کا ایک ایک فرد علامہ اقبال کا شاہین تھا۔ ۔ ۔اب ان شاہینوں سے عرض ہے۔ ۔ کہ۔ ۔ ۔
شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے ۔ ۔ ۔
اس آگ کو اور بھی بازوؤں کی ہوا دے۔ ۔ ۔
۔
آئی ٹی درسگاہ ان شاہینوں کی آج بھی متلاشی ہے اور ان کا اصل ٹھکانہ بھی۔ ۔ ۔
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کی گنبد پر
تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
۔
۔
آؤ شاہینوں! آپ کی "بسیرا" کی جگہ آئی ٹی درسگاہ ہے واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر فورمز نہیں۔ ۔ ۔
۔
ڈاکٹر صاحب نے کمال کا تھریڈ لکھا ہے۔ تمام دعاؤں پر آمین
 

Afzal339

★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
149
Messages
469
Likes
669
Points
259
#3
وعلیکم السلام
جی بالکل ڈاکٹر صاحب
تمام پرانے ممبرز سے میں بھی یہی کہوں گا
کہ آئیں اس جگہ کی طرف جہاں سے کچھ سیکھاتھا
اور نئے ممبرز کو اب کچھ سکھائیں​
 

LAIQUE SHAH

★☆☆☆☆
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
4
Messages
179
Likes
291
Points
128
#4
السلام وعلیکم امید کرتا ہوں آئے ہوئے اور آنے والے تمام ساتھی خیریت سے ہونگے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے فورم کو دوبارہ آن لائن دیکھ کراور شاہد بھائھی کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فورم کو دوبارہ زندگی دی اس وقت راستے میں ہوں موبائل سے لکھنا مشکل ہے کمپیوٹر کے پاس پہنچ کر تفصیل سے بات کروں گا
 
Joined
May 6, 2018
Threads
0
Messages
1
Likes
7
Points
8
Location
Pakistan
#5
وعلیکم السلام
آئی ٹی درسگاہ کو پھر سے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس فورم کو پہلے سے بھی زیادہ ترقی عطاء فرمائے
آمین۔
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#6
وعلیکم السلام
آئی ٹی درسگاہ کو پھر سے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس فورم کو پہلے سے بھی زیادہ ترقی عطاء فرمائے
آمین۔
ثم آمین۔ بہت شکریہ ملک برو آپ کو واپس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اب آپ نے آنا جانا برقرار رکھنا ہے۔ ۔ ۔ بٹن دباکے
 
Joined
May 6, 2018
Threads
6
Messages
18
Likes
26
Points
13
Location
Karachi
#7
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آئی ٹی درسگاہ کو ایک بار سے لائیو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔۔۔ انشاء اللہ اب ہم ساتھ ہیں۔
 

Ata Rafi

☆☆☆☆☆
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
5
Messages
127
Likes
199
Points
109
Location
Karachi
#8
السلام وعلیکم امید کرتا ہوں آئے ہوئے اور آنے والے تمام ساتھی خیریت سے ہونگے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے فورم کو دوبارہ آن لائن دیکھ کراور شاہد بھائھی کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فورم کو دوبارہ زندگی دی اس وقت راستے میں ہوں موبائل سے لکھنا مشکل ہے کمپیوٹر کے پاس پہنچ کر تفصیل سے بات کروں گا
واقعی، شاہد بھائی کی کاوش قابل داد ہے۔ اللہ انہیں بہتر بدلہ دے۔
 
Joined
May 6, 2018
Threads
0
Messages
1
Likes
3
Points
8
Location
Karachi
#9
آمین

ماشاءاللہ
آئی ٹی درسگاہ کو واپس دیکھ کے بہت خوشی ہوئی
 

AM

☆☆☆☆☆
Expert
Writer
Joined
May 6, 2018
Threads
9
Messages
122
Likes
255
Points
128
Location
Arifwala
#10
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
فورم ایک بہترین جگہ ہے، صاف ستھرا ماحول اور بے پناہ معلومات کا خزانہ، ری اوپن ہونے اور پرانے دوستوں کو پھر سے ایک جگہ جمع ہوتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔۔
 

X 2

★★★☆☆
☆☆☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
98
Messages
639
Likes
1,676
Points
527
#11
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
فورم ایک بہترین جگہ ہے، صاف ستھرا ماحول اور بے پناہ معلومات کا خزانہ، ری اوپن ہونے اور پرانے دوستوں کو پھر سے ایک جگہ جمع ہوتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔۔
واہ جی واہ کیا کہنے ہیں، درست فرمایا

یہ بھی شاید آپ ہی نے کہا تھا کہ
مستند ہے میرا فرمایا ہوا
عارفوالا سے ہوں میں آیا ہوا
 

X 2

★★★☆☆
☆☆☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
98
Messages
639
Likes
1,676
Points
527
#12
اچھا میں تو سمجھا تھا کہ اس بار ٹرین بنا وسل دیئے ہی چل پڑی ہے لیکن چند دنوں بعد ہی باقاعدہ تقریب سجادی گئی ہے ۔ بہت خوشی ہوئی۔ اللہ کرے یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہے​
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
32
Messages
1,139
Likes
1,705
Points
417
Location
Central
#13
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!آپ نے بہت عمدگی سے فورم کے آئندہ مقاصد اور گزرے حالات سپرد قلم کیے ہیں۔
جو آپ نے لکھا ہے اس کے بعد مزید کچھ کہنے لکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کی اور ساتھیوں کی کوششوں کو کامیاب کرےاور نظر بد سے محفوظ رکھے آمین۔
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
32
Messages
1,139
Likes
1,705
Points
417
Location
Central
#14
السلام وعلیکم امید کرتا ہوں آئے ہوئے اور آنے والے تمام ساتھی خیریت سے ہونگے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے فورم کو دوبارہ آن لائن دیکھ کراور شاہد بھائھی کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فورم کو دوبارہ زندگی دی اس وقت راستے میں ہوں موبائل سے لکھنا مشکل ہے کمپیوٹر کے پاس پہنچ کر تفصیل سے بات کروں گا
وعلیکم السلام
آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، آئی ٹی درسگاہ کا پودا آپ نے ہی لگایاتھا:coffee:،۔۔
الحمد للہ کہ درسگاہ فورم پھر سے قائم ہوگیاہے۔
اللہ تعالیٰ اس فورم کو پھلتا پھولتارکھے آمین۔
 

UMAR ISLAM

☆☆☆☆☆
Designer
Expert
Joined
May 7, 2018
Threads
3
Messages
131
Likes
194
Points
124
Location
Mansehra
#15
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
واقعی فورم کو دوبارہ آن لائن دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی اور خوشی میں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا لکھوں اورکن الفاظ سے اس اقدام کو سراہوں۔ بلا شبہ ایک بہترین فورم کو اسکا حق دیاہے شاہد بھائی نے۔ اللہ تعالٰی اس فورم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے۔ آمین
 

ناعمہ وقار

Staff member
★★☆☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
24
Messages
969
Likes
1,090
Points
254
Location
Islamabad
#16
وعلیکم السلام
اس وقت فورم کو دوبارہ سے جیتا جاگتا دیکھ کے جو خوشی ہو رہی ہے وہ بیان سے باہر ہے
فورم کی واپسی سب کو بہت بہت مبارک ہو
اللہ پاک اس فورم کو خوب ترقی عطا فرمائے
آمین
 

UrduLover

★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
479
Messages
2,244
Likes
1,614
Points
704
Location
Manchester U.K
#17
السلام علیکم ۔ شاھد صاحب نے بہت عمدہ طریقہ فورم کے متعلق تفصیل سے تمام پہلووں پر روشنی ڈالی ہے۔اور امید وقت کیساتھ سبھی ممبران پہلے کیطرح ایکٹیو ہو جایئں گے۔شاھد میاں کی تمام کاوشیں رنگ لایئں گی اور سیکھنے سکھانے کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جائے گا۔​
 
Last edited:

silentjan

☆☆☆☆☆
Joined
May 11, 2018
Threads
2
Messages
33
Likes
43
Points
18
Location
Alkamoonia
#18
وعلیکم السلام۔ بڑی خوشی ہوئی دوبارہ سے اس گلستان کو آباد دیکھ کر۔
ان شاءاللہ دوبارہ سے اس گلستان کی آبیاری کرکے اس کو خوشبؤوں سے معطر کریں گے۔
 

Lovely Eyes

☆☆☆☆☆
Joined
Apr 28, 2018
Threads
40
Messages
154
Likes
183
Points
59
#19
بہت خوشی ہوئی یہ سب پڑھ کر​
 

Derwaish

☆☆☆☆☆
Joined
May 18, 2018
Threads
10
Messages
92
Likes
146
Points
56
Location
Bruxelles
#20
And finally we are back ......:love:
 
Show only guests
Top