عورتوں کا نماز کے لیے مسجد جانا کیسا ہے ؟ قسط دوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:22 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.98
ششم ابو عمرو شیبانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا، کہ آپ رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن عورتوں کو مسجد سے نکال رہے تھے اور فرمارہے تھے کہ نکلو اپنے گھروں کی طرف وہی تمھارے لیے بہتر ہیں
عَن أَبِی عَمرٍو الشَّیبَانِیِّ أَنَّہُ: رَأَی ابنَ مَسعُودٍ یُخرِجُ النِّسَاءَ مِنَ المَسجِدِ یَومَ الجُمُعَۃِ وَیَقُولُ: اخرُجنَ إِلَی بُیُوتِکُنَّ خَیرٌ لَکُنَّ
المعجم الکبیر للطبرانی باب العین مَنِ اسمُہُ عَبدُ اللہِ عَبدُ اللہِ بنُ مَسعُودٍ الہُذَلِیُّ یُکنَی أَبَا عَبدِ الرَّحمَنِ حَلِیفُ بَنِی زُہرَۃَ بَدرِیٌّ وَکَانَ مِمَّن ہَاجَرَ إِلَی أَرضِ الحَبَشَۃِ الہِجرَۃَ الأُولَی
ہفتم
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور ﷺنے فرمایا:اپنی عورتوں کو مسجد میں آنے سے مت روکو لیکن ان کے گھر ان کے لیے زیادہ بہتر ہیں
عَنِ ابنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ: لَا تَمنَعُوا نِسَاءَکُمُ المَسَاجِدَ وَبُیُوتُہُنَّ خَیرٌ لَہُنَّ
سنن أبی داود کِتَابُ الصَّلوۃُ بَابُ مَا جَاءَ فِی خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَی المَسجِدِ

فائدہ: گوکہ اس حدیث میں اس بات کی رخصت دی گئی ہے کہ اگر عورتیں مسجد میں جانا چاہے تو انہیں منع نہیں کرنا چاہئے لیکن یہ محض رخصت ہے جو کسی تاکید یا استحباب کی بنا پر نہیں اوریہ عدم تاکید اگلے جملے سے ثابت ہورہی ہے کہ ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ گھر میں ہی نماز اداکریں۔اس بابت مضمون کے آخر میں تفصیلی بحث کی جائے گی
ہشتم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے، تو میں نماز عشاء قائم کرتا، اور اپنے جوانوں کو حکم دیتا کہ گھروں میں آگ لگادیں۔
عَن أَبِی ہُرَیرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَولَا مَا فِی البُیُوتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالذُّرِّیَّۃِ أَقَمتُ صَلَاۃَ العِشَاءِ وَأَمَرتُ فِتیَانِی یُحرِقُونَ مَا فِی البُیُوتِ بِالنَّارِ
مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح کتاب الصلوۃ بَابُ الجَمَاعَۃِ وَفَضلِہَا
فائدہ: اس حدیث سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ عورتوں کا حضورﷺ کے زمانہ میں جماعتوں میں حاضر ہونا، محض رخصت واباحت کی بنا پر تھا، کسی تاکید یا فضیلت واستحباب کی بنا پر نہیں اگر ضروری ہوتا تو حضورﷺ جیسے مردوں کے لیے اتنی خفگی کا اظہار فرمارہے ہیں ایسے ہی عورتوں کے لیے بھی اظہار فرماتے لیکن آپ ﷺ کا صرف مردوں کے لیے خفگی کا اظہار فرمانا یہ ثابت کرتا ہے کہ عورت کا جماعت کے لیے مسجد جانا ضروری نہیں
نہم عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا، عورت کے لیے نماز کی کوئی بھی جگہ اپنے گھرسے بہتر نہیں، ہاں! اگر مسجد حرام یا مسجد نبوی ہو اور عورت موزے پہن کر نکلے
عَنِ ابنِ مَسعُودٍ قَالَ: مَا صَلَّتِ المَرأَۃُ فِی مَکَانٍ خَیرٌ لَہَا مِن بَیتِہَا إِلَّا أَن یَکُونَ المَسجِدَ الحَرَامَ أَو مَسجِدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ إِلَّا امرَأَۃً تَخرُجُ فِی مَنقَلَیہَا یَعنِی خُفَّیہَا
المعجم الکبیر للطبرانی باب العن مَنِ اسمُہُ عَبدُ اللہِ عَبدُ اللہِ بنُ مَسعُودٍ الہُذَلِیُّ یُکنَی أَبَا عَبدِ الرَّحمَنِ حَلِیفُ بَنِی زُہرَۃَ بَدرِیٌّ وَکَانَ مِمَّن ہَاجَرَ إِلَی أَرضِ الحَبَشَۃِ الہِجرَۃَ الأُولَی

علامہ ہیثمی رحمۃاللہ علیہ نے مجمع الزوائد میں لکھا ہے کہ اس حدیث کے راوی صحیح بخاری کے راوی ہیں
وَرِجَالُہُ رِجَالُ الصَّحِیحِ
مجمع الزوایئد ومنبع الفوایئد کتاب الصلوۃ بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَی المَسَاجِدِ وَغَیرِ ذَلِکَ وَصَلَاتِہِنَّ فِی بُیُوتِہِنَّ وَصَلَاتِہِنَّ فِی المَسجِدِ
دہم
ابو عمرو شیبانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن عورتوں کو مسجد سے بھگارہے تھے اور فرمارہے تھے کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں
عَن أَبِی عَمرٍو الشَّیبَانِیِّ عَنِ ابنِ مَسعُودٍ أَنَّہُ: کَانَ یَطرُدُ النِّسَاءَ مِنَ المَسجِدِ یَومَ الجُمُعَۃِ وَیَقُولُ: صَلِّینَ فِی بُیُوتِکُنَّ
المعجم الکبیر للطبرانی باب العن مَنِ اسمُہُ عَبدُ اللہِ عَبدُ اللہِ بنُ مَسعُودٍ الہُذَلِیُّ یُکنَی أَبَا عَبدِ الرَّحمَنِ "حَلِیفُ بَنِی زُہرَۃَ بَدرِیٌّ وَکَانَ مِمَّن ہَاجَرَ إِلَی أَرضِ الحَبَشَۃِ الہِجرَۃَ الأُولَی
تلک عشرۃ کاملہ

جاری ہے۔۔۔۔۔۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:22 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.53
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks