کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

ناعمہ وقار

Thread Starter
Staff member
★★★★☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Messages
1,390
Reaction score
1,556
Points
372
Location
Islamabad
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چُپ رہے کوئی
کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی

ثابت ہوا سکونِ دل و جان نہیں کہیں
رشتوں میں ڈھونڈتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی

ترکِ تعلقات تو کوئی مسئلہ نہیں
یہ تو وہ راستہ ہے کہ چل پڑے کوئی

دیوار جانتا تھا جسے میں، وہ دھول تھی
اب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی

میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اُگلتا پھرے کوئی

اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے
یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی

ہاں ٹھیک ہے میں اپنی اَنا کا مریض ہوں
آخرمیرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی

اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر
کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

جون ایلیا

 

Abu Dujana

★★☆☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Messages
782
Reaction score
864
Points
280
Location
Karachi, Pakistan
کیا کمال کی شاعری ہے۔۔بہت اچھا انتخاب ہے۔۔
اشتراک کا شکریہ
 

UrduLover

★★★★☆☆
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
3,327
Reaction score
2,715
Points
930
Location
Manchester U.K
جون ایلیا کا ڈیزائن کرکے اشتراک کرنے کا شکریہ مزید ایسی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔
 
Top