عورتوں کا نماز کے لیے مسجد جانا کیسا ہے ؟ قسط سوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:07 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.78
جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا کہ چند روایتیں ذکر جائیں گے تو اسی وعدے پر قائم رہتے ہوئے چند روایتیں ہی ذکرکی ہیں ورنہ تو اس باب میں اور بھی رواتیں ہیں، جنہیں صرف طوالت کے خوف سے نقل نہیں کیا گیا
ضروری ابحاث
حضورﷺ کا دنیا سے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد وہ حالات باقی نہیں رہے۔ بلکہ طبیعتوں میں تغیر اور قلبی اطمینان میں فتور پیداہوگیا
چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم نے ابھی حضورﷺ کی تدفین کے بعد ہاتھوں سے مٹی بھی نہیں جھاڑی تھی کہ اپنے دلوں کی بدلتی ہوئی کیفیت کو محسوس کیا
وَمَا نَفَضنَا عَن رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ الأَیدِی وَإِنَّا لَفِی دَفنِہِ حَتَّی أَنکَرنَا قُلُوبَنَا
سنن الترمذی ت بشار أَبوَابُ المَنَاقِبِ عَن رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ بَابٌ فِی فَضلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ

علاوہ ازیں جن شرائط کے ساتھ مسجد میں حاضری کی اجازت دی گئی تھی ان کی پابندی میں دن بدن کوتاہی بڑھتی رہی اسی تغیر حالات کی جانب مزاج شناسِ نبوت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرماتے ہوئے امت کو متنبہ فرمایا ہے کہ
اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان حرکات کو دیکھتے جو آج کل کی عورتوں نے ایجاد کرلی ہیں تو ان کو مسجد میں جانے سے روک دیتے، جس طرح کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو روک دیا گیا تھا
عَن عَمرَۃَ بِنتِ عَبدِ الرَّحمَنِ أَنَّہَا سَمِعَت عَایئِشَۃَ زَوجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ تَقُولُ: لَو أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ رَأَی مَا أَحدَثَ النِّسَاءُ لَمَنَعَہُنَّ المَسجِدَ کَمَا مُنِعَت نِسَاءُ بَنِی إِسرَایئِیلَ
صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب منع نساء بنی إسرایئیل المسجد

چنانچہ عام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین نے یہی فیصلہ کیا کہ حالات کی اس تبدیلی کی بناء پر اب عورتوں کا مسجد میں آ نا فتنہ سے خالی نہیں رہا اس لئے انہوں نے عورتوں کو مسجدوں میں آنے سے روک دیا۔اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین میں سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی تنبیہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فعل کوماقبل میں ذکر دیا گیا ہے
کتاب العنایہ میں ہے کہ امیر المومنین فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عورتوں کو مسجد سے منع فرمایا۔ تو وہ عورتیں ام المومنین حضرت صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس شکایت لے گئیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اگر نبیﷺ یہ دیکھتے جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو وہ بھی تمہیں مسجد جانے کی اجازت نہ دیتے۔
نَزَلَت فِی شَأنِ النِّسوَۃِ حَیثُ کَانَ المُنَافِقُونَ یَتَأَخَّرُونَ لِلِاطِّلَاعِ عَلَی عَورَاتِہِنَّ وَلَقَد نَہَی عُمَرُ النِّسَاءَ عَن الخُرُوجِ إلَی المَسَاجِدِ فَشَکَونَ إلَی عَایئِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنہَا فَقَالَت: لَو عَلِمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ مَا عَلِمَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنہُ مَا أَذِنَ لَکُنَّ فِی الخُرُوجِ
العنایۃ شرح الہدایۃ کِتَابُ الصَّلَاۃِ بَابُ المَوَاقِیتِ بَابُ الإِمَامَۃ

نیز اس ضمن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اپنی زوجہ حضرت عاتکہ رضی اللہ عنہا کا مسجد میں جانے کو ناپسند کرنا اور ان کی شہادت کے بعد حضرت عاتکہ رضی اللہ عنہا کا حضرت زبیر رضی اللہ کے نکاح میں آنے کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کا حضرت عاتکہ رضی اللہ عنہا کو عشاء کے وقت تدبیرسے روکنا بھی دلیل ہے پوار واقعہ طوالت کے خوف سے ترک کیا جارہاہے
مزید یہ کہ حضورﷺ کا یہ فرماناکہ عورت کی نماز کوٹھری میں بیرونی کمرے کی نماز سے بہتر ہے۔ اور کوٹھری کے اندر کی نماز، کوٹھری کی نماز سے بہتر ہے۔ان احادیث میں خیر اور افضل کا لفظ صاف ناطق ہے کہ عورت کا گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے اور گھر میں بھی جس قدر اندر کی کوٹھڑیوں میں نماز پڑھی جائے گی، جس سے ستر اور اخفاء بڑھے گا، وہ نماز سب سے فضیلت ہوالی ہوگی
تو اب حق بات یہی ہے کہ وہی کام کرنا چاہیے کہ جسے آپ ﷺزیادہ اجر والا بتائیں اور وہ ماقبل میں بتادیاگیا ہے اسے دوبارہ بتانے کی ضرورت نہیں جب کہ عورت کا گھر میں نماز پڑھنے کی فضیلت پر امت کے علماء کرام میں بھی کوئی اختلاف نہیں سب اس پر متفق ہیں کہ عورت کا گھر میں نما ز پڑھنا مسجد میں باجماعت پڑھنے کے بنسبت افضل ہے اور آسان بھی ہے
اور جن حضرات کے نزدیک عورت جماعت میں شریک ہوسکتی ہے تو پھر ان میں بھی اختلا ف ہے، بعض مطلقاً جائز رکھتے ہیں اور بعض نے جوان عورتوں کو منع کیا ہے اور عجائز یعنی بوڑھی عورتوں کو جائز رکھا ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ یہ شرائط بھی ہیں
عورت باپردہ ہوکر مسجد میں جائے
ایسا لباس نہ پہنیں کہ جس میں اس کے جسم کے اعظاء ظاہر ہوں
خوشبو نہ لگائے
مسجد میں بھی پردے کی سہولت ہو
صرف اندھیرے میں مسجد جایا کریں

اور نتیجہ وہی کہ اتنی مشقت کے باوجود بھی گھر میں نماز پڑھنے والی عورت اس سے افضل اجر کا مستحق رہے گی تو گھر میں نماز پڑھنابہتر ہوا۔ اور مزید یہ کہ اگر ان شرائط میں سے ایک میں بھی کوتاہی برتی تو سخت گناہ الگ سے ملے گا
جاری ہے۔۔۔۔۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:07 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.28
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Mr. X

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
💖 ITD Lover 💖
The Gladiator
The Dark Knight
The Men in Black
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:07 AM
Threads
1,059
Messages
2,191
Reaction score
4,093
Points
1,264
Gold Coins
2,609.73
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks