- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 8:59 PM
- Threads
- 81
- Messages
- 968
- Reaction score
- 1,366
- Points
- 452
- Location
- Karachi, Pakistan
- Gold Coins
- 516.09

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا اور کہا کہ صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ایک بینک کے سوا دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے اور نہ ہی کسی بینک یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے آگاہی دی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا،لیکن اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، بین الاقوامی پیمنٹ اسکیموں سے تعاون لینے کی ہدایات بھی کی ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک اسلامی بینک کے آن لائن سسٹم پر سائبر حملہ ہوا تھا، جس میں ہیکرز نے عالمی ادائیگیاں کی تھیں۔
گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔
جنگ نیوز۔۔۔ 7 نومبر 2018

Previous thread