عورتوں کا نماز کے لیے مسجد جانا کیسا ہے ؟ قسط چہارم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:51 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
955
Points
460
Gold Coins
420.36
ایک اعتراض اور اس کا جواب
اس ضمن میں ایک بے سروپااعتراض کا جواب دینا ضروری سمجھتاہوں وہ یہ کہ بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ عورتوں کو سج دھج کر بازار جانے سے منع تو نہیں کرتے لیکن مسجد جانے سے منع کرتے ہیں
جواب: عورتوں کو سج دھج کر بازار جانے کی اجازت دی کس نے ہے کوئی حوالہ؟
جب حقیقت یہی ہے کہ عورتوں کو سج دھج کر بازار جانے کی اجازت کسی نے بھی نہیں بھی نہیں دی تو پھر یہ اعتراض بے معنی ہوا اور اگر یہ اعتراض اس ضمن میں ہے کہ عورتیں سج دھج کر بازار جاسکتی ہے مسجد کیوں نہیں
تو اس کا جواب یہ ہے کہ عورتوں کا سج دھج کر بازار جانا گناہ والا کام ہے اور ایک گناہ والا کام کسی جائز کام کی دلیل نہیں ہوسکتی ہے
اس ضمن میں مزید عرض کرتاچلوں کہ اگر عورتیں رخصت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جماعت میں شرکت کریں تو یا تو وہ الگ سے کسی پردے والی جگہ میں صف بنائیگی یا سب سے آخر میں کھڑی ہوگی،اگر کسی پردے والی جگہ میں صف بنائے گی جیسا کہ مسجد کا بالائی حصہ ہے تو نچلا حصہ خالی رہے گا اور جب نچلا حصہ خالی رہے گا تو صفوں کا اتصال باقی نہیں رہے گا اور نماز میں صفوں کا اتصال ضروری ہے کیوں کہ حدیث میں آتا ہے کہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ صفیں برابر رکھو کیوں کہ صفوں کا برابر رکھنا نماز کے قائم کرنے میں داخل ہے
َعن أَنَسِ بنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ: سَوُّوا صُفُوفَکُم فَإِنَّ تَسوِیَۃَ الصَّفِّ مِن تَمَامِ الصَّلَاۃِ
صحیح مسلم کِتَابُ الصَّلَاۃِ بَابُ تَسوِیَۃِ الصُّفُوفِ وَإِقَامَتِہَا وَفَضلِ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ مِنہَا وَالَازدِحَامِ عَلَی الصَّفِّ الأَوَّلِ وَالمُسَابَقَۃِ إِلَیہَا وَتَقدِیمِ أُولِی الفَضلِ وَتَقرِیبِہِم مِنَ الإِمَامِ

نیز عورتوں کی اس طرز پر صف بندی یعنی کسی الگ جگہ میں کھڑی ہوناحدیث سے ثابت بھی نہیں کیوں کہ حدیث میں آتا ہے
سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مردوں کی پہلی صف سب سے افضل ہے اور آخری صف بدتر ہے اور عورتوں کی آخری صف سب سے افضل ہے اور پہلی بدتر ہے
عَن أَبِی ہُرَیرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ: خَیرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُہَا وَشَرُّہَا آخِرُہَا وَخَیرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُہَا وَشَرُّہَا أَوَّلُہَا
صحیح مسلم کِتَابُ الصَّلَاۃِ بَابُ تَسوِیَۃِ الصُّفُوفِ وَإِقَامَتِہَا وَفَضلِ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ مِنہَا وَالَازدِحَامِ عَلَی الصَّفِّ الأَوَّلِ وَالمُسَابَقَۃِ إِلَیہَا وَتَقدِیمِ أُولِی الفَضلِ وَتَقرِیبِہِم مِنَ الإِمَامِ

یعنی عورتیں مردوں کے متصل آخری صف میں کھڑی ہوگی اگر ایسا نہیں کریں گے تو صفوں کا اتصال بھی ٹوٹے گا اور حدیث کے خلاف بھی ہوگا
اور اگر حدیث پر عمل کرتے ہوئے جماعت کے شروع ہوتے ہی آخر میں صف بنا بھی لیں تو یہ تو سب جانتے ہیں کہ حضورﷺ کے زمانے میں سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین تکبیر اولی کے ساتھ ہی جماعت میں شریک ہوتے تھے اور عورتیں آخر میں صف بناکر جماعت سے فارغ ہوتے ہی گھروں کو چل پڑتیں تھیں جب کہ ہمارے زمانے کا یہ حال ہے کہ تکبیر اولی کے ساتھ جماعت میں شریک ہونے والوں کی تعداد تیس فیصد بھی نہیں اور ستر فیصد لوگ بعد میں دوسری رکعتوں میں شریک ہوتے ہیں
اب جب لوگ بعد میں آکر جماعت میں شریک ہوں گے تو لامحالہ انہیں عورتوں کے پیچھے ہی کھڑا ہونا پڑے گا تو اس صورت میں بھی حدیث پر عمل نہیں ہوگا کیوں عورتیں مردوں سے اگلی صفوں میں آگئی ہیں چنانچہ حدیث میں ہے عورتوں کی آخری صف سب سے افضل ہے اور پہلی صف بدتر ہے
اور اس حدیث میں عورتوں کی پہلی صف کو بدتر اسی لیے کہاگیا ہے کہ وہ پہلی صف میں ہونے کی وجہ سے مردوں کی نظروں میں آتی ہیں اور آخری صف کو بہتر اسی لیے کہاگیا ہے کہ اس صورت میں عورتیں مردوں کے پیچھے ہوتی ہیں
اب اگر اس طرز پر تکبیر اولی کے ساتھ صف بنا بھی لی تو بھی مذکورہ حدیث کے خلاف ہورہاہے اور یہ جائز نہیں
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
7:51 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.13
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks